Get Mystery Box with random crypto!

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام           ┄─┅━━━━━━━━━━━┅ | Imam Reza Shrine

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

فَلَمَّا رَأَى الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَٰذَا رَبِّي هَٰذَا أَكْبَرُ ۖ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ  (78)

ترجمہ:پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم! میں اس شرک سے بری و بیزار ہوں جو تم کرتے ہو.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه‌السلام كے زمانے ميں رائج مذاھب ميں سے ايک ميں سورج كى پرستش كى جاتى تھی
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے مناظرہ كرتے وقت، اپنى قوم كے مشركانہ عقائد كو باطل ثابت كرنے كے لئے خورشيد كى پرستش كا اظہار كيا
سورج كا غروب اور مخفى ہونا، اس بات كى دليل ہے كہ كائنات كى ربوبيت ميں اس كا كوئی دخل نہيں
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے سورج كے غروب ہوتے ہى اپنى قوم كے مشركانہ عقائد و توہمات كے بارے ميں اپنى بيزارى اور نفرت كا اظہار كرديا
حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے اپنى قوم كے شرک آميز عقائد كو دليل كے ساتھ باطل قرار دينے كے بعد، صراحت كے ساتھ ان كے معبودوں سے بيزارى كا اظہار كيا
اجرام فلكى كى ربوبيت كے ساتھ ساتھ بتوں كى الوہيت كا (باطل) عقيدہ بھى زمانہ ابراہيم عليه‌السلام كے لوگوں ميں رائج تھا
مشركين كے خداؤں اور شرک پر مبنى عقائد سے بيزارى و نفرت كا اظہار كرنا ضرورى ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 07

https://chat.whatsapp.com/Fmmm5c3sPyVBZZaW7v0U4m