Get Mystery Box with random crypto!

اصلاح کا ارادہ کرنے والے یہ پانچ کام کرلیں : حضرت مفتی محمد ت | مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

اصلاح کا ارادہ کرنے والے یہ پانچ کام کرلیں :
حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب


حضرات صوفیاء کرام! کہتے ہیں کہ جب ارادہ کرو اپنے اصلاح کا تو چار کام تجویز کئے ہیں مکمل بیان سنیں ـ


صبح کو جب فجر کے لیے اٹھو تو پہلا کام یہ کرو کہ اپنے نفس سے معاہدہ کرو کہ آج کا دن میں اس طرح گزاروں گا... کہ اس میں کوئی گناہ نہیں ہوگا...اور اللہ تبارک وتعالٰی نے میرے ذمے جتنے حقوق واجب فرمائے ہیں وہ سارے ادا کروں گا ـ تصور کرلو خاص کر ان برائیوں کا جن میں عام طور سے مبتلا رہتے ہو....غیبیت نہیں کروں گا...آنکھ کو غلط استعمال نہیں کروں گا...کان کوئی غلط بات نہیں سنیں گے...زبان سے کوئی جھوٹ نہیں نکلے گا... اپنے نفس سے یہ معاہدہ کرو کہ اے نفس! تو مجھے طرح طرح کی خواہشات دل کے اندر پیدا کرتا ہے آج میں تیری ان خواہشوں پر کسی طرح عمل نہیں کروں گا ـ جو مجھے گناہ کی طرف لے جانے والی ہوں گی ـ ( اے نفس ردی ہونے سے پہلے ( آخرت کی) تیاری کرلے،جہاں تو نے ( ہر حال میں) پہنچنا ہے تو فضول نہیں پیدا کیا گیا) ـ


ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوں ـ
https://t.me/MuftiTaqiUsmaniSahab