Get Mystery Box with random crypto!

اصحابی کالنجوم اک کام کرونگا میں سر عام کرونگا میں ذکر صحابہ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

اصحابی کالنجوم

اک کام کرونگا میں سر عام کرونگا
میں ذکر صحابہ کا بہرگام کرونگا

جلتا ہے اگر کوئ تو جل جائے قسم سے
میں اس کو جلاوُنگا یہی کام کرونگا

جس روز یہ جاں ان پہ کرونگا میں نچھاور
اس روز شہیدوں میں بڑا نام کرونگا

ہیں چاند نبیؐ گر تو ستارے ہیں صحابہؓ
ہر سمت یہی ذکر سدا عام کرونگا

جو دشمن اصحاب ہے میں اس کا مخالف
محبوبؐ کے ہر یار کا اکرام کرونگا
g
اصحاب کی عظمت پہ شب و روز لکھا کر
"ہمدرد" یہی کام تیرے نام کرونگا

: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
@madhesahabachainal ☜