Get Mystery Box with random crypto!

__آج کا کیلنڈر__ 1 محرم الحرام 1444ھ ................... | بچوں کے لیے کہانیاں

__آج کا کیلنڈر__



1 محرم الحرام 1444ھ
......................................................
31 جولائی july
2022
......................................................
بروز یکشنبہ Sunday






محرم کا پہلا عشرہ



اللہ تعالی نئے سال 1444 ہجری کو اسلام اور مسلمانوں کی فتوحات، تمام اسیران اسلام کی رہائی اور تمام مقروض، بیمار، پریشان حال مسلمانوں کے لیے آزمائش سے خلاصی کا سال بنائے..
*بس پہلے عشرے میں خوب محنت کر لیں..عبادت، تلاوت، ذکر، درود شریف، استغفار، صدقات، خیرات اور جو نیکی ہو سکے..*
*محرم کے پہلے عشرے میں کلمہ تمجید یعنی چوتھے کلمے اور استغفار کی کثرت کریں..*


بعض احباب نے حضرت بابا فرید الدین مسعود کی کتاب "راحت القلوب" کا مطالعہ شروع کیا ہے، وہ ایک اہم نکتہ سمجھ لیں..اصل کتاب فارسی میں ہے..اور فارسی "رومانوی" زبان ہے..اس میں کئی الفاظ اپنے لفظی معنی پر نہیں ہوتے بلکہ ایک خاص کیفیت سمجھاتے ہیں..مثلا *"نقش قدم"* کا لفظی معنی..پاؤں کے نشانات ہیں..مگر کسی کے نقش قدم پر چلنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ اس کے پاؤں کے نشانات ڈھونڈ کر انہیں پر قدم رکھ کر چلیں..آج کل کے فرش اور سڑک پر تو *"نقش"* بنتا ہی نہیں ہے..بلکہ مطلب ہوتا ہے کسی کی اتباع اور پیروی کرنا..اسی طرح *"رقص"* اور *"می رقصم"* کا مطلب صرف ناچنا نہیں ہوتا..بلکہ مطلب ہوتا ہے کہ..میں جھوم اٹھتا ہوں، خوش ہوتا ہوں اور مجھ پر حال طاری ہوجاتا ہے وغیرہ..پس اسی طرح قدم بوسی، زمین بوسی وغیرہ کا مطلب صرف پاؤں چومنا یا زمین چومنا نہیں..بلکہ ملاقات اور ادب مراد ہوتے ہیں..سجدہ تعظیمی کا مطلب بھی کئی جگہ با ادب ملنا ہوتا ہے..مختصر مکتوب میں اتنا ہی سمجھایا جاسکتا ہے..
*حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ محرم کے پہلے دس دن کے بارے میں فرماتے ہیں: "اس عشرے کے اندر طاعت و تلاوت اور نماز و دعاء کے علاوہ کسی کام میں مشغول نہ ہونا چاہیے کیونکہ اس عشرے میں قہر جاتا رہتا ہے اور رحمت الہی بکثرت نازل ہوتی ہے..بہت سے مشائخ نے اس عشرے میں گریہ و زاری و نیاز اپنے اوپر لازم کیا ھے.."*