Get Mystery Box with random crypto!

تازہ منقبتِ یارِؓ غارومزار نامِ صدیقؓ صداقت کا پتا دیتا ہے ج | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

تازہ منقبتِ یارِؓ غارومزار

نامِ صدیقؓ صداقت کا پتا دیتا ہے
جام الفت کا لبوں کو یہ پلا دیتا ہے

اسکے دامن میں وفاؤں کے گہر گرتے ہیں
یادِ صدیقؓ میں جو اشک بہا دیتا ہے

بخت والے ہی ابوبکرؓ کے گُن گاتے ہیں
اور اِس اعزاز کی توفیق خدا دیتا ہے

کردے انکار پیمبرﷺ کا ابوجہل اگر
اس کو صدیقؓ بھی دو چار سنا دیتا ہے

مختصر یہ کہ ابوبکرؓ کے در پر صائم
ربِّ بوبکرؓ محمدﷺ سے ملا دیتا ہے

: ملک مبشرصائم علوی
@madhesahabachainal ☜