Get Mystery Box with random crypto!

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب م
لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
آدرس کانال: @muftitaqiusmanisahab
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 6.80K
توضیحات از کانال

اس چینل کے ذریعے سے آپ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات ، تحریریں اور کتابیں Pdf حاصل کرسکتے ہیں ـ
رابطہ بوٹ ◀ @Muftitqichanal_Rabtabot

Ratings & Reviews

3.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 17

2021-11-30 05:30:32
215 views02:30
باز کردن / نظر دهید
2021-11-30 05:29:12 *"استاذِ محترم شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی صدارت کے ساتھ "اتحاد تنظیماتِ مدارس پاکستان" کے بھی صدر قرار پائے ہیں۔*

"اتحاد تنظیماتِ مدارس" پانچ مکاتبِ فکر کے پرانے وفاقوں پر مشتمل ایک اتحاد ہے، وہ پانچ وفاق درج ذیل ہیں۔

1) وفاق المدارس العربیہ پاکستان (مسلکِ دیوبند)
2) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان (مسلکِ بریلی)
3) وفاق المدارس السلفیہ پاکستان (مسلک اہلِ حدیث)
4) رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان (جماعتِ اسلامی)
5) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان (اہلِ تشیع)


*حضرت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت کے بعد اس اتحاد کا پہلا اجلاس 24 /نومبر بروز بدھ کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا الحمد للّٰہ اور تمام وفاقوں کے مرکزی رہنماؤں نے اس اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔*

اللّٰہ تعالیٰ حضرت کی صدارت میں اس اتحاد کو مزید مضبوط فرمائے اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں کامیابی سے ہم کنار فرمائے، آمین۔

ذیل میں اس اجلاس میں شرکت کرنے والے حضرات کی فہرست اور اس اجلاس کا اعلامیہ ملاحظہ فرمائیں:
223 views02:29
باز کردن / نظر دهید
2021-11-30 05:28:48 *نور کے حصول کی دعا*
ایک الہمامی و نورانی اور قیمتی بیان
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم

مورخہ 15 ربیع الثانی 1443ھ بروز اتوار بمطابق 21 نومبر 2021ء
بمقام: جامعہ دارالعلوم کراچی ۔
موضوع : ۔ مناجات مقبول:
دعا کی تفسیرو تشریح؛ ۔

♧ دعا : رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.

*بسلسلہ معارفِ عثمانی*
22 نومبر 2021
211 viewsedited  02:28
باز کردن / نظر دهید
2021-11-30 05:25:55 *ایک الہمامی و نورانی اور قیمتی بیان*

(بیان کا مختصر خلاصہ۔از:راشدحسین)
حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے 21 نومبر بروز اتوار کی اصلاحی مجالس میں قرآنی دعا:
*{رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ } [التحريم: 8]* کی تشریح فرمائی۔

حضرت والا نے اس دعا کی تشریح اس آیت کے شروع سے فرمائی اور
*يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا*
اے ایمان والو ! اللہ کے حضور سچی توبہ کرو
کے ذیل میں فرمایا کہ یہ خطاب صرف گناہ گاروں سے نہیں بلکہ اس میں تمام مسلمانوں کو حکم دیا جارہاہے، کہ اللہ تعالیٰ کے حضور خالص توبہ کرو، اس سے پتہ چلا کہ ہر مومن توبہ کا محتاج ہے۔

*توبہ کا معنی:* توبہ کے معنی رجوع کے ہوتے ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ سے رجوع کرو۔

*توبہ کی ضرورت:*
توبہ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہر انسان سے جانے یا انجانے میں کوئی نہ کوئی گناہ سرزد ہوہی جاتا ہے،اسی لئے نبی کریم ﷺ نے یہ دعا سکھائی کہ ’’ میرے وہ گناہ بھی معاف کر دیجیے جو آپ جانتے ہیں اور میں نہیں جانتا۔‘‘اسی لئے بزرگ فرماتے ہیں رات کو سونے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے اپنے سارے دن کی خطاؤں سے اور سارے گناہوں سے توبہ کر کے سویا کرو۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ اگرچہ ہم نے سارا دن کوئی گناہ نہ کیا ہو لیکن کیا کوئی ایسی ہے جو اللہ تعالیٰ کی عظمتِ شان کے مطابق ہو؟ کیا ہمارے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے قابل تھے؟ دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کی عظمتِ شان کے سامنے نبیِ کریم صرف خود کو گناہ گار بندہ فرما رہے ہیں، انسان کو اللہ تعالیٰ کی جتنی معرفت بڑھتی چلی جاتی ہے، اتنا ہی انسان خود کو ناقص در ناقص در ناقص در ناقص سمجھنے لگتا ہے۔یہاں حضرت والا نے نبی کریم ﷺ کے خود کو گناہ گار بندہ کہنے کی علمی توجیہہ بھی بیان فرمائی۔

*توبہ نصوح:* خالص توبہ ملاوٹ سے پاک توبہ، اس میں کوئی نقاق نہ ہو،ریاکاری نہ ہو۔اس میں عزم بھی ہو۔
*توبہ کی چار شرائط:* پچھلے کیے پر ندامت، فوری چھوڑ دینا اور آئندہ کیلئے نہ کرنے کا عزم چوتھی چیز یہ جو حق ادا سکتا ہو وہ حق ادا کرنا جیسے قضا نمازیں پڑھنا یا کسی بندے کا حق ادا کرنا۔

*عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ*
کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تمہاری برائیاں تم سے جھاڑ دے۔
حضرت والا نے اس جملے کی بڑی ہی خوبصورت تشریح فرمائی اور ’’عسی‘‘ کے لفظ کی مناسبت سے اسے *’’شاہانہ انداز‘‘* قرار دیا۔ گویا وعدہ بھی فرمادیا لیکن اس انداز سے کوئی اسے اپنا حق نہ سمجھے، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے فرمائیں گے۔

*أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ*
تمہاری برائیاں تم سے جھاڑ دے۔
یہاں’’ کفارہ‘‘ کی لفظ کی تشریح فرمائی اور گناہ نامۂ اعمال سے بھی مٹادئیے جائیں گے۔ یہاں پر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیث: ’’حدیث النجوۃ‘‘ بیان فرمائی، جو اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت کی بڑی علامت اور گناہ گار بندوں کیلئے بڑی ہی امید افزا ہے۔

*وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ*
، اور تمہیں ایسے باغات میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔
فرمایا کہ وہاں کی نعمتیں تو کسی کے واہمہ اور حاشیہ خیال میں بھی نہیں آسکتیں، تاہم اللہ تعالیٰ بعض اوقات ہمیں سمجھانے کیلئے ایسے انداز میں بیان فرماد یتے ہیں جس سے سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

*نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ*
یہاں پر حضرت والا مدظلہم نے *علمی انداز میں آخرت کے واقعات کی ترتیب بیان فرمائی اور اس میں کفار، منافقین اور مسلمانوں کے درجات پر بات کی۔ اور یہیں سے اصل بات شروع ہورہی ہے جسے الہامی و نورانی گفتگو کہنا چاہیے۔*
*یہاں کے بعد آخرت کے نور کی جو تشریح کی گئی جو لکھنے سے قاصر ہوں، وہ سننے سے ہی تعلق رکھتی ہے۔ کئی ساتھیوں نے کہا کہ یہ عجیب و غریب تقریر پہلی بار سنی اور آنکھیں کھل گئیں۔حضرت والا نے نور و ظلمت کی بصیرت افروز تشریح کرتے ہوئے دنیا میں نور کی ضرورت اور آخرت میں نور تقسیم کرنے کی وجہ بیان فرمائی اور صبح نماز کیلئے جاتے وقت نور کی دعا کی بھی تشریح فرمائی۔....اتمام نور کا مطلب، نور پیدا کرنے والے اعمال،آیتِ نور کی تشریح اور غرض اس مختصر وقت میں کیا کیا علمی نکات اور حکمت و معرفت کے خزانے بیان فرمائے...بیان سے باہر ہے۔*

اللہ تعالیٰ حضرت والا مدظلہم کا سایہ ٔ عاطفت صحت و عافیت کے ساتھ امتِ مسلمہ پر تادیر قائم و دائم فرمائے اور ہمیں حضرت والا کے فیوض و برکات سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

*بسلسلہ معارفِ عثمانی*
22 نومبر 2021
اس لنک سماعت کر سکتے ہیں:


245 views02:25
باز کردن / نظر دهید
2021-11-30 05:25:37 *ایک نورانی بیان*


حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی اصلاحی مجالس کے بیانات میں سے ویسے تو ہر بیان ہی اہم اور اپنے دامن میں علم و حکمت اور تصوف و معرفت کے خزانے لیے ہوئے ہوتا ہے، لیکن جب سے حضرت والا نے مناجاتِ مقبول کے سلسلے میں قرآنی دعاؤں کی تشریح شروع فرمائی ہے یہ رنگ کچھ الگ ادا سے ہی ظاہر ہورہا ہے۔

حضرت والا مدظلہم ہر ایک قرآنی دعا کی ایسی جامع تشریح فرماتے کہ ایمان تازہ ہوجاتا ہے،دعا کے معانی و مطالب بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری عملی زندگی سے اس کے گہرے تعلق اور ضرورت کو کچھ اس انداز سے بیان فرماتے ہیں کہ انسان سوچتا رہ جاتا ہے کہ کاش میں پہلے ہی اس دعا کو اپنا وظیفۂ حیات بنا لیتا......!

تعلق مع اللہ،رجوع الی اللہ اور دعا تو ویسے ہی حضرت والا مدظلہم کے خاص موضوعات ہیں، لیکن جب قرآن و حدیث کی دعاؤں پر بات ہوتی ہے تو پھر ایسے ایسے علمی نکات عیاں ہوتے ہیں کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے۔

آج کا بیان بھی کچھ ایساہی بیان تھا جس میں حضرت والا نے قرآنی دعا:
*{رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ } [التحريم: 8]*
کی ایسی بصیرت انگیز اور ایمان افروز تشریح فرمائی کہ دل شاد ہوگیا۔

اب بیان کیا تھا اور اس میں کیا بات بیان ہوئی، اور یہ کس طرح نورانی بیان تھا، یہ انشاء اللہ کل بیان کیا جائے گا۔
تب تک سب حضرات کوشش فرمائیں کہ یہ بیان لازمی سماعت فرمالیں
طالبِ دعا: راشد حسین.
*بسلسلہ معارفِ عثمانی*
21 نومبر 2021
اس لنک سماعت کر سکتے ہیں:


310 views02:25
باز کردن / نظر دهید
2021-11-25 19:55:33 Watch "Topic (قدرت کا نظام) speaker Zahida Malik Allah is Enough" on YouTube


289 views16:55
باز کردن / نظر دهید
2021-11-24 08:43:34 **نیو ترکش ڈرامہ داستان.*

بوزداگ فلم کی 'ایپک' سیریز، جو منگل کی شام ATV پر نشر ہونے والی اپنی پہلی قسط کے ساتھ اسکرین پر اپنے سفر کا آغاز کرے گی، سامعین کو ایک بہت ہی مختلف، منفرد اور افسانوی کہانی کی دعوت دیتی ہے۔

مشہور اساتذہ سے اداکاروں تک تاریخ کا سبق

’دستان‘ میں جس کی تیاری کا عمل ایک سال تک جاری رہا، آٹھویں صدی کے وسط ایشیائی زندگی کو اسکرین پر لانے کے لیے بھرپور کام کیا گیا۔ سیریز کے کنسلٹنٹس پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر احمد تسگیل، ایسوسی ایشن ڈاکٹر مہمت فتح ڈوگروکن اور پروفیسر۔ ڈاکٹر ایرکان گوکسو نے اداکاروں کو کہانی کی مدت اور اس دور کی زندگی کے بارے میں تین ماہ تک نظریاتی سبق دیا۔

شاندار سجاوٹ کو بنانے میں چھ مہینے لگے

سیریز کی شوٹنگ کے لیے، بوزدا فلم مرتفع پر 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر Gök Khanate محل اور باغات بنائے گئے تھے، جو اس دور کے ایشیائی ترک فن تعمیر کے مطابق تھے۔ Gök Khanate محل کے دائرہ کار میں، محل کا استقبالیہ کمرہ اور خاندان کے ارکان کے لیے رہنے کے کمرے بیکوز جوتا فیکٹری میں 4,500 مربع میٹر کے بند علاقے میں واقع ہوئے۔ Bozdağ فلم مرتفع کے اندر، 5800 مربع میٹر کھلے سطح مرتفع پر، شہر کی سڑکیں اور بازار آٹھویں صدی کے خطے کے ترک فن تعمیر کی بنیاد پر بنائے گئے تھے۔ اس دور سے تعلق رکھنے والے 50 خیموں والے دو اوباس 15 ہزار مربع میٹر پر بنائے گئے تھے۔ خیموں میں ہاتھ سے بنے خیمے خاص طور پر ترکمانستان میں اس منصوبے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ جب کہ سجاوٹ کی تعمیر میں چھ ماہ لگے، 287 کی آرٹ ٹیم نے حصہ لیا۔

Bozdağ فلم مرتفع نے ایک فیکٹری کی طرح کام کیا۔

اداکاروں نے ایکشن، گھڑ سواری، تیر اور تلوار کی تربیت Bozdağ فلم کے عملے سے حاصل کی، جو ماہرین پر مشتمل ہے۔ گھڑ سواری کی تربیت بوزداگ فلم کی سہولیات میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ گھوڑوں کے ساتھ دی گئی۔ 5,300 لوازمات، اشیاء، تلواریں، نیزے، ڈھال اور اس دور سے تعلق رکھنے والی اشیاء بوزدا فلم پلیٹیو پر واقع ورکشاپس میں تیار کی گئیں جو سیریز کی شوٹنگ میں استعمال کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں کے لیے 125 ملبوسات سلائے گئے جبکہ معاونین اور دیگر کھلاڑیوں کے لیے مجموعی طور پر 8,115 ملبوسات تیار کیے گئے۔ جہاں 'دستان' سیریز کی پردے کے پیچھے کی ٹیم 235 افراد پر مشتمل تھی، وہیں سیریز کی پہلی قسط کی شوٹنگ میں 4500 معاون اداکاروں نے حصہ لیا۔

دیکھنا کے لیے جوئن کرے چینل کو :-
https://t.me/HeroeofISLAM
270 views05:43
باز کردن / نظر دهید
2021-11-22 20:07:55 Watch "Topic give some and take some speaker Zahida Malik Allah is Enough" on YouTube


127 views17:07
باز کردن / نظر دهید
2021-11-20 22:16:10 Watch "Topic (قدرت کی مثال) speaker Zahida Malik Allah is Enough" on YouTube


202 views19:16
باز کردن / نظر دهید
2021-11-20 00:46:25 Watch "Topic (دوسری دنیا) speaker Zahida Malik Allah is Enough" on YouTube


422 views21:46
باز کردن / نظر دهید