Get Mystery Box with random crypto!

یکم محرم الحرام ۔ یومِ شہادت سسرِ رسول ، دامادِ بتول ،فاتح روم | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

یکم محرم الحرام ۔ یومِ شہادت سسرِ رسول ، دامادِ بتول ،فاتح روم و ایران ، کاتبِ قرآن ،امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

ہے چرچا جا بجا حضرت عمرؓ کا
نہیں ہمسر ہوا ، حضرت عمرؓ کا

وحی تائید میں اترے عمرؓ کی
ہے اونچا مرتبہ حضرت عمر کا

طلب جس کو کیا رو کر نبیؐ نے
وہی اک نام تھا حضرت عمرؓ کا

عمرؓ کو خوف ہو کیونکر کسی سے
نگہباں ہے خدا حضرت عمرؓ کا

عمرؓ کے خوف سے کسریٰ ہے لرزاں
ہے کتنا دبدبہ حضرت عمرؓ کا

کوئی ثابت کرے روضے پہ جاکر
نبیؐ سے فاصلہ حضرت عمرؓ کا

جلے گا وہ جہنم میں ہمیشہ
جو بھی دشمن ہوا حضرت عمرؓ کا

مسلماں اس کو زاہدؔ کیسے مانوں
نہیں جو باوفا حضرت عمرؓ کا


: محمد ضیاء اللہ زاہدؔ شجاع آبادی
@madhesahabachainal ☜