Get Mystery Box with random crypto!

منقبت حضرت حسین رضی اللّه تعالیٰ عنہ حسین امام ہیں میرے م | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت حضرت حسین
رضی اللّه تعالیٰ عنہ

حسین امام ہیں میرے میں ہوں غلام حسین
ہے میرے دل میں بہت عز و احترام حسین

تمام عمر رہے محو بندگیِ خدا
منور اور مجلیٰ ہیں صبح و شام حسین

نہ گھٹ سکی کبھی اعدا سے ان کی شان رفیع
سدا بلند رہا رتبہ و مقام حسین

کبھی نہ بہکیں گے اس کے قدم رہ حق سے
رہے غلام جو سرشار پی کے جام حسین

وہ مصطفیٰ کی شریعت کے جب محافظ ہیں
خلاف دیں ہو بھلا کیسے پھر کلام حسین

کسی بھی حال میں ترک نماز مت کرنا
حسینوں کے لیے ہے یہی پیام حسین

چراغ کرتا ہوں روشن میں ان کی یادوں کا
ہے اس حوالے سے دل میں مرے قیام حسین

رہا نہ نام و نشان یزید ، اے راحت
مگر ہے آج بھی ہر اک زباں پہ نام حسین

: راحت انجم (ممبئ)
@madhesahabachainal ☜