Get Mystery Box with random crypto!

حقیقت ناز کرتی ہے حکایت ناز کرتی ہے نبی کے چار یاروں پر خلافت | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

حقیقت ناز کرتی ہے حکایت ناز کرتی ہے
نبی کے چار یاروں پر خلافت ناز کرتی ہے

نبی کے سب صحابہ سے محبت میرا ایماں ہے
کرو ان سے محبت تو محبت ناز کرتی ہے

بنے ہیں مقتدی جن کے عمر ، عثماں، علی حیدر
مرے صدیق اکبر پر امامت ناز کرتی ہے

وہ جن کے مشورے قرآن کی آیات بن جائیں
اسی فاروق اعظم پر عدالت ناز کرتی ہے

کٹا کر کل گھرانہ دین پر خود بھی ہوا قرباں
حسین ابنِ علی تجھ پر شہادت ناز کرتی ہے

ہوئی شادی علی کی تو کیا تھا خرچ عثماں نے
حیا کو ناز ہے ان پر سخاوت ناز کرتی ہے

اگر شہزاد قرآں کھول کر دیکھو تو ملتا ہے
ہماری عائشہ ماں پر طہارت ناز کرتی ہے
: وسیم شہزاد
@madhesahabachainal ☜