Get Mystery Box with random crypto!

* حضرت عقبہ بن عامر کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی عجیب نص | نفحات القران

* حضرت عقبہ بن عامر کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی عجیب نصیحت *

"مسند احمد" میں ہے کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئ میں نے جلدی سے آپکا ہاتھ تھام لیا اور کہا: یا رسول اللہ! مومن کی نجات کس عمل پر ہے آپ نے فرمایا: اے عقبہ! زبان تھامے رکھ, اپنے گھر میں ہی بیٹھا رہا کر اور اپنی خطاؤں پر روتا رہ- پھر جب دوبارہ حضور سے میری ملاقات ہوئ تو آپ نے خود میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: عقبہ! کیا میں تمہیں تورات انجیل زبور اور قرآن میں اتری ہوئ تمام سورتوں سے بہترین سورتیں بتاؤں- میں نے کہا: ہاں حضور! ضرور ارشاد فرمایئے- اللہ مجھے آپ پر فدا کرے پس آپ نے مجھے سورۃ الاخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس بتائیں- دیکھو عقبہ انہیں نہ بھولنا اور ہر رات انہیں پڑھ لیا کرنا- فرماتے ہیں کہ پھر میں نہ انہیں بھولا اور نہ کوئ رات انہیں پڑھے بغیر گزاری میں نے پھر آپ سے ملاقات کی اور جلدی کر کے آپکے دست مبارک کو اپنے ہاتھ میں لیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ مجھے بہترین اعمال ارشاد فرمائیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سن جو تجھ سے کٹے تو اس سے جڑ جو تجھے محروم رکھے تو اسے دے اور جو تجھ پہ ظلم کرے تو اسے معاف کر دے۔۔!!

(تفسیر ابن کثیر، جلد:٥ص:٦١٦)


راقم : عصمت خان قاسمی پاتورڈوی