Get Mystery Box with random crypto!

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام           ┄─┅━━━━━━━━━━━┅ | Imam Reza Shrine

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ  (79)

ترجمہ: میں ہر طرف سے ہٹ کر اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه‌السلام كا لوگوں كے ساتھ مجادلہ (بحث و مناظرہ) كرنے اور ان كے مشركانہ عقائد كو باطل قرار دينے كے بعد، اپنى يكتاپرستى پر تاكيد كرنا
طبيعت اور اس كے غائب اور قابل تغيير ہونے ميں غور و فكر كرنے سے، طبيعى موجودات كے ربوبيت كے قابل نہ ہونے كا ادراک حاصل ہوتا ہے
آسمانوں اور زمين كا خالق (ہی) ربوبيت اور خالصانہ عبادت كے لائق ہے نہ كہ موجودات عالم، فقط خداوند يكتا، آسمانوں اور زمين كا خالق ہے
كائنات كى وسعتيں، متعدد آسمانوں كى حامل ہيں، حق پرستى اور راہ مستقيم كى جانب رجحان ركھنا، حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كى خصوصيات ميں سے ہے
حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كا حنيف ہونا ہی، خدائے واحدكى جانب ان كے تمام تر توجہ كرنے كا باعث بنا ہے
صراط مستقيم اور حق كى طرف رجحان كا تقاضا ہے كہ (انسان) توحيد پر عقيدہ ركھے اور دل و جان سے خداوند يكتا كى طرف اپنا رخ كرلے
موجودات كے بارے ميں غور و فكر كرنا اور ان كے قابل زوال اور غروب پذير ہونے سے صرف نظر كركے ناقابل زوال (خداوند) يكتا كى جانب رجوع كرنا، ملكوت عالم كى رؤيت اور مشاہدہ (كہلاتا) ہے
حق پرستى كا نتيجہ، توحيد پر ايمان ہے جبكہ راہ مستقيم سے فرار و گمراہى كا نتيجہ، شرک ہے، انسانوں كى درجہ بندى اور حدود معين كرنے كا معيار، توحيد اور شرک ہے



•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 11

https://chat.whatsapp.com/FFTHB2QLltK40QFLFb7vbd