Get Mystery Box with random crypto!

بسم اللہ الرحمن الرحیم ہم اپنے عیوب کو کیسے پہچانیں علام | 📚 اردو نصیحتیں 📕

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہم اپنے عیوب کو کیسے پہچانیں

علامہ ابن قدامہ حنبلی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
عیوب نفس کی معرفت کے چار طریقے ہیں:

1.ایسے تجربہ کار استاد کی مجلس کو لازم پکڑے جو عیوب نفس کو پہچاننے اور ان پر تنبیہ کرنے والا ہو۔آج کے دور میں ایسے لوگوں کا وجود بہت کم ہے۔اگر کسی کو مل جائے تو اس کی مثال ایک تجربہ کار ڈاکٹر جیسی ہے جس سے جدا ہونا کسی کو گوارا نہ ہو۔

2.ایسے ساتھی کی صحبت اختیار کرے جو سچا،علم وبصیرت کا پیکر،متدین ہو جو اسے عیوب نفس پر متنبہ کرے
امیر المومنین عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائےجو ہمارے عیوب پر تنبیہ کرے

3.اپنے دشمنوں کی زبانی عیوب نفس کی معرفت حاصل کرے،کیونکہ ان کی آنکھیں ہمیشہ تاک جھانک میں رہتی ہیں،اور بسااوقات انسان کو دشمن کی اس حرکت سے فائدہ ہوتا ہے بنسبت مداہنت اختیار کرنے والے دوست کے جو عیوب نفس پر تنبیہ نہیں کرتا۔

4.لوگوں سے میل جول رکھ کر ،تاکہ ان کی مذموم صفات سے واقف ہوکر بچ سکے۔
مختصر منہاج القاصدین لابن قدامہ رحمہ اللہ۔ص156.

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کو اچھی وعمدہ صفات و اخلاق کو اپنانے اور بری صفات وکردار سے بچائے اللہم آمین۔

مترجم: ابوناصر محمد اظہر مدنی حفظہ اللہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten