Get Mystery Box with random crypto!

اصحابِ محمد سے جسے پیار نہیں ہے گویا اُسے آقا سے سروکار نہیں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

اصحابِ محمد سے جسے پیار نہیں ہے
گویا اُسے آقا سے سروکار نہیں ہے

سلطانِ مدینہ نے جنہیں جنتی کہا
اُن کا عدو کیا دین کا غدار نہیں ہے

باطل نہیں تو کیا ہے جو ازواجِ نبی کو
ماں ماننے کو آج بھی تیار نہیں ہے

سیدنا ابوبکر کے ایمان کا منکر
جس رنگ میں آئے وہ میرا یار نہیں ہے

اصحابِ مصطفیٰ پہ تبراء کی رَوِش کیا
اعدائے دین ہونے کا اقرار نہیں ہے

ہدہد تیری خبروں میں صداقت تو ہے لیکن
اُمت میں سلیمان سا ہشیار نہیں ہے

ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜