Get Mystery Box with random crypto!

سرکارِ دوعالم کی دعاؤں کا اثر ہیں وہ اور نہیں کوئی میرے پیارے | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

سرکارِ دوعالم کی دعاؤں کا اثر ہیں
وہ اور نہیں کوئی میرے پیارے عُمَر ہیں

اس شان پہ سو بار میں قربان میں واری
وہ رحمتِ کونین کے منظورِ نظر ہیں

دیکھو تو سہی کتنے قریبی ہیں یہ رشتے
آقا کے سُسَر وہ ہیں علی اُن کے سُسَر ہیں

شیطان ہے اس نام کی ہیبت سے پریشاں
نبٹے جو نکیرین سے وہ ایسے بشر ہیں

پیوند ہیں ملبوس میں اور خشک ہے روٹی
وہ وقت کے حاکم ہیں مگر خاک بسر ہیں

صدیوں کے گزرنے پہ بھی ڈر اُن کا ہے باقی
وہ کفر کے سینوں کو رگڑتے ہوئے نَر ہیں

ہے آج بھی تحسین، "عُمَر" زندہ و جاوید
فیروز کے ہم پیشہ تھے جو لوگ کدھر ہیں

اسلام کے ماتھے کا جو جھومر ہے عمر یے
تاحشر جو سوپر سے بھی اوپر ہے عمر ہے

رضی اللہ تعالیٰ عنہ

: یونس تحسین
@madhesahabachainal ☜