Get Mystery Box with random crypto!

قرآن (بار بار دہرا کر اس) کی حفاظت کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے | 📚 اردو نصیحتیں 📕

قرآن (بار بار دہرا کر اس) کی حفاظت کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ قرآن (سینوں سے) اس طرح تیزی سے نکل جاتا ہے کہ اتنی تیزی سے اونٹ بھی رسیاں تڑا کر نہیں بھاگتے۔

اسی طرح حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: *"صاحب قرآن کی مثال (قرآن کے یاد رکھنے میں) اونٹوں والے کی سی ہے جو رسی سے بندھے ہوئے ہوں اگر وہ اونٹوں کی حفاظت و نگرانی کرے (اور انھیں باندھ کر رکھے) تو وہ ان کی حفاظت میں کامیاب رہے گا اور اگر وہ رسی سے باندھے بغیر ان کو چھوڑ دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔"* (صحیح البخاری، کتاب فضائل القرآن،باب استذکار القرآن وتعاھدہ)

قرآن کریم بھلا دینے کی شناعت:
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ بری بات ہے کہ کوئی تم میں سے یہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا، بلکہ یہ کہے کہ وہ مجھ سے بھلادی گئی، تم لوگ قرآن کو یاد رکھو کیوں کہ یہ لوگوں کے سینوں سے نکل جانے میں وحشی جانور سے زیادہ بھاگ جانے والا ہے۔
(صحیح البخاری، کتاب فضائل القرآن،باب استذکار القرآن وتعاہدہ)

پھر رسول اللہﷺنے اپنی امت کے گناہوں میں سے سب سے بڑا گناہ قرآن کریم کی کوئی سورت یا آیت یاد کرکے بھلادینے کا بیان فرمایا ہے۔
(ترمذی کتاب فضائل القرآن باب 19)

بے عمل حافظ قرآن کو تنبیہ
رسول اللہ ﷺ نے جہاں عامل حافظ کا بلند مقام و مرتبہ اور فضیلت بیان کی، وہاں بے عمل حافظ کو تنبیہ بھی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس نے قرآن کو پڑھا اور حفظ کیا اور اس کی معانی و مفاہیم اور تفسیر کی معرفت حاصل کی لیکن اس پر عمل نہ کیا تو اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنایا۔ (کنز العمال جزء1 صفحہ:545)

احادیث رسولﷺ میں حفظ قرآن کے بے شمار فضائل بیان ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک فضیلت یہ ہے کہ اس سے انسان کو شرف و عزت عطا ہوتی ہے۔چنانچہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ "أَشْرَافُ أُمَّتِي حَمَلَةُ الْقُرْآنِ وَأَصْحَابُ اللَّيْلِ" (شعب الایمان للبیھقی جزء4صفحہ233)
یعنی میری امت کے معزز ترین لوگ حاملین قرآن اور رات کو عبادت کرنے والے ہیں۔

اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے اندر قرآن جیسی عظیم کتاب کو سیکھنے کا، اپنے سینوں میں محفوظ کرنے کے ساتھ، معانی و مفاہیم سمجھ کر اس پر عمل کریں۔ اور اس کے احکامات کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت وکامرانی سے فیض یاب ہو سکیں۔ اِن شاء اللہ
اللہ تعالیٰ ہم تمام کو حافظ باعمل بناے اور ہمارے شوق کو تمام کرے۔ (آمین )
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیـــحتیـــں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten