Get Mystery Box with random crypto!

منقبتِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ محمدؐ نے رتبہ یہ انؓ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبتِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

محمدؐ نے رتبہ یہ انؓ کو دیا ہے
کتابت کے عہدے پہ فائز کیا ہے
-
ہدایت کی ان کو دعا دی نبیؐ نے
فضیلت یوں انؓ کی بتا دی نبی نے
-
خلافت کا منصب سنبھالا انہوںؓ نے
کیا پرچمِ دیں کو بالا انہوںؓ نے
-
بہ فضلِ خدا یہ سعادت بھی پائی
تراشے ہیں گیسوئے شاہِ زمانیؐ
-
عقیدہ ہمارا مسلم ہے صائم
نبیؐ کے صحابہؐ رہے حق پہ قائم

: تیمور علی صائم
@madhesahabachainal ☜