Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 5

2022-04-02 15:25:19 میری ماں عائشہ عائشہ عائشہ
پیاری ماں عائشہ عائشہ عائشہ

رتبہ عظیم و بالا
رب نے بنایا تیرا

میری ماں عائشہ عائشہ عائشہ
پیاری ماں عائشہ عائشہ عائشہ



پہلے خدا نے پرکھا سارا گھرانہ ہوگا،
باپ صدیق، بیٹی عائش کو پایا ہوگا،
پھر یہ کہا ہوگا
روح الأمین کو، جا
عقدِ نبی میں دے آ۔۔۔۔ عائشہ عائشہ


آقا سے پیار کرتی خلقت ہے ساری،
پر میرے آقا کو عائشہ پیاری،
نام حمیرا تیرا
الفت سے رکھیں آقا
کیا ہے نصیبا تیرا۔۔۔۔ عائشہ عائشہ


دینی ابواب اکثر تجھ سے جڑے ہیں،
مسلم احسان تیرا کیونکر بھلائیں،
آقا سے دین پھیلا
اس میں تھا ساتھ تیرا
شاہد ہے عالَم سارا۔۔۔۔۔ عائشہ عائشہ


ذکر ہے ماں تیرا برکت ہی برکت،
آپ کو ماں بولوں یہ ہے سعادت،
ماں جی قربان، تیرا
ٹھہرا قرآن پہرا
صارِم ہے تجھ پہ شیدا۔۔۔۔۔ عائشہ عائشہ

میری ماں عائشہ عائشہ عائشہ
پیاری ماں عائشہ عائشہ عائشہ
رتبہ عظیم و بالا
رب نے بنایا تیرا

رضی اللّٰه تعالیٰ عنہا
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""

: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم
@madhesahabachainal ☜
1.4K views12:25
باز کردن / نظر دهید
2022-03-24 06:45:46 میرے صحابہ رضی اللہ عنہم

ستاروں جیسی ہیں شان والے، جہاں میں برتر میرے صحابہؓ
نبی کی امت بتانے والوں کے دل کے اندر میرے صحابہؓ

بدر سے خندق ، احد سے خیبر ، تبوک تک ہیں میرے صحابہؓ
چراغِ حق کا جلانے والے ، وفا کے خوگر میرے صحابہؓ

صحابہ والوں ! صحابہ کہنا ، صحابہ لکھنا ، مشن بنالو
جو کالی فطرت زدہ ہیں اُن کے دلوں پہ خنجر میرے صحابہؓ

گلوں نے اک دن کہا ہرن سے نہ اپنی خوشبو پہ ناز کرنا
ہے جن کے دم سے جہاں معطر وہ مشک و عنبر میرے صحابہؓ

بَشَر بَشَر پہ ہے اُن کا احساں ، نبی کے دیں کی کراٸی پہچاں
ہماری خاطر عیال سے بھی ہوٸے ہیں بےگھر میرے صحابہؓ

ہے عینِ ایماں انہی کی عظمت ، انہی کی حرمت پہ جان دینا
بتادے ابنِ سبا کو سالک ، ہے حق کا لشکر میرے صحابہؓ

سلیم سالک

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
1.8K views03:45
باز کردن / نظر دهید
2022-03-17 07:39:27 در منقبت داماد پیمبر سیدنا ابو العاص رضی اللہ عنہ

جو نبی کا خاص ہے وہ ابو العاص ہے
وہ تو خیر الناس ہے وہ ابو العاص ہے

پیار ہے داماد سے رحمت حق کا بہت
جوہر و الماس ہے وہ ابو العاص ہے

ہے نبی کا لاڈلا اسکی ہر خوبی جدا
دین کا بھی پاس ہے وہ ابوالعاص ہے

اک جری شمشیرزن شہربطحا کاوہی
اس قدر حساس ہے وہ ابو العاص ہے

شوہر بنت نبی پدر امامہ و علی
رشتہءمقیاس ہے وہ ابو العاص ہے

قولِ آقا کا وہی جب سنائے من وعن
قول کا احساس ہے وہ ابو العاص ہے

صحبت آقا نصیب، عارفی ہے دیکھیے
ساتھ جس کا راس ہے وہ ابو العاص ہے

: سمیع اللہ عارفی
@madhesahabachainal ☜
1.9K views04:39
باز کردن / نظر دهید
2022-03-13 06:59:11 اصحابی کالنجوم

اک کام کرونگا میں سر عام کرونگا
میں ذکر صحابہ کا بہرگام کرونگا

جلتا ہے اگر کوئ تو جل جائے قسم سے
میں اس کو جلاوُنگا یہی کام کرونگا

جس روز یہ جاں ان پہ کرونگا میں نچھاور
اس روز شہیدوں میں بڑا نام کرونگا

ہیں چاند نبیؐ گر تو ستارے ہیں صحابہؓ
ہر سمت یہی ذکر سدا عام کرونگا

جو دشمن اصحاب ہے میں اس کا مخالف
محبوبؐ کے ہر یار کا اکرام کرونگا
g
اصحاب کی عظمت پہ شب و روز لکھا کر
"ہمدرد" یہی کام تیرے نام کرونگا

: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
@madhesahabachainal ☜
3.2K views03:59
باز کردن / نظر دهید
2022-03-01 07:43:36 معراج کی تصدیق میں لفظوں کا چناؤ
دنیا ترے اسلوب پہ قربان ابوبکر

#شبِ_معراج
: عاجز کمال رانا
@madhesahabachainal ☜
241 views04:43
باز کردن / نظر دهید
2022-02-27 11:02:57 مرا شام کے میر کی مدح لکھنا...
عقیدت ہے، شدت پسندی نہیں ہے

: عاجز کمال رانا
┏╮/╱
╰ @madhesahabachainal
╱/ ╰┛
175 views08:02
باز کردن / نظر دهید
2022-02-27 11:01:10 منقبتِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

محمدؐ نے رتبہ یہ انؓ کو دیا ہے
کتابت کے عہدے پہ فائز کیا ہے
-
ہدایت کی ان کو دعا دی نبیؐ نے
فضیلت یوں انؓ کی بتا دی نبی نے
-
خلافت کا منصب سنبھالا انہوںؓ نے
کیا پرچمِ دیں کو بالا انہوںؓ نے
-
بہ فضلِ خدا یہ سعادت بھی پائی
تراشے ہیں گیسوئے شاہِ زمانیؐ
-
عقیدہ ہمارا مسلم ہے صائم
نبیؐ کے صحابہؐ رہے حق پہ قائم

: تیمور علی صائم
@madhesahabachainal ☜
176 views08:01
باز کردن / نظر دهید
2022-02-26 04:53:23 "چند بہترین گروپ وچینل کی فہرست"

۲۴ رجـــب الآخر ١٤٤٢ هـ ↹ 26/02/2022

لسٹ نمبر ❼
از 3001 تا 5000 ممبر
کلک میرے یوٹیوب چینل کو جوائن کریں اسلامک ویڈیو حاصل کرے شکریہ



تلاوت القرآن الکریم
یہ چینل مختلف قراء کی قراءت پر مشتمل ہے

زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم اور فلاح و بہبود ۔

علامہ محمد اقبال
یہ چینل اشعار کے لیے ہے

اردو شعر وشاعری
اُردو شعر وشاعری کے لیے ہے

اردو لائبریری چینل
علماء اہلسنتہ والجماعت دیوبند کی کتب حاصل کرے

آپکے مسائل اور انکا شرعی حل
امت مسلمہ کومسائل سے روشناش کرنا ہے

ڈاکٹر ذاکر نائیک
یہ چینل ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انگلش اور ہندی اُردو بیان کے لیے ہے

تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
اس چینل میں اسلامک تاریخ بیان کی جائے گی اور انبیاء کرام کی زندگی کہ بارے میں بتایا جائے گا

المسائل و الدلائل چینل
قرآن و حدیث کے مطابق فقہ حنفی علمائے دیوبند جوابات محرر و مسطور ہیں

اسلامک کارٹون
اس چینل میں اسلامک کارٹون اردو میں اور انگلش میں سینڈ کیا جاتے ہے.

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
یہ چینل ڈاکٹر اسرار احمد کہ بیان کہ لیے ہے

اسلامک قرآنی دعائیں
یہ چینل اسلامک قرآنی دعائیں کہ لیے بنا ہے

داستان شب فراق
اردو تحریر اسلامک شاعری

آو عربی زبان سیکھیں فطری انداز میں
قرآن وحدیث کے فیوض سے مستفید ہونا،باہم عربی میں گفتگو کرنا

استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
استادہ رخسانہ اعجاز کے بیانات ملے گئے

مکتبہ خلیلیہ
امت کی خدمت

ڈاکٹر فرحت ہاشمی
یہ چینل ڈاکٹر فرحت ہاشمی کہ بیان کہ لیے ہے

داســـتانِ مجــــ ـــاہــدیـــن
مجاہدوں اور غازیوں کے واقعات شیئر کر رہے ۔جن کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

فلاحی کتب خانہ
مقصد علماء دیوبند کی کتب کی تشہیر

اردو لائبریری گروپ
علماء اہلسنتہ والجماعت دیوبند کی کتب کہ لیے ہے

دلچسپ اور عجیب معلومات
اس چینل میں کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ کی جاتی ہے

استادہ عفت مقبول
آپ کو استادہ عفت مقبول کے بیانات ملے گئے

کہانیاں اور معلومات
اسلامی واقعات و حکایات پر مشتمل ہے

سنہرےحروف
اچھی باتیں اقوال زریں خوبصورت تصاویر کے ساتھ

یونانی علاج
طبی معلومات کیلئے جوئن کریں

مولاناطارق جمیل 
اس چینل میں حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم کے بیانات آڈیو اور ویڈیو یو اور ابڈیٹ پیش کی جائینگی

اُردو دنیا چینل
اس چینل میں روز کی اخبار پوسٹ کی جاتی ہے

ٹیکنیکل ناظمی پوچھ تاچھ
جدید ٹیکنالوجی معلومات خزانہ

مدحِ صحابہؓ پر اشعار
اس چینل میں شانِ صحابہؓ پر بہترین اشعار پیش کئیے جاتے ہیں

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
قرآن اور صحیح حدیث دعائیں اور بیانات سینڈ کیے جائے گے



نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں

رابطہ:
@ItxUSMAN
@Syedazainab143
45 views01:53
باز کردن / نظر دهید
2022-02-25 12:36:59 حیدر اور معاویہ کے

دیکھیے ہر سو ہیں چرچے حیدر اور معاویہ کے
آقا سمجھائیں رتبے حیدر اور معاویہ کے

دل میں حلاوتِ ایمانی پانے کے لیے قصّے یوں
لب پر جاری ہیں رہتے حیدر اور معاویہ کے

ایک سیاست کا سلطاں ایک شجاعت کا ہے نشاں
بےشک مرتبے خوب رہے حیدر اور معاویہ کے

رسم محبت پائے جلا قولِ معاویہ سے یارو
خوب تھے آپس کے رشتے حیدر اور معاویہ کے

دل کی حویلی میں خوشبو پھیلتی جاتی ہے جب بھی
آئیں نام مرے لب پہ حیدر اور معاویہ کے

لرزہ براندام ہوئے کانپ اٹھے ناکام ہوئے
دشمن سامنے جب آئے حیدر اور معاویہ کے

اپنا مزاج ہے قرآنی مدحِ صحابہؓ کرنے میں
گائے قرآں بھی نغمے حیدر اور معاویہ کے

صارِم کیا شک ہے اس میں شاہِ اُمم کے ہی صدقے
خلدِ خدا میں قُصور بنے حیدر اور معاویہ کے

رضی اللّٰه تعالیٰ عنھما
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
157 views09:36
باز کردن / نظر دهید
2022-02-25 06:21:32 #امیرِشام_کانوحہ!

میں معاویہ!
میں ستم رسیدۂ ہمرہاں
میں قتیلِ شجرۂ منکراں
میں شہیدِ مقتلِ زندگاں

میں معاویہ!
کہ میں رازدارِ حبیبؐ تھا
میں دبیرِ وحیِ لبیب تھا
میں رسولِ حقؐ کے قریب تھا
مگر آہ!
بھول کے طَاق پر
مرے طرزِ عشق کو ٹانک کر
کئی ہمرہاں بھی ہوئے اُدھر
مجھے چھوڑ کر
مرے ایشور!
ترے کارخانۂ ہست میں
مجھے سو طرح سے گنا گیا
کبھی نفرتوں کی بنا کے سیج
مرے نام پر جو کیا گیا
کبھی چاہتوں کی بہار میں
مجھے اوجِ تام دیا گیا
مرے مالکا!
ترے بندۂ نَفَسی رکاب کو
سو طرح سے گنا گیا
یہ کیا گیا

میں مؤرخوں کی بساط پر
کوئی مہرہ بن کے چلا کیا
کبھی شَہ کے خانۂ خلد میں
مجھے تخت پر کیا سرفراز
کبھی میرا نام وزیر ہے
کبھی میرا نام مشیر ہے
کبھی پیادہ کرکے سراب پر
مجھے زرد دھوپ کی ریت پر
کئی ساعتوں کی مچان پر
مجھے ننگے پاؤں گھما گھما کے
تھکا دیا
مرے نوحے سُن لے مرے خدا
ترے نیک بندوں کی خلد میں
مجھے خوب تنگ کیا گیا

میں اِنھی قدم کی رکاب سے
گیا روم تک
کبھی شام تک
کبھی ریگ زارِ طرابلس پہ
لہو کے آبلے پھوڑتا ہوا
شام تا طرطوس تک
انطاکیہ سے خطۂ شمشاط تک
شمشاط سے تا شہریارِ عموریہ
کبھی شاخ قبرصِ زیست پر
مرے نقشِ پا کی بناوٹیں
سر خاک دانِ حیات پر
کسی قدر دانِ معاویہ
کے جگر میں ٹھنڈ کا نام تھی
مری دھڑکنیں یوں عام تھیں

مرا ہاتھ دستِ حسن رہا
کبھی خندہ ہائے سخن رہا
مگر اب
مرے ہی حواریوں نے
قبائے سرخ کی میان سے
اک دشمنی کی تیغ کو
مرے سر کے سائے سے تول کر
سرِ رہ گزارِ تباہ میں
لٹکا دیا

مرے مالکا!
مجھے عزتوں کی بساط پر
یہاں پھر سے اوجِ شرَف ملے
مجھے نطقِ رازِ آلہ سے
جو عطا ہوا تھا ہدایتوں کا وہ پیرہن
اسے بد دِلوں نے جلانے کی روشوں کو عام کیا رہا
مرے خالقا!
اسے پھر سے سب کے قلوب کی
آلائشوں کو ڈھانپنے کی دلیل کر
جو محبتوں کے امین ہیں
انھیں عظمتوں میں دخیل کر
ورنہ جہاں میں کسی طرح
وہی تازہ قصۂ فِیل کر
یہ سبیل کر
۔۔۔۔۔
: غلام مصطفیٰ دائم اعوان
@madhesahabachainal ☜
93 views03:21
باز کردن / نظر دهید