Get Mystery Box with random crypto!

ایمان کا رشتہ ہے اصحابِ مصطفیٰ سے چاہت کا سلسلہ ہے اصحابِ مصطف | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

ایمان کا رشتہ ہے اصحابِ مصطفیٰ سے
چاہت کا سلسلہ ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

آقا کے فکر و غم کے اثرات ہیں ہمیں تو
اسلام مل گیا ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

بدر و تبوک و خندق میں فاتحین ٹہرے
خیبر فتح ہوا ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

میں آپ سے راضی ہوں راضی ہو آپ مجھ سے
مولا نے کہہ دیا ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

اسلام کے لئے ہو جینا ہو یا کہ مرنا
ہم کو سبق ملا ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

شُہدا کے جنازے خود بتلا رہے ہیں سب کو
نسبت ہماری کیا ہے اصحابِ مصطفیٰ سے

: ہدہد
@madhesahabachainal ☜