Get Mystery Box with random crypto!

در منقبت داماد پیمبر سیدنا ابو العاص رضی اللہ عنہ جو نبی کا | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

در منقبت داماد پیمبر سیدنا ابو العاص رضی اللہ عنہ

جو نبی کا خاص ہے وہ ابو العاص ہے
وہ تو خیر الناس ہے وہ ابو العاص ہے

پیار ہے داماد سے رحمت حق کا بہت
جوہر و الماس ہے وہ ابو العاص ہے

ہے نبی کا لاڈلا اسکی ہر خوبی جدا
دین کا بھی پاس ہے وہ ابوالعاص ہے

اک جری شمشیرزن شہربطحا کاوہی
اس قدر حساس ہے وہ ابو العاص ہے

شوہر بنت نبی پدر امامہ و علی
رشتہءمقیاس ہے وہ ابو العاص ہے

قولِ آقا کا وہی جب سنائے من وعن
قول کا احساس ہے وہ ابو العاص ہے

صحبت آقا نصیب، عارفی ہے دیکھیے
ساتھ جس کا راس ہے وہ ابو العاص ہے

: سمیع اللہ عارفی
@madhesahabachainal ☜