Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 2

2022-08-06 18:21:24 تازہ اشعار
شانِ سیدنا حسین رضی اللّٰه عنہ

دل و جان سے دیں پہ تن من لٹانا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے
طریقِ عزیمت پہ چل کر دکھانا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

سرِ دار بھی نہ قضا ہو نماز اور نہ چھوٹے تلاوت کلامِ خدا کی
یوں حق بندگی کا ادا کردکھانا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

مرے نانا کے ہو غلام اے عمر تم، عمر بولے اب تو نہیں خوفِ محشر
صحابہؓ و آلِ نبی میں یرانہ کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

غنی کی حفاظت میں ٹھہرے ہیں درباں حسین و حسن ساری دنیا نے دیکھا
یوں مشکل سَمے کام اپنوں کے آنا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

شہادت کے رتبے کو پاکر چلے پر، عدو کے گھروں میں بچھادی قیامت
یوں آلِ نبی کے عدو کو رُلانا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

جو تیروں کی بارش ہوئ تو رضا سے تھی رکھدی جبینِ نیاز آگے رب کے
ہاں! توحید کا درس صارِم پڑھانا کوئ باخدا ابنِ حیدر سے سیکھے

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم
@madhesahabachainal ☜
576 views15:21
باز کردن / نظر دهید
2022-08-06 18:21:24 در مدحِ بارگارہِ نواسۂ نبیﷺ

کیوں نہ ہو ایسا چہرہ روشن حق سچ میں جو حسینی ہے
کالک سے بھی پاک ہو دامن حق سچ میں جو حسینی ہے

دل میں حبّ آل نبی اصحابِ نبی کے بجز اس میں
کیوں ہو ہیرا پھیری، قدغن حق سچ میں جو حسینی ہے

فرطِ مسرت کی دھن سے اور کیف و سرور کی نَکہت سے
مہکے اس کے نسب کا آنگن حق سچ میں جو حسینی ہے

کیا ہے عزیمت جرات ہمت استقلال جوانمردی...؟
سمجھے اس کو وہ مردِ آہن حق سچ میں جو حسینی ہے

اٹھ للکارِ حق پھیلادے شاہِ کربل کی مانند
چھوڑ اتاردے چوڑیاں کنگن حق سچ میں جو حسینی ہے

خُلد کے ہیں سردار نواسے صارِم عدو پر کر واضح،
جنت اس کا بنے گا مسکن حق سچ میں جو حسینی ہے

"""""""”""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم
@madhesahabachainal ☜
459 views15:21
باز کردن / نظر دهید
2022-08-06 18:21:24 مَیں اہلِ مودّت، مَیں ثنا کار وغیرہ
شبّیر کے بابا کا نَمَک خوار وغیرہ

آئیں ذرا دیوانہِ شبّیر کے آگے
یہ عِلم کے مارے یہ سمجھدار وغیرہ

کم ظرف! تُو بیعت کا سوال اُن سے کرے گا؟
ٹھوکر پہ رکھیں جو ترا دربار وغیرہ

اک خندہِ اصغر کی ذرا تاب تو لائیں
یہ تیرے سپاہی یہ کماں دار وغیرہ

شبّیر کے خطبات محبّت کے صحیفے
نفرت کے پلندے ترے افکار وغیرہ

: فائق تُرابی
@madhesahabachainal ☜
421 views15:21
باز کردن / نظر دهید
2022-08-06 18:21:24 عمر کو مولا کہا اور علی سے عشق کیا
قدم حسین کے چُومے، غنی سے عشق کیا
.
لکیر کھینچی نہ اصحاب و اہلِ بیت کے بیچ
یہی درست لگا سو سبھی سے عشق کیا

: صفی ربّانی
@madhesahabachainal ☜
406 views15:21
باز کردن / نظر دهید
2022-08-06 18:21:23 حسین کی شجاعت
======
باطل پہ ایسی ضرب لگائی حسین نے
کوہِ ستم کو کردیا رائی ، حسین نے

ظالم کو اپنا دستِ مبارک دییے بغیر
موڑی یزیدیت کی کلائی حسین نے

ڈوبا ہوا ہےبحرِتعجب میں خُود فرات
کی پیاس سے دلوں کی سِنچائی حسین نے

دھاگےمیں موت کے،گُلِ ہستی پِروئے ہیں
رسمِ وفا لہو سے نبھائی حسین نے

جس سے بڑھی ہے عظمتِ پیشانیِ بَشَر
سَر دےدیا ،جبیں نہ جھکائی حسین نے

جاری ہےزندگی کا سفر، بعدِ موت بھی
بدلی ہیں سب رُسومِ قَضائی حسین نے

راہ خدا کی موت بھی رشکِ حیات ہے
سمجھا دییے اصولِ بقائی حسین نے

بخشی ہے خود خدا نے "بَل أَحیَاءْ" کی سند
گردن کچھ اِس ادا سےکٹائی حسین نے

خیرات پائ دامنِ جود و سخا نے بھی
یوں دولتِ حیات ، لُٹائی حسین نے

غم کا مہینہ مت کہو اِس ماہِ پاک کو
خودغم کو دی ہےغم سے رِہائی حسین نے

انسانیت کو شوکت و اعزاز بخش کر
دینِ نبی کی شان بڑھائی حسین نے

جس کی تجلی، قوتِ اسلام بن گئ
شَمْعِ خودی اک ایسی جَلائی حسین نے

اب سُرمۂ نگاہِ فلک اُس کی خاک ہے
دی کربلا کو ایسی اونچائی حسین نے

اَسرارِ فن ہوئے ہیں فریدی پہ آشکار
رکّھا ہے اِس پہ دستِ عطائی حسین نے
رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
°°°°°°°°
: فریدی صدیقی مصباحی
@madhesahabachainal ☜
465 views15:21
باز کردن / نظر دهید
2022-08-05 09:03:10 مدحِ صحابہؓ پر اشعار pinned « @madhesahabachainal ☜»
06:03
باز کردن / نظر دهید
2022-08-05 09:01:43 منقبت (سیدنا فاروق و حُسین رضی اللہ عنہما)

تمہیں قصے سُناتا ہوں، بہت روشن زمانوں کے
مدینہ شہر کے اُن خوش مقدر ساربانوں کے

عَجَم کے بادشاہوں کی قبائیں نوچ لیتے تھے
مکیں ایسے ہُوا کرتے تھے اُن کچے مکانوں کے

حُسین ابنِ علی جیسے جری رہتے تھے طیبہ میں
عمر فاروقِ اعظم حکمراں تھے اُن جوانوں کے

عمر فاروق جو روئے زمیں پر بات کرتے تھے
حمایت میں فرشتے بولتے تھے آسمانوں کے

ابھی تک ناز کرتی ہیں بہاریں خشک ٹیلوں پر
کہ جن سے قافلے اُترے تھے پاکیزہ گھرانوں کے

وہ جن کے نام کی ہیبت سے دریا سَر پٹختا تھا
خجل تھے اُن کی کرنوں سے اُجالے کہکشانوں کے

علی و فاطمہ کے لاڈلوں کی خوش خرامی پر
پرندے رشک کرتے تھے بہشتی گُلسِتانوں کے

ہم اہلِ دِل ہیں اور آزاد عمر کے نام لیوا ہیں
قصیدے لکھتے رہتے ہیں حجازی خوش بیانوں کے

: زکریا آزاد
@madhesahabachainal ☜
559 views06:01
باز کردن / نظر دهید
2022-08-02 03:42:37 دوسرا تازہ کلام
در شانِ سیدنا عمر رضی اللّٰه عنہ

لبِ حضور پہ شب بھر رہا سَوالِ عمر
تو عشقِ آقاں میں تاباں ہوا جمالِ عمر

اتاری پردے کی آیت بغیر دیر کیے
خدا نے دیکھا کہ غیرت پہ ہے خیالِ عمر

وہ دیکھ ٹھہر گئے ہیں فلک زمین و زمن
بوقتِ فتحِ مقدس کہ دیکھیں چالِ عمر

نہیں ہے جانتا اتنا یہ خود کو ابلیسی
کہ جتنا جانتا اچھے سے ہے جلالِ عمر

اِدھر نبی کے سسر ہیں اُدھر علی ہیں سسر
علی سے آلِ پیغبر بنی عیالِ عمر

ہضم نہیں جسے نامِ عمر، کرے وہ علاج
وگرنہ غیر بھی دیتا پھرے مثالِ عمر

غلام ہو مرے نانا کے تم، کہے جو حسین
عمر یہ ٹالتے کیسے، تھی کیا مجالِ عمر

اگرچہ فخر ہے صارِم شہید ہونا، مگر
یتیم کرگیا عالَم کو ارتحالِ عمر

'"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صارِم
@madhesahabachainal ☜
717 viewsedited  00:42
باز کردن / نظر دهید
2022-08-01 14:34:12 سرکارِ دوعالم کی دعاؤں کا اثر ہیں
وہ اور نہیں کوئی میرے پیارے عُمَر ہیں

اس شان پہ سو بار میں قربان میں واری
وہ رحمتِ کونین کے منظورِ نظر ہیں

دیکھو تو سہی کتنے قریبی ہیں یہ رشتے
آقا کے سُسَر وہ ہیں علی اُن کے سُسَر ہیں

شیطان ہے اس نام کی ہیبت سے پریشاں
نبٹے جو نکیرین سے وہ ایسے بشر ہیں

پیوند ہیں ملبوس میں اور خشک ہے روٹی
وہ وقت کے حاکم ہیں مگر خاک بسر ہیں

صدیوں کے گزرنے پہ بھی ڈر اُن کا ہے باقی
وہ کفر کے سینوں کو رگڑتے ہوئے نَر ہیں

ہے آج بھی تحسین، "عُمَر" زندہ و جاوید
فیروز کے ہم پیشہ تھے جو لوگ کدھر ہیں

اسلام کے ماتھے کا جو جھومر ہے عمر یے
تاحشر جو سوپر سے بھی اوپر ہے عمر ہے

رضی اللہ تعالیٰ عنہ

: یونس تحسین
@madhesahabachainal ☜
631 views11:34
باز کردن / نظر دهید
2022-08-01 09:39:08 یکم محرم الحرام ۔ یومِ شہادت سسرِ رسول ، دامادِ بتول ،فاتح روم و ایران ، کاتبِ قرآن ،امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

ہے چرچا جا بجا حضرت عمرؓ کا
نہیں ہمسر ہوا ، حضرت عمرؓ کا

وحی تائید میں اترے عمرؓ کی
ہے اونچا مرتبہ حضرت عمر کا

طلب جس کو کیا رو کر نبیؐ نے
وہی اک نام تھا حضرت عمرؓ کا

عمرؓ کو خوف ہو کیونکر کسی سے
نگہباں ہے خدا حضرت عمرؓ کا

عمرؓ کے خوف سے کسریٰ ہے لرزاں
ہے کتنا دبدبہ حضرت عمرؓ کا

کوئی ثابت کرے روضے پہ جاکر
نبیؐ سے فاصلہ حضرت عمرؓ کا

جلے گا وہ جہنم میں ہمیشہ
جو بھی دشمن ہوا حضرت عمرؓ کا

مسلماں اس کو زاہدؔ کیسے مانوں
نہیں جو باوفا حضرت عمرؓ کا


: محمد ضیاء اللہ زاہدؔ شجاع آبادی
@madhesahabachainal ☜
565 views06:39
باز کردن / نظر دهید