Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها

2022-08-30 07:12:03 اصحابِ محمد سے جسے پیار نہیں ہے
گویا اُسے آقا سے سروکار نہیں ہے

سلطانِ مدینہ نے جنہیں جنتی کہا
اُن کا عدو کیا دین کا غدار نہیں ہے

باطل نہیں تو کیا ہے جو ازواجِ نبی کو
ماں ماننے کو آج بھی تیار نہیں ہے

سیدنا ابوبکر کے ایمان کا منکر
جس رنگ میں آئے وہ میرا یار نہیں ہے

اصحابِ مصطفیٰ پہ تبراء کی رَوِش کیا
اعدائے دین ہونے کا اقرار نہیں ہے

ہدہد تیری خبروں میں صداقت تو ہے لیکن
اُمت میں سلیمان سا ہشیار نہیں ہے

ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜
103 views04:12
باز کردن / نظر دهید
2022-08-25 05:23:49 حقیقت ناز کرتی ہے حکایت ناز کرتی ہے
نبی کے چار یاروں پر خلافت ناز کرتی ہے

نبی کے سب صحابہ سے محبت میرا ایماں ہے
کرو ان سے محبت تو محبت ناز کرتی ہے

بنے ہیں مقتدی جن کے عمر ، عثماں، علی حیدر
مرے صدیق اکبر پر امامت ناز کرتی ہے

وہ جن کے مشورے قرآن کی آیات بن جائیں
اسی فاروق اعظم پر عدالت ناز کرتی ہے

کٹا کر کل گھرانہ دین پر خود بھی ہوا قرباں
حسین ابنِ علی تجھ پر شہادت ناز کرتی ہے

ہوئی شادی علی کی تو کیا تھا خرچ عثماں نے
حیا کو ناز ہے ان پر سخاوت ناز کرتی ہے

اگر شہزاد قرآں کھول کر دیکھو تو ملتا ہے
ہماری عائشہ ماں پر طہارت ناز کرتی ہے
: وسیم شہزاد
@madhesahabachainal ☜
394 views02:23
باز کردن / نظر دهید
2022-08-12 18:54:31 منقبت حضرت حسین
رضی اللّه تعالیٰ عنہ

حسین امام ہیں میرے میں ہوں غلام حسین
ہے میرے دل میں بہت عز و احترام حسین

تمام عمر رہے محو بندگیِ خدا
منور اور مجلیٰ ہیں صبح و شام حسین

نہ گھٹ سکی کبھی اعدا سے ان کی شان رفیع
سدا بلند رہا رتبہ و مقام حسین

کبھی نہ بہکیں گے اس کے قدم رہ حق سے
رہے غلام جو سرشار پی کے جام حسین

وہ مصطفیٰ کی شریعت کے جب محافظ ہیں
خلاف دیں ہو بھلا کیسے پھر کلام حسین

کسی بھی حال میں ترک نماز مت کرنا
حسینوں کے لیے ہے یہی پیام حسین

چراغ کرتا ہوں روشن میں ان کی یادوں کا
ہے اس حوالے سے دل میں مرے قیام حسین

رہا نہ نام و نشان یزید ، اے راحت
مگر ہے آج بھی ہر اک زباں پہ نام حسین

: راحت انجم (ممبئ)
@madhesahabachainal ☜
821 views15:54
باز کردن / نظر دهید
2022-08-12 18:54:31 شان حضرت عمر رضی اللّٰه عنہ پر کمال کی منقبت

اب آنکھ کے پانی میں عُمَر آنے لگا ہے
لفظوں کی روانی میں عُمَر آنے لگا ہے

کاسہ لیے آئیں گی بہاریں درِ دل پر
اس کُنجِ خزانی میں عُمَر آنے لگا ہے

سوچوں تو جلالت کی خوش آثار منازل
دیکھوں تو جوانی میں عُمَر آنے لگا ہے

دروازہِ الفاظِ پیمبر پہ کھڑا ہوں
اور شہرِ معانی میں عُمَر آنے لگا ہے

کیوں مصرعِ اَوّل میں ہے دریا سی روانی
کیا مصرعِ ثانی میں عُمر آنے لگا ہے؟

دل تھام کے بیٹھو مری چوپال کے لوگو!
اس وقت کہانی میں عُمَر آنے لگا ہے

اُس نور مکانی کے اثر میں ہیں دو عالم
جس نُور مکانی میں عُمَر آنے لگا ہے

فائق! مری دہلیز پہ سُر تال پڑے ہیں
پھر زمزمہ خوانی میں عُمَر آنے لگا ہے

: فائق تُرابی
@madhesahabachainal ☜
636 views15:54
باز کردن / نظر دهید
2022-08-11 09:38:45 ببارگاہ سیدنا حسین بن حیدر رضی اللہ عنہما۔۔۔

قرآن کی تنزیل تھی سرکار کا گھرتھا۔۔۔
اس طور سے شبیر ہے قرآن کے گھرسے ۔۔۔۔

سوبار باعزاز پنہ یاب ہوئے ہیں۔۔۔
شبیرکے دربارمیں فیضان کے ترسے ۔۔۔۔

فاروق ہیں شبیرکی اس بات پہ نازاں ۔۔۔۔
’’وہ شخص‘‘ بھی منسوب ہے شاہان کے درسے ۔۔۔۔

دُر یاب ہے شبیر کے احفاد کا نوکر ۔۔۔۔
شبیر کے ننھیال کے سلمان کے درسے۔۔۔۔

شبیر پہ جس کرب کی تکمیل ہوئی ہے ۔۔۔
اس کرب کا آغاز ہے عثمان کے گھرسے۔۔۔

سادات کے اسباط کا ممنون ہے یہ دل ۔۔۔
وہ لوگ ہیں اس دشت پہ صدشان سے برسے۔۔۔

ابومحمد محمدنعیم
@madhesahabachainal ☜
606 views06:38
باز کردن / نظر دهید
2022-08-10 14:28:06 شان نواسۂ نبیﷺ

موجود کربلا ہے لہو کی کشود میں
صدیاں گزر چکی ہیں اگرچہ ورود میں

آل_نبی نے جیسے گھرانہ لٹا دیا
آئی مثال کوئی نہ ایسی وجود میں

ہر سو مرے حسین کی خوشبو ہے باشرف
ملعون ہیں یزیدی سبھی ہست و بود میں

ذرے چمک اٹھے کسی مہتاب کی طرح
صحرا فلک مثال ہے اپنی نمود میں

پہچان اہل_حق کی مگر پوچھتے ہو کیا
نیزوں کے سائے سائے ہیں اسعد سجود میں

: بلال اسعد
@madhesahabachainal ☜
594 views11:28
باز کردن / نظر دهید
2022-08-10 14:28:06 "منقبت حضرت حسین رض "

تہدید کو صدائے تعطل حسین ہے
بہتے لہو کا رنگِ تجمُل حسین ہے

اک سمت جیشِ کوفہ ہے اور دوسری طرف
ابنِ امیرِ بصرہ و کابل حسین ہے

پیدا ہے العطش کی صداوں کا اک سماں
منظر ہے کربلا تو تخیُل حسین ہے

اسلام کے رواجِ عزیمت کا پاسدار
کچھ ہے تو دینِ حق کا تسلسل حسین ہے

سونے سے پہلے رات کو پڑھتا ہوں کربلا
گویا قرآن پاک کا ہر قُل حُسین ہے

: وفا مدراسی
@madhesahabachainal ☜
508 views11:28
باز کردن / نظر دهید
2022-08-08 06:51:57 منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

نام و نشاں ابھی بھی ہے زندہ حسین کا
عالی نسب ہے سارا یہ کنبہ حسین کا

نیزے پہ سر تھا تر تھی زباں ذکرِ خدا سے
رب سے کمال کاتھا یہ رشتہ حسین کا

زہرہ کا پیارا اور نواسہ رسول کا
دیکھو ہے کتنا عالی یہ رتبہ حسین کا

وہ ڈٹ گیا تھا کوفہ میں ظالم کے سامنے
ہے سر بلندی دین کی صدقہ حسین کا

جو تھے مٹانے والے، زمانے سے مٹ چکے
اب نام یوں رہے گا یہ زندہ حسین کا

وہ لاڈلا عمر کا تھا عثماں سے دوستی
چاروں سے رشتہ کتنا تھا پختہ حسین کا

باطل کے سامنے میں بھی حق بات ہی کروں
مل جائے سحر کو بھی یہ جذبہ حسین کا

:صغریٰ یامین سحر
@madhesahabachainal ☜
633 views03:51
باز کردن / نظر دهید
2022-08-08 06:51:55 ریحانة الرسول سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی منقبت

اندازِ محبت میں جدا ابنِ علی ہے
آقا کی اداؤں میں ادا ابنِ علی ہے

وہ خواب مبارک تھا یہ تعبیر مبارک
حارث کی لبابہ کی ندا ابنِ علی ہے

اصحابِ نبی پاک کو جنگوں سے بچایا
اصحاب پہ رحمت کی گھٹا ابن علی ہے

اللہ کے محبوب کو محبوب نواسہ
اللہ کا محبوب بنا ابن علی ہے

صحرا ہو کہ باغوں کی زمیں ہو اسے دیکھو
ہر دور میں دیکھو گے،ہرا ابن علی ہے

غیروں نے بہت چاہا کہ سر اس کا جھکا دیں
اللہ کے آگے ہی جھکا، ابن علی ہے

یاد آئی اسے دیکھ کے نانا کی شجاعت
صخرہ ہے یا کربل میں کھڑا ابنِ علی ہے

ہم لوگ تو لہروں سے ڈرے جاتے تھے احسن
تاثیر میں موسی کا عصا ابنِ علی ہے

: احسن خلیل احسن
@madhesahabachainal ☜
553 views03:51
باز کردن / نظر دهید
2022-08-06 18:41:15 عشرہ فاروق و حسین چل رہا ہے
سب احباب سے دلی گزارش ہے کہ ثواب کی نیت سے مناقب کو بھرپور شئیر کیجیے۔
608 views15:41
باز کردن / نظر دهید