Get Mystery Box with random crypto!

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑ روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام | Imam Reza Shrine

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

قَالُوا نُرِيدُ أَن نَّأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَن قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّاهِدِينَ‎ (113)

ترجمہ: کہنے لگے ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہمیں یقین ہو جائے کہ آپ نے ہم سے سچ کہا تھا۔ اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہو جائیں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

آسمانى كھانے كى درخواست سے حواريوں كا مقصد يہ تھا كہ اس سے كچھ تناول كريں اور قدرت خداوندى كے بارے ميں اطمينان حاصل كريں
آسمانى كھانےكے بارے ميں حواريوں كى درخواست كا مقصد يہ تھا كہ ايک تو رسالت حضرت عيسی عليه‌السلام پر يقين پيدا كرليں اور دوسرا اس گواہى كے ساتھ ان كى رسالت كى تبليغ كريں كہ ہم نے اپنى آنكھوں سے آسمان سے كھانا نازل ہوتے ديكھا ہے
آسمان سے نازل ہونے والے كھانے ميں سے كچھ كھاكر حوارى اس كھانے كے حقيقى ہونے كے بارے ميں اطمينان حاصل كرنا چاہتے تھے
حضرت عيسی عليه ‌السلام كے اصحاب كو تاريخ كے ايک دور ميں كھانے پينے كى اشياء كى كمى كا سامنا تھا، حضرت عيسی عليه السلام كے حواريوں كے معنوى پہلوؤں پر ان كے مادى رجحانات حاوى تھے
عام لوگوں كا اپنے ايمان اور دينى عقائد پر ثابت قدم اور استوار رہنا ان كى مادى اور معنوى ضروريات پورا كرنے پر موقوف ہے
انبيائے الہى كے معجزے ان كى رسالت كى حقانيت كے بارے ميں اطمينان اور يقين پيدا كرنے كا باعث بنتے ہيں، قلبى اطمينان كا درجہ ايمان كے درجے سے بڑھ كر ہے
حضرت عيسی عليه ‌السلام كے حوارى ان كى رسالت كے آغاز ميں حقيقى ايمان سے محروم اور ان كى حقانيت كے بارے ميں شک و ترديد كا شكار تھے
حضرت عيسی عليه‌السلام كے حواريوں نے ان سے عہد و پيمان باندھا كہ آسمانى كھانے كے نزول كے بعد وہ ان كى رسالت كى حقانيت كى تبليغ كريں گے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj