Get Mystery Box with random crypto!

مَیں اہلِ مودّت، مَیں ثنا کار وغیرہ شبّیر کے بابا کا نَمَک خوا | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

مَیں اہلِ مودّت، مَیں ثنا کار وغیرہ
شبّیر کے بابا کا نَمَک خوار وغیرہ

آئیں ذرا دیوانہِ شبّیر کے آگے
یہ عِلم کے مارے یہ سمجھدار وغیرہ

کم ظرف! تُو بیعت کا سوال اُن سے کرے گا؟
ٹھوکر پہ رکھیں جو ترا دربار وغیرہ

اک خندہِ اصغر کی ذرا تاب تو لائیں
یہ تیرے سپاہی یہ کماں دار وغیرہ

شبّیر کے خطبات محبّت کے صحیفے
نفرت کے پلندے ترے افکار وغیرہ

: فائق تُرابی
@madhesahabachainal ☜