Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 4

2022-06-22 06:31:02 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

قُل لِّمَن مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُل لِّلَّهِ ۚ كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۚ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (12)

ترجمہ:(اے رسول(ص)) ان سے کہیے (پوچھئے) کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے اس نے مخلوق پر رحمت کرنا اپنے اوپر لازم کر لی ہے (اس لئے جلدی سزا نہیں دیتا) وہ قیامت تک جس میں کوئی شک نہیں ہے تم سب کو اکٹھا کرتا رہے گا (پھر یکجا کرکے لائے گا) جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے اور نقصان میں ڈال دیا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

اللہ پيغمبر(ص) كو مشركين كے ساتھ بحث و استدلال كرنے كا طريقہ اور روش بتا رہا ہے، زمين اور آسمانوں كے موجودات پر خدا كى على الاطلاق مالكيت واضح اور ناقابل انكار ہے
كفار، كائنات پر خدا كى على الاطلاق مالكيت كے معترف ہيں، كائنات ميں متعدد آسمانوں كا وجود
خداوند كى على الاطلاق مالكيت سے آگاہ ہونے كے باوجود، كفار كا اس كے بارے ميں اعتراف نہ كرنا، حقائق كو سوال و جواب كى صورت ميں بيان كرنا، قرآنى روش ہے
خداوند عالم نے تمام موجودات پر رحمت كرنا اپنے اوپر لازم كرليا ہے، موجودات كا رحمت خداوند متعال سے بہرہ مند ہونے كے لئے خلق ہونا
خلقت كائنات اور خداوند عالم كے دوسرے افعال، اس كى دنيا پر محيط اور وسيع رحمت كى اساس پر (قائم) ہيں
خداوند كا تمام انسانوں كو روز قيامت جمع كرنا، يقينى اور بلاشبہہ ہے، انسان كا موت كے ساتھ نابود نہ ہونا، قيامت كا ناقابل ترديد ہونا
قيامت، حقائق كے ظاہر ہونے اور ہر قسم كے شک و ترديد كے ختم ہونے كا دن ہے، قيامت كے برپا ہونے كا فلسفہ، لوگوں كا رحمت خدا سے بہرہ مند ہونا ہے
قيامت كا برپا ہونا، رحمت الہى كا ايک جلوہ ہے، كائنات پر خداوند متعال كى مطلقہ حاكميت، جن لوگوں نے اپنے ہاتھوں اپنى جان كو خسارے ميں ڈالا ہے وہى قيامت كے منكر ہيں

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ انعام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 10

https://chat.whatsapp.com/9pc213e5t4xA8Ow5QOoDgo

76 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:31
باز کردن / نظر دهید
2022-06-21 15:31:03
زیارت معصومه سلام اللہ علیہا کا ثواب

لمَّا سَأَلَهُ سَعدُ بنُ سَعیدٍ عَن قَبرِ فاطِمَةَ بِنتِ موسَى بنِ جَعفَرٍ مَن زارَها فَلَهُ الجَنَّةُ.

سعد بن سعید نے امام علی رضا علیہ السلام سے فاطمہ بنت موسی بن جعفر علیہما السلام کی زیارت کے ثواب کے بارے میں سوال کیا آپ نے فرمایا: جو ان کی زیارت کرے اس پر جنت واجب ہے۔

ثواب الاعمال، ص124 ح 1
11 viewsMazhar Naqvi, 12:31
باز کردن / نظر دهید
2022-06-21 10:31:43
امام علی رضا ع کس کی شفاعت کریں

امام علی رضا علیہ السلام:

ما زارَني أحَدٌ مِن أوليِائي عارِفا بِحَقّي إلاّ شُفِّعتُ فيهِ يَومَ القِيامَةَِ۔

جو بھی ہمارا چاہنے والا، معرفت کے ساتھ میری زیارت کرے گا میں اس کی روز قیامت شفاعت کروں گا۔

وسائل الشيعه، ج 13، ص 552
49 viewsMazhar Naqvi, 07:31
باز کردن / نظر دهید
2022-06-21 07:02:45
روضہ امام رضا علیہ السّلام میں دعا قبول ہوتی ہے

امام علی نقی علیہ السلام:

مَن کانَت لَهُ إلَی اللّهِ حاجَةٌ، فَلیزُر قَبرَ جَدِّی الرِّضا(ع) بِطوسٍ وهُوَ عَلی غُسلٍ، وَلیصَلِّ عِندَ رَأسِهِ رَکعَتَینِ، وَلیسأَلِ اللّهَ حاجَتَهُ فی قُنوتِهِ؛ فَإِنَّهُ یستَجیبُ لَهُ ما لَم یسأَل فی مَأثَمٍ أو قَطیعَةِ رَحِمٍ۔

جو اللہ سے حاجت چاہتا ہے، وہ غسل کرکے طوس میں میرے دادا امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ پر جائے اور امام کے سرہانے دو رکعت نماز پڑھے اور نماز کے قنوت میں اللہ سے اپنی حاجت طلب کرے، اگر اس کی حاجت گناہ اور قطع رحم نہ ہو تو، اللہ اس کی دعا کو مستجاب کرے گا۔

عیون أخبار الرضا، ج 2 ص 262 ح 32
66 viewsMazhar Naqvi, 04:02
باز کردن / نظر دهید
2022-06-21 06:30:28 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (11)

ترجمہ: اے رسول(ص) ان سے کہیے کہ زمین میں چلو پھرو اور پھر دیکھو۔ کہ جھٹلانے والوں کا کیا (بھیانک) انجام ہوا۔

تفســــــــیر قــــرآن:

پيغمبر اكرم(ص) كى لوگوں كو زمين ميں چلنے پھر نے اور انبياء الہى كو جھٹلانے والوں كے انجام ميں غور و فكر اور تدبر كرنے كى جانب رغبت دلانے پر مامور ہونا
لوگوں كو گذشتہ امتوں كى تاريخ كے بارے ميں تحقيق و مطالعہ كرنے اور اس سے پند و نصيحت حاصل كرنے پر وارداركرنا، دينى مبلغين كا فريضہ ہے
زمين كے طول و عرض پر گذشتہ امتوں كے عبرت آموز آثار كا موجود ہونا، انبياء كى دعوت كا زمين كى وسعتوں تک پھيلا ہونا اور كفار كا (ہر جگہ) ان كى مخالفت كرنا
انسان كى تربيت و ہدايت ميں، گذشتہ امتوں كى تاريخ اور آثار كے مطالعہ اور اس سے عبرت حاصل كرنے كا اہم كردار
گذشتہ لوگوں كى عاقبت، آئندہ آنےوالوں كے لئے درس عبرت ہے، انسانى تہذيب و تمدن كے انحطاط اور تباہى كے عوامل ميں سے (ايک عامل) آيات الھى اور انبياء كو جھٹلانا ہے
انبياء اور رسالت الہى كے حامل افراد كو جھٹلانے (والوں ) كے برے انجام كى طرف عبرت آميز نظر اور توجہ كرنے كى ضرورت
گذشتہ (لوگوں كی) تاريخ ہو يا آئندہ آنے والوں كى دونوں صورتيں بنى آدم كى ترقى و سعادت يا شقاوت وانحطاط كا راستہ يكساں اور قانون و قاعدے كے مطابق ہے
گذشتہ لوگوں كى تاريخ ميں تحقيق و تجزيہ كرنے اور اس كے بارے ميں غور و فكر كرنے كا تربيتى و تعميرى كردار

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ انعام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 10

https://chat.whatsapp.com/9pc213e5t4xA8Ow5QOoDgo

68 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-06-20 15:31:36
امام کی کثرت عبادت و بندگی

اِحْتَفِظْ بِهَذَا اَلْقَمِيصِ فَقَدْ صَلَّيْتُ فِيهِ أَلْفَ لَيْلَةٍ كُلَّ لَيْلَةٍ أَلْفَ رَكْعَةٍ وَ خَتَمْتُ فِيهِ اَلْقُرْآنَ أَلْفَ خَتْمَةٍ

اے دعبل! اس پیراہن کی حفاظت کرنا کیونکہ اس میں، میں نے ہزار راتیں نماز پڑھیں اور ہر رات میں ہزار رکعت نماز پڑھی ہے اور ہزار مرتبہ قرآن ختم کیا ہے۔

بحار الانوار ج 79، ص 309
66 viewsMazhar Naqvi, 12:31
باز کردن / نظر دهید
2022-06-20 10:31:28
بسم الله اسم اعظم ہے

امام علی رضا علیہ السلام:

بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحیمِ أقرَبُ إلَى الاِسمِ الأَعظَمِ مِن سَوادِ العَینِ إلى بَیاضِها.

جتنی نزدیک آنکھوں کی سیاہی سے آنکھوں کی سفیدی ہے، ’’بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحیمِ‘‘ اسم اعظم سے اس سے بھی زیادہ قریب ہے.

عیون أخبار الرضا، ج2، ص5، ح 11
92 viewsMazhar Naqvi, 07:31
باز کردن / نظر دهید
2022-06-20 07:01:44
نفس کی پیروی میں ہلاکت ہے

امام علی رضا علیہ السلام:

إيّاكَ أن تَتبَعَ النَّفسَ هَواها فَإنَّ في هَواها رَداها

خواہش نفس کی پیروی سے بچو، بیشک نفس کی پیروی میں ہلاکت ہے

مشكاة الانوار، ص 455
101 viewsMazhar Naqvi, 04:01
باز کردن / نظر دهید
2022-06-20 06:30:57 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ (10)

ترجمہ: آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کا مذاق اڑایا جاتا رہا ہے تو (آخرکار) ان کا مذاق اڑانے والوں کو اسی عذاب نے آکر گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

پيغمبر(ص) سے پہلے بھى بہت سے انبياء الہى كفار كے مذاق كا نشانہ بنتے رہے ہيں، پورى تاريخ كے دوران كفار اور انبياء كے درميان نزاع جارى رہی ہے
طول تاريخ ميں، انبياء الہى كے وعدہ عذاب اور ڈرانے كا مذاق اڑانا انبياء كے خلاف كفار كى جنگ كا ايک طريقہ ہے
ملائيكہ كو ديكھنے اور ايک ملموس (قابل ديد) كتاب كے نزول كا تقاضا كركے كفار كا پيغمبر اكرم(ص) كى نسبت تمسخر اڑانا
خداوند عالم كا، گذشتہ انبياء سے كيئے گئے مذاق اور مذاق كرنے والوں كے برے انجام كى ياد دلاكر، پيغمبر اكرم(ص) كو تسلى و تشفى دينا
انبياء اور ان كى جانب سے ديئے گئے وعدہ عذاب كا مذاق اڑانے والے كفار كا، اسى عذاب ميں مبتلا ہونا كہ جس كا وہ مذاق اڑاتے تھے
خداوند عالم طول تاريخ ميں اپنے انبياء كا مددگار اور پشت پناہ رہاہے، خداوند متعال كا پيغمبر(ص) سے مذاق كرنے والوں كو خبردار كرنا
دشمنوں كى سرد جنگ كے مقابلے ميں استقامت اور ان كے تمسخر سے نہ ڈرنے كى ضرورت

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ انعام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 10

https://chat.whatsapp.com/9pc213e5t4xA8Ow5QOoDgo

99 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-06-19 15:31:54
محاسبہ نفس

امام علی رضا عليه السلام:

مَن حاسَبَ نَفسَهُ رَبَحَ وَمَن غَفَلَ عَنهَا خَسِر

جس نے اپنے نفس کا حساب و کتاب کیا اس نے فائدہ اٹھایا اور جس نے نفس کے محاسبہ میں غفلت کی اس نے گھاٹا اٹھایا۔

بحار الانوار، ج 78، ص 352، باب 26، ح 9
69 viewsMazhar Naqvi, 12:31
باز کردن / نظر دهید