Get Mystery Box with random crypto!

* تمام حقوق اللہ اور سب حقوق العباد امانت میں داخل ہیں * | نفحات القران

* تمام حقوق اللہ اور سب حقوق العباد امانت میں داخل ہیں *

*وَالَّذِیۡنَ ھُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ* ﴿۪سورۃ المعارج/۳۲﴾

*ترجمہ :* اور جو لوگ کہ اپنی امانتوں اور اپنے قول کو نباہتے ہیں۔

*تفسیر :* *(آیت) وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ،* اس آیت میں امانات جمع کا صیغہ استعمال فرمایا ہے جیسے دوسری جگہ بھی *(آیت) إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوْا الْأَ مٰنٰتِ إلٰی أھْلِھَا"* فرمایا ہے دونوں جگہ بلفظ جمع لانے میں اس طرف اشارہ ہے کہ امانت صرف وہ مال ہی نہیں جو کسی نے آپ کے پاس رکھ دیا ہو بلکہ تمام حقوق واجبہ جن کا ادا کرنا آپ کے ذمہ فرض ہے وہ سب امانات ہیں ان میں کوتاہی کرنا خیانت ہے اس میں تمام حقوق اللہ نماز ، روزہ، حج، زکٰوة بھی داخل ہیں اور تمام حقوق العباد جو منجانب اللہ کسی پر واجب ہیں یا اس نے خود کسی معاہدے اور معاملے کے ذریعہ اپنے اوپر لازم کر لئے ہیں وہ سب امانت کی فہرست میں داخل اور ان کی ادائیگی فرض، اس میں کوتاہی خیانت ہے (از مظہری ملحضاً)
(معارف القرآن شفیعی، ج ٨ ، ص ٥٥٨ ۔ معراج بک ڈپو دیوبند)

* نقل وترتیب:* عصمت خان قاسمی، پاتورڈوی۔
_______________