Get Mystery Box with random crypto!

حیدر اور معاویہ کے دیکھیے ہر سو ہیں چرچے حیدر اور معاویہ کے | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

حیدر اور معاویہ کے

دیکھیے ہر سو ہیں چرچے حیدر اور معاویہ کے
آقا سمجھائیں رتبے حیدر اور معاویہ کے

دل میں حلاوتِ ایمانی پانے کے لیے قصّے یوں
لب پر جاری ہیں رہتے حیدر اور معاویہ کے

ایک سیاست کا سلطاں ایک شجاعت کا ہے نشاں
بےشک مرتبے خوب رہے حیدر اور معاویہ کے

رسم محبت پائے جلا قولِ معاویہ سے یارو
خوب تھے آپس کے رشتے حیدر اور معاویہ کے

دل کی حویلی میں خوشبو پھیلتی جاتی ہے جب بھی
آئیں نام مرے لب پہ حیدر اور معاویہ کے

لرزہ براندام ہوئے کانپ اٹھے ناکام ہوئے
دشمن سامنے جب آئے حیدر اور معاویہ کے

اپنا مزاج ہے قرآنی مدحِ صحابہؓ کرنے میں
گائے قرآں بھی نغمے حیدر اور معاویہ کے

صارِم کیا شک ہے اس میں شاہِ اُمم کے ہی صدقے
خلدِ خدا میں قُصور بنے حیدر اور معاویہ کے

رضی اللّٰه تعالیٰ عنھما
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬