Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 2

2022-08-30 06:54:28
مومن کی پانچ علامتیں

امام سجّاد عليه السلام

عَلاماتُ المُؤمِنِ خَمسٌ: اَلوَرعُ فِی الخَلوَة وَ الصَّدَقَةُ فِی القِلَّةِ، وَ الصَّبرُ عِندَ المُصیبَةِ وَ الحِلمُ عِندَ الغَضَبِ، وَ الصّدقُ عِندَ الخَوفِ۔

مومن کی پانچ علامتیں ہیں:
تنہائی میں گناہ سے پرہیز کرنا
تنگدستی میں صدقہ دینا.
وقت مصیبت، صبر کرنا.
غصّے کے وقت بردباری سے کام لینا.
ڈر و خوف کے وقت سچ بولنا.

بحــارالانوار، ج 64، ص 293
98 viewsMazhar Naqvi, 03:54
باز کردن / نظر دهید
2022-08-30 06:30:17 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَحَاجَّهُ قَوْمُهُ ۚ قَالَ أَتُحَاجُّونِّي فِي اللَّهِ وَقَدْ هَدَانِ ۚ وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَن يَشَاءَ رَبِّي شَيْئًا ۗ وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ۗ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ ‎ (80)

ترجمہ: اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی۔ فرمایا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہو؟ حالانکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے اور میں ان سے نہیں ڈرتا جنہیں تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو۔ مگر یہ کہ میرا پروردگار کوئی بات چاہے میرا پروردگار علم کے اعتبار سے ہر چیز پر حاوی اور محیط ہے کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے؟.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كى قوم ان كے استدلال پر مبنى (عقيدہ) توحيد كے آگے تسليم ہونے كے بجائے، ان كے خلاف دليل لانے لگی
حضرت ابراہيم عليه‌السلام كا اپنى قوم كے مشركانہ عقيدے كے بطلان پر استدلال كرنے كے باوجود، ان كى قوم كا اپنے شرک آميز عقيدے پر ڈنے رہنا (بے جا) تعصب كا مظاہرہ كرنا ہے
شرک كے بطلان پر واضح دلائل كے باوجود لوگوں كے شرک پر مصر رہنے كى وجہ سے حضرت ابراہيم عليه‌السلام كا اظہار تعجب كرنا
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے ہدايت خدا كے ذريعہ اجرام فلكى و بتوں كى پرستش اور شرک كے ابطال پر استدلال كيا تھا
توحيد كى جانب انسان كى (فطری) ہدايت، خود اس بات پر گواہ اور محكم دليل ہے كہ خداوند عالم ربوبيت ميں يكتا (و بے مثل) ہے، انسان ہدايت خداوند كے ذريعہ، توحيد كا راستہ طے كرتا ہے
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے مشركين كے خداؤں سے نہ ڈرنے كا اعلان كركے مشركين كى دھمكيوں اور منطق كے بے بنياد ہونے كو روشن كرديا
ابراہيم عليه ‌السلام كے نزديک، انسان كے موجودات عالم سے ڈرنے كا سبب، مشيت خدا ہے نہ كہ ان موجودات كى ربوبيت اور مستقل تاثير
تمام موجودات پر محيط علم خداوند، كائنات كى وسعتوں ميں اس كى ربوبيت كے جارى ہونے كا ضامن ہے، نظام عالم كى تدبير اور اسے چلانے كے لئے، علم كا لازمى ہونا، توحيد پر واضح دلائل كے باوجود، شرک اختيار كرنا، ايک تعجب انگيز بات ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd
96 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-29 15:30:47
گناہ سے زیادہ بدتر

امام سجاد علیه السّلام:

إیّاکَ و الإبتهاجَ بالذَّنبِ، فَإنَّ الإبتهاجَ بِهِ اَعظَمُ مِن رُکوبِهِ

گناہ پر خوشحال ہونے سے بچو اس لئے کہ گناہ پر خوشحال ہونا خود گناہ سے زیادہ بدتر ہے۔

کشف الغمه، ج 2، ص 108
119 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-29 10:30:31
دوسروں کے عبیوں کو نہ دیکھو

امام سجاد علیه السّلام:

کَفی بِالمَرءِ عَیباً اَن یَنظُرَ فی عُیوبِ غَیرِہ ما یَعمی عَلَیهِ مِن عَیبِ نَفسِهِ

انسان کے عیبدار کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ دوسروں کے عیبوں کو تو دیکھے لیکن اپنے عبیوں کو نہ دیکھے۔

اصول کافی، ج 2، ص 460
126 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-29 08:15:44
بیوی اور بچوں کے حقوق ادا کرو

امام علی رضا عليه السلام:

إِنَّ اللّهَ عَزَّوَجَلَّ لَيْسَ يَغْضِبُ لِشَىْءٍ كَـغَضَبِهِ لِلنِّسآءِ وَالصِّبـْيانِ.

بے شک اللہ کسی اور چیز پر اتنا غضبناک نہیں ہوتا، جتنا عورتوں اور بچوں کے حقوق کی رعایت نہ کرنے پر ناراض ہوتا ہے۔

اصول كافى، ج 6، ص 50.
115 viewsMazhar Naqvi, 05:15
باز کردن / نظر دهید
2022-08-29 06:30:38 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ  (79)

ترجمہ: میں ہر طرف سے ہٹ کر اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه‌السلام كا لوگوں كے ساتھ مجادلہ (بحث و مناظرہ) كرنے اور ان كے مشركانہ عقائد كو باطل قرار دينے كے بعد، اپنى يكتاپرستى پر تاكيد كرنا
طبيعت اور اس كے غائب اور قابل تغيير ہونے ميں غور و فكر كرنے سے، طبيعى موجودات كے ربوبيت كے قابل نہ ہونے كا ادراک حاصل ہوتا ہے
آسمانوں اور زمين كا خالق (ہی) ربوبيت اور خالصانہ عبادت كے لائق ہے نہ كہ موجودات عالم، فقط خداوند يكتا، آسمانوں اور زمين كا خالق ہے
كائنات كى وسعتيں، متعدد آسمانوں كى حامل ہيں، حق پرستى اور راہ مستقيم كى جانب رجحان ركھنا، حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كى خصوصيات ميں سے ہے
حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كا حنيف ہونا ہی، خدائے واحدكى جانب ان كے تمام تر توجہ كرنے كا باعث بنا ہے
صراط مستقيم اور حق كى طرف رجحان كا تقاضا ہے كہ (انسان) توحيد پر عقيدہ ركھے اور دل و جان سے خداوند يكتا كى طرف اپنا رخ كرلے
موجودات كے بارے ميں غور و فكر كرنا اور ان كے قابل زوال اور غروب پذير ہونے سے صرف نظر كركے ناقابل زوال (خداوند) يكتا كى جانب رجوع كرنا، ملكوت عالم كى رؤيت اور مشاہدہ (كہلاتا) ہے
حق پرستى كا نتيجہ، توحيد پر ايمان ہے جبكہ راہ مستقيم سے فرار و گمراہى كا نتيجہ، شرک ہے، انسانوں كى درجہ بندى اور حدود معين كرنے كا معيار، توحيد اور شرک ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd
119 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-28 15:30:47
شہیداء کربلا کے برابر ثواب

امام علی رضا علیہ السلام:

يَا اِبْنَ شَبِيبٍ إِنْ سَرَّكَ أَنْ يَكُونَ لَكَ مِنَ اَلثَّوَابِ مِثْلَ مَا لِمَنِ اُسْتُشْهِدَ مَعَ اَلْحُسَيْنِ فَقُلْ مَتَى ذَكَرْتَهُ يٰا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً۔

اے شبیب کے بیٹے! اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تمہارا ثواب بھی ان کے برابر ہو جو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شہید ہوئے ہیں، تو جب بھی امام حسین علیہ السلام کو یاد کرو اس طرح کہو ’’يٰا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً‘‘ ’’ اے کاش میں ان کے ساتھ ہوتا اور ایک عظیم کامیابی پرفائز ہوتا‘‘۔

اقبال الاعمال، ج 2، ص 544
127 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-28 10:30:46
دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

امام سجّاد عليه السلام

وَ الذُّنوبُ الَّتى تَرُدُّ الدُّعاءَ سوءُ النِّيَّةِ وَ خُبْثُ السَّريرَةِ وَ النِّفاقُ مَعَ الاِخْوانِ وَ تَركُ التَّصديقِ بِالاِجابَةِ وَ تَأخيرُ الصَّلَواتِ الْمَفروضاتِ حَتّى تَذْهَبَ اَوقاتُهاوَ تَرْكُ التَّقَرُّبِ اِلَى اللّه ِ عَزَّوَجَلَّ بِالْبِرِّ وَالصَّدَقَةِ وَاسْتِعْمالُ الْبَذاءِ وَ الْفُحْشِ فِى الْقَولِ۔

وہ گناہ جس کی وجہ سے دعا ردّ ہو جاتی ہے: بری نیت، خراب مزاجی، بھائیوں کے ساتھ منافقت، دعاؤں کے قبول ہونے پر اعتقاد نہ ہونا، واجب نمازوں کا وقت ختم ہونے تک تاخیر کرنا، نیک کاموں اور صدقہ کے ذریعہ اللہ کا تقرّب حاصل نہ کرنا، لوگوں سے بد زبانی اور اور ان کو برا بھلا کہنا۔

معانى الأخبار، ص 271، ح 2
122 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-08-28 07:05:05
نماز کا حق

امام زین العابدین عليه‌‌ السلام

فَأمّا حَقُّ الصَّلاةِ فَأن تَعلَمَ أنَّها وِفادَةٌ إلَى اللّهِ و أنَّكَ قائِمٌ بَينَ يَدَىِ اللّهِ

جان لو نماز کا حق یہ ہے کہ نماز بارگاہ الہی کی طرف رجوع ہے اور تم نماز میں اللہ کے سامنے کھڑے ہو۔

تحف العقول، ج 1، ص 258
131 viewsMazhar Naqvi, 04:05
باز کردن / نظر دهید
2022-08-28 06:30:27 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

فَلَمَّا رَأَى الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَٰذَا رَبِّي هَٰذَا أَكْبَرُ ۖ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ  (78)

ترجمہ:پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم! میں اس شرک سے بری و بیزار ہوں جو تم کرتے ہو.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه‌السلام كے زمانے ميں رائج مذاھب ميں سے ايک ميں سورج كى پرستش كى جاتى تھی
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے مناظرہ كرتے وقت، اپنى قوم كے مشركانہ عقائد كو باطل ثابت كرنے كے لئے خورشيد كى پرستش كا اظہار كيا
سورج كا غروب اور مخفى ہونا، اس بات كى دليل ہے كہ كائنات كى ربوبيت ميں اس كا كوئی دخل نہيں
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے سورج كے غروب ہوتے ہى اپنى قوم كے مشركانہ عقائد و توہمات كے بارے ميں اپنى بيزارى اور نفرت كا اظہار كرديا
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے اپنى قوم كے شرک آميز عقائد كو دليل كے ساتھ باطل قرار دينے كے بعد، صراحت كے ساتھ ان كے معبودوں سے بيزارى كا اظہار كيا
اجرام فلكى كى ربوبيت كے ساتھ ساتھ بتوں كى الوہيت كا (باطل) عقيدہ بھى زمانہ ابراہيم عليه‌السلام كے لوگوں ميں رائج تھا
مشركين كے خداؤں اور شرک پر مبنى عقائد سے بيزارى و نفرت كا اظہار كرنا ضرورى ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 07

https://chat.whatsapp.com/Fmmm5c3sPyVBZZaW7v0U4m
129 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید