Get Mystery Box with random crypto!

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام           ┄─┅━━━━━━━━━━━┅ | Imam Reza Shrine

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا ۚ فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ‎ (81)

ترجمہ: اور میں بھلا ان سے کس طرح ڈروں جن کو تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو۔ جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ تم نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے۔ جن کے متعلق اس نے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں بھیجی ہے۔ سو دونوں گروہوں میں سے کون امن و اطمینان کا زیادہ حقدار ہے (بتاؤ) اگر تم کچھ علم رکھتے ہو؟.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  خداوند يكتا كے بارے ميں شرک اختيار كرنے كے نتيجے سے نہ ڈرنا اور اسى طرح (خدا كے) خيالى شريكوں (خداؤں ) سے خوف زدہ ہونا ايک تعجب انگيز اور عقل سے دور فعل ہے
حضرت ابراہيم عليه‌السلام كى قوم انھيں اپنے معبودوں كى جانب سے نقصان پہنچنے كى دھمكى ديتى تھی
حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كى قوم، ربوبيت عالم اور كائنات كى تدبير ميں اجرام فلكى اور بتوں كى تاثير كى معتقد ہونے كے علاوہ، خداوند متعال پر بھى اعتقاد ركھتى تھی
خداوند عالم نے كوئی ايسى دليل نازل نہيں فرمائی جو كائنات كى ربوبيت اور تدبير ميں اپنے ساتھ كسى اور كے شريک ہونے پر گواہ ہو
مشركين خداوندعالم كے ساتھ شريک قرار دينے كى وجہ سے سزا اور عذاب كے مستحق ہيں، خداوند عالم كے ساتھ شريک قرار دينا ايک ايسا عقيدہ ہے جس پر كوئی دليل نہيں
بعض موجودات كے ضرر پہچانے سے ڈرنے كا سبب خداوندعالم كے ساتھ شريک قرار دينا ہے، موحدين، توحيد اور يكتا پرستى كے سبب، غضب الھى سے محفوظ رہنے كے حقدار ہيں
مشركين، گمان كرتے تھے كہ وہ بتوں اور دوسرے معبودوں كى پرستش كے سبب امن و سكون سے رہ رہے ہيں
مشركين كا غضب خداسے محفوظ نہ ہونا اور موحدين كا امان الہى سے بہرہ مند ہونا ايک ايسى حقيقت ہے جو علم و آگاہى پر استوار ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd