۔۔۔ انٹرویو : آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔ آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟ امیدوار : 499 انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔ ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟ امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔ انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔ امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔ انٹرویور : ٹھیک ہے ۔ شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟ امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔ انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔ ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟ امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔ انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟ امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟ انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔ آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ 607 viewsJeeshan Ansari, 10:59