Get Mystery Box with random crypto!

زیارت کاکاصاحب گزشتہ پانچ صدیوں سے ہمارے خاندان کا مستقر ہے ۔۔ | Mufti Syed Adnan Kakakhail (Official)

زیارت کاکاصاحب گزشتہ پانچ صدیوں سے ہمارے خاندان کا مستقر ہے ۔۔ سانحہ کربلا میں واحد بچ جانے والے امام زین العابدین رح کی اولاد میں سے ہمارے اجداد عراق سے وسطی ایشیا اور پھر افغانستان کے راستے اس علاقے پہنچے تو شیر دل و جواں ہمت پشتونوں نے آل رسول سمجھ کر پلکیں نہیں بلکہ آنکھیں راہوں میں بچھا دیں ۔۔ اہل اللہ و اولیاء پر مشتمل عرب مہاجرین کے اس خاندان کا دل ، بہادر و اولوالعزم پشتونوں سے ایسا لگا کہ پھر یہاں سے آج تک کوچ ہی نہ ہو سکا ۔۔۔ سنگلاخ چٹانوں اور پہاڑوں کے درمیان میرے اجداد کی قبور اور ہمارے صدیوں پرانے کچے مکانات ہیں۔

انہیں پتھروں پر چل کر اگر آ سکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں کوئ کہکشاں نہیں ہے