Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها

2022-09-01 15:31:06
زندہ دل لوگ

امام علی رضا علیہ السلام:

مَن جَلَسَ مَجلِسًا يُحيي فيهِ أمرَنا لَم يَمُت قَلبُهُ يَومَ تَموتُ القُلوبُ۔

جو ان مجلسوں میں بیٹھے جس میں ہمارے فرامین اور ہماری یاد تازہ ہوتی ہے، اس روز جب سارے دل مرے ہوئے ہوں گے وہ دل نہیں مرے گا۔

عيون أخبار الرضا،ج 1 ص 294 ح 48
35 viewsMazhar Naqvi, 12:31
باز کردن / نظر دهید
2022-09-01 10:30:32
سردار کون ہے

امام زین العابدین علیه السّلام:

سادَةُ النّاسِ فِی الدُّنیا اَلأسخِیاءُ، وَ سادَةُ النّاسِ فِی الآخِرَةِ اَلأتقِیاءُ

دنیا میں سردار، سخاوت مند افراد ہیں اور آخرت میں متقی و پرہیزگار


حیاة الامام زین العابدین، ص 372
59 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-09-01 07:05:03
امر بالمعروف ترک کرنے کے نقصانات

امام سجاد علیه السّلام:

اَلتّارِکُ لِلأمرِ بِالمَعروفِ وَ النَّهیِ عَنِ المُنکَرِ کَنابِذِ کِتابِ اللهِ وَراءَ ظَهرِهِ

جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کرے وہ شخص ایسا ہے جیسے ان نے کتاب خدا کو مسترد اور اس سے منہ موڑ لیا ہو۔
حیاة الامام زین العابدین، ص344
73 viewsMazhar Naqvi, 04:05
باز کردن / نظر دهید
2022-09-01 06:30:45 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ ‎ (82)

ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا انہی کے لئے امن و امان ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  جن مومنين كا ايمان، ہر قسم كے شرک سے پاک ہو وہ، امن الہى كى نعمت سے بہرہ مند اور اس كے غضب و عذاب سے محفوظ ہيں
ظلم، ايمان كے درجے ميں كمى كا باعث بنتاہے، شرک، ہر شكل ميں ظلم ہے، خدا پر ايمان كے كچھ مراتب و درجات ہيں
با ايمان معاشرہ اس وقت خداوندعالم كے غضب و عذاب سے محفوظ ہے جب ہر قسم كے شرک و ظلم سے دور رہے
اگر معاشرے كے افراد، ظلم و شرک سے دور رہيں تو اس وقت ان كے ايمان كا نتيجہ امن و سكون ہے
ايمان كا كمال اور اس كے درجات، شرک و ظلم سے اس كى دورى كے معيار سے وابستہ ہيں
وہى مومنين كامل ہدايت سے بہرہ مند ہيں جو اپنے ايمان كو كسى قسم كے ظلم و شرک سے آلودہ نہ كريں



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd
75 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-31 15:30:30
دوسروں کی برائیوں کو چھپاؤ

امام علی رضا علیہ السلام:

المُستَتر بِالحَسنَة یَعدِلُ سَبعِینَ حَسَنة، وَالمذِیعُ بِالسَیئة مخذول، والمستتر بالسیئة مغفور له۔

نیک کام چھپ کر کرنے والے کا ثواب 70 حسنات کے برابر ہے، اعلانیہ بدی کرنے والا شرمندہ اور تنہا ہے اور دوسروں کی برائیوں کو چھپانے والا بخشا ہوا ہے۔

اصول کافی، ج 4، ص 160
64 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-31 10:30:20
مخفی صدقہ کا اثر

امام سجاد علیه السّلام:

إنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطفِیءُ غَضَبَ الرَّبِّ۔

مخفی صدقہ غضب الٰہی کو خاموش کر دیتا ہے۔

کشف الغمّه، ج2، ص 77
86 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-31 07:05:01
روزی تقسیم ہونے کا وقت

امام علی رضا عليه السلام:

فى قَوْلِ اللّهِ عز و جل: فَالْمُقَسِّماتِ أمْراً قالَ: اَلْمَلائِكَةُ تُقَسِّـمُ أرْزاقَ بَنى آدَمَ ما بَيْنَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إلى طُلُوعِ الشَّمْسِ فَمَنْ نامَ بَيْنَهُما نامَ عَنْ رِزْقِهِ.

آپ نے کلام خدا «فَالْمُقَسِّماتِ أمْراً» ’’ قسم ان (فرشتوں کی) جو امر تقسیم کرنے والے ہیں ‘‘ کی تفسیر میں فرمایا: فرشتے بنی آدم کی روزی طلوع فجر اور طلوع آفتاب کے درمیان تقسیم کرتے ہیں، تو جو اس درمیان میں سویا وہ اپنے رزق سے محروم رہ گیا۔

مكارم الاخلاق، ص 305
92 viewsMazhar Naqvi, 04:05
باز کردن / نظر دهید
2022-08-31 06:30:12 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا ۚ فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ‎ (81)

ترجمہ: اور میں بھلا ان سے کس طرح ڈروں جن کو تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو۔ جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ تم نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے۔ جن کے متعلق اس نے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں بھیجی ہے۔ سو دونوں گروہوں میں سے کون امن و اطمینان کا زیادہ حقدار ہے (بتاؤ) اگر تم کچھ علم رکھتے ہو؟.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  خداوند يكتا كے بارے ميں شرک اختيار كرنے كے نتيجے سے نہ ڈرنا اور اسى طرح (خدا كے) خيالى شريكوں (خداؤں ) سے خوف زدہ ہونا ايک تعجب انگيز اور عقل سے دور فعل ہے
حضرت ابراہيم عليه‌السلام كى قوم انھيں اپنے معبودوں كى جانب سے نقصان پہنچنے كى دھمكى ديتى تھی
حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كى قوم، ربوبيت عالم اور كائنات كى تدبير ميں اجرام فلكى اور بتوں كى تاثير كى معتقد ہونے كے علاوہ، خداوند متعال پر بھى اعتقاد ركھتى تھی
خداوند عالم نے كوئی ايسى دليل نازل نہيں فرمائی جو كائنات كى ربوبيت اور تدبير ميں اپنے ساتھ كسى اور كے شريک ہونے پر گواہ ہو
مشركين خداوندعالم كے ساتھ شريک قرار دينے كى وجہ سے سزا اور عذاب كے مستحق ہيں، خداوند عالم كے ساتھ شريک قرار دينا ايک ايسا عقيدہ ہے جس پر كوئی دليل نہيں
بعض موجودات كے ضرر پہچانے سے ڈرنے كا سبب خداوندعالم كے ساتھ شريک قرار دينا ہے، موحدين، توحيد اور يكتا پرستى كے سبب، غضب الھى سے محفوظ رہنے كے حقدار ہيں
مشركين، گمان كرتے تھے كہ وہ بتوں اور دوسرے معبودوں كى پرستش كے سبب امن و سكون سے رہ رہے ہيں
مشركين كا غضب خداسے محفوظ نہ ہونا اور موحدين كا امان الہى سے بہرہ مند ہونا ايک ايسى حقيقت ہے جو علم و آگاہى پر استوار ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd
87 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-30 15:30:08
جنت کا مشتاق کون ہے

امام سجاد علیه السّلام:

مَن إشتاقَ إلَی الجَنَّةِ سارَعَ إلَی الحَسَناتِ وَ سَلا عَنِ الشَّهَواتِ، وَ مَن أشفَقَ مِنَ النّارِ بادَرَ بِالتَّوبَةِ إلَی اللهِ مِن ذُنُوبِهِ وَ راجَعَ عَنِ المَحارِمِ۔

جو جنت کا مشتاق ہوتا ہے، وہ نیکیاں کرنے میں جلدی کرتا ہے اور ہوس سے بچتا ہے اور جو جہنم کی آگ سے ڈرتا ہے، وہ اللہ سے توبہ کرنے میں جلدی کرتا ہے اور حرام کاموں سے دور رہتا ہے۔

تحف العقول، ص 281
59 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-30 10:30:15
نیک کام کو نہ چھوڑیں

امام سجاد علیه السّلام:

إنّی لاُحِبُّ اَن اُداوِمَ عَلَی العَمَلِ وَ اِن قَلَّ۔

مجھے نیک کام جاری رکھنا پسند ہے، چاہے وہ کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں۔

اصول کافی، ج2، ص 82
83 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید