Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 27

2021-01-29 09:06:00 ثانی اثنین

ہمسفر ثانی ِ لاثانی ہے
بالا تر ثانی ِ لا ثانی ہے

ثانی اثنین بھی،صدیق بھی وہ
معتبر ثانی ِ لاثانی ہے

نافۂِ ثور میں روپوش کہیں
مشکِ تر ثانی ِ لاثانی ہے

اور کیا تجھ کو حوالہ دوں میں
غور کر! ثانی ِ لاثانی ہے

غار میں خلدِ بریں دیکھی ہے
دیدہ ور ثانی ِ لاثانی ہے

دفن جس گھر میں زرِایماں ہے
اس کا در ثانی ِ لاثانی ہے

روۓ سرکار میں کھویا کھویا
خوش نظر ثانی ِ لاثانی ہے

دیکھیے ایک ہی در کیلیے بس
در بہ در ثانی ِ لاثانی ہے

روسیاہوں سے حفاظت کیلیے
سنگ ِ در ثانی ِ لاثانی ہے

اس قدر کون ہے نزدیک ِ رسول
جس قدر ثانی ِ لاثانی ہے

ایسی ہستی پہ زباں کھولتا ہے
شرم کر! ثانی ِ لاثانی ہے

: نادر صدیقی
@madhesahabachainal ☜
485 views06:06
باز کردن / نظر دهید
2021-01-29 04:33:34 منقبت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

پرتو حسن بھی سرمایہ جاں بنتا ہے
اک ستارا بھی کبھی کاہکشاں بنتاہے

قول صادق کی گواہی کا حوالہ بن کر
ایک کردار صداقت کا نشاں بنتا ہے

خامشی ثور کی روداد کہا کرتی ہے
عشق آنکھوں سے چھلکتا ہے، زباں بنتا ہے

پرخطر غار جسے دیکھ کے خوف آتا ہے
مہرباں ہوتا ہے اور جائے اماں بنتا ہے

غار کا واقعہ تفصیل سے لکھنا ہے مجھے
ثانی اثنین کا عنوان یہاں بنتا ہے

عشق جب سورہ توبہ میں گواہی دیکھے
معنا شرح رفاقت کا جہاں بنتا ہے

سانپ ڈستا ہے ، ابوبکر بقا پاتے ہیں
غار معراج محبت کا نشان بنتا ہے

بچپنے میں جو محبت ہو امر ہوتی ہے
ویسا رشتہ کسی دوجے سے کہاں بنتا ہے

میرے سرکار جسے چاہیں بنا دیتے ہیں
سازشوں سے کوئی صدیق کہاں بنتا ہے

چاند کے قرب سے سرشار ستارا کوئی
نورزا، نورفگن،نورفشاں بنتا ہے

عشق احمد کی طلب ہے ،در صدیق پہ آ
بات بنتی ہے یہاں کام یہاں بنتا ہے

: محمد مسعود اختر
@madhesahabachainal ☜
2.0K views01:33
باز کردن / نظر دهید
2021-01-28 17:43:16 صدیقؓ ہے یوں ساتھ پیمبرؐ کے بلافصل
جیسے کوئی ساحل ہو سمندر کے بلافصل

کافر پہ کھلے گا نہ کبھی ثور کا منظر
مومن کو نظر آئیں گے اندر کے بلافصل

: ابرار حسین نیرؔ
@madhesahabachainal ☜
492 views14:43
باز کردن / نظر دهید
2021-01-28 07:47:54 در مدح ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

ظلم یہ جاں پہ کمایا ہی نہیں جاسکتا
ذکرِ بوبکرؓ بھلایا ہی نہیں جاسکتا

جو نہ بوبکرؓ کو مانے وہ بروزِ محشر
جنّتی کہہ کے بلایا ہی نہیں جاسکتا

اس سےچاہت کا سلیقہ ہےعلیؓ سےسیکھا
جو کسی طور بھلایا ہی نہیں جاسکتا

میرا ایمان ہے بوبکرؓ پہ جو کٹ جائے
جسم وہ خاک سےکھایا ہی نہیں جاسکتا

زہر ایڑھی پہ تو سہ سکتا ہےصدیقؓ مگر
اُس سے محبوب جگایا ہی نہیں جاسکتا

جیسےصدیقؓ نےوارا ہےکسی اور سے اب
ایسے گھر بار ۔۔۔۔ لٹایا ہی نہیں جاسکتا

کملی والےؐ نے ابوبکرؓ کے بارے میں کہا
تیراؓ احسان چکایا ہی نہیں جاسکتا

جس کو پہلو میں سلایا ہے نبیﷺ نے صائم
مرتبہ اسکا گھٹایا ہی نہیں جاسکتا

: ملک مبشرصائم علوی
@madhesahabachainal ☜
530 views04:47
باز کردن / نظر دهید
2021-01-28 05:18:36 میں عمر کا ہوں دیوانہ میں عمر بولوں گا
یہ تعلق ہے پرانا میں عمر بولوں گا

مجھ کو حالات کی گرمی سے ڈرانے والے!
چھوڑئیے مجھکو ڈرانا میں عمر بولوں گا

جہاں ممنوع ہے، عمر کہنا، اُسی نگری میں
ایک دن بزم سجانا میں عمر بولوں گا

مجھکو معلوم ہے دامادِ علی کا رتبہ
ہاں میں ہُشیار و سیانا میں عمر بولوں گا

ابنِ خطاب کی عظمت کے فضائل میں نے
شاہِ ابرار سے جانا میں عمر بولوں گا

میرے اشعار کو سُن کر اے جساسہ فوراً
جاکے تھانے میں بتانا میں عمر بولوں گا

روز تنقید کے نشتر سے مجھے زخمی کر
تیری فطرت ہے ستانا میں عمر بولوں گا

مجھکو دشمن کی نگاہوں سے مسلسل دیکھو
لو میرے سر کا نشانہ میں عمر بولوں گا

مجھ پہ سایہ ہے بلال ابنِ رباح کا ہُدہُد
میرا دشمن ہو زمانہ میں عمر بولوں گا

: ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜
530 views02:18
باز کردن / نظر دهید
2021-01-27 04:52:55 منقبت در شان حسین رضی اللہ عنہ

اُصولِ زندگی تو بس حُسینؓ ہی کی ذات ہے
جو راستہ حُسینؓ کا، وہی رہِ نجات ہے

حُسینؓ حق پرست ہے، حُسینؓ حق نواز ہے
حُسینؓ کی ہے جو سند، وہ مصطفیٰؐ کی ذات ہے

جو جان لے حُسینؓ کو،حُسینؓ کی جو مان لے
وہ منزل اپنی پا گیا، یہ بالیقین بات ہے

کٹایا کربلا میں سر، خدا کے دین کے لیے
یہی شہیدِ کربلاؓ کا فلسفہِ حیات ہے

عذاب یہ نہیں تو کیا، خدا کی مار ہی تو ہے
کہ دشمنِ حُسینؓ پر یہ تنگ کائنات ہے

حُسینؓ ہے چراغِ حق، تو راہِ حق سے تم اگر
حُسینؓ کو نکال دو تو پھر سیاہ رات ہے

یہ کوفیوں کا شہر ہے، حُسینیو! سُنو یہاں۔۔!!
لبوں پہ نام حُسینؓ، کا، دلوں میں سومنات ہے

میدانِ کارزار ہے، حُسینیوں کی ملکیت
غرورِ فاتحانہ کو یہاں پہ آ کے مات ہے

بلالؔ کو یہی تو کربلا سے ہے سبق ملا
کٹاؤ سر جو دین پر، یہ خون کی زکوٰة ہے

: محمد بلال خان (شہیدؒ)
@madhesahabachainal ☜
823 views01:52
باز کردن / نظر دهید
2021-01-27 04:44:51 منقبت در شانِ سیدنا ابوبکر صدِّیق رضی اللہ عنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے حاملِ سالارئِ منہاجِ صداقت
حاصل ہے جناب آپ کو معراجِ صداقت

خالق کی قسم قاسمِ انوارِ کرم نے
رکھا ہے ابوبکر کے سر تاجِ صداقت

اے لعلِ وفا، درِّ صفا، بحرِ محبت
ہے نام ترا مرکزِ امواجِ صداقت

اے ثور کے معدن سے نکالے ہوئے یاقوت
ہے چہرہ ترا گوہرِ وہّاجِ صداقت

تکذیب کے قلعوں کی فصیلوں پہ یہ لکھ دو
ما تحتِ ابوبکر ہیں افواجِ صداقت

اے رہبرِ فاروق و غنی قائدِ حیدر !
ہے ذکر ترا آلہِ اِخراجِ صداقت

کذّاب صفت لوگوں کے حملے میں تبسم
ہر ایک مسلمان ہے محتاجِ صداقت

: حافظ محمد ابوبکر تبسم ایڈووکیٹ
@madhesahabachainal ☜
589 views01:44
باز کردن / نظر دهید
2021-01-25 11:15:26 بارگاہِ یارِ غار میں یادگار حاضری

تو کس لیے ہے پریشان ، یار ، لاتحزن
خدا نے باندھ رکھا ہے حصار . لاتحزن

خدائے امن تجھے امن کیوں عطا نہ کرے
تو ہے نبی کیلیے بے قرار لاتحزن

صحیفہ اور سکینہ بہم اترتے ہیں
پکار اٹھا وہ ہجرت کا غار لاتحزن

ہم ایک تیسری قوت کے پاس ہیں محفوظ
مرے خلیل! مرے جاں نثار! لاتحزن

ترا گماں ہے یہاں غار میں ہیں دو ہی رفیق
ہے ایک تیسرا پروَردگار ، لاتحزن

حصار باندھ کے کہنے لگا خدا اس کو
مرے نبی کا ہے تو جاں سپار لاتحزن

یہ باؤلے تری صحبت کو کاٹ سکتے نہیں
تو حشر تک ہے محمد کا یار لاتحزن

اللھم صل علی محمد و صاحبہ
امیدوارِ مغفرت
: نادر صدیقی

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
784 views08:15
باز کردن / نظر دهید
2021-01-24 22:36:14 لاجواب

علیؓ جیسا مشیر اسؓ کا
سخیؓ جیسا سفیر اسؓ کا
عمرؓ جیسا وزیر اسؓ کا
محمدؐ خود ہے پیر اسؓ کا
اسے بوبکرؓ کہتے ہیں ۔۔

صداقت کی سند ہے وہ
نبوت کی مدد ہے وہ
وفاداروں کا جد ہے وہ
ہر اک باطل کا رد ہے وہ
اسے بوبکرؓ کہتے ہیں

: ابرار نئیر صاحب
@madhesahabachainal ☜
726 views19:36
باز کردن / نظر دهید
2021-01-24 12:09:49 منقبت ابو بکر صدیقؓ

پیمبر پہ فدا، عہد آفریں صدیق اکبر ہیں
حبیبِ کبریاء کے جانشیں صدیق اکبر ہیں

یقینا مستحق تھے وہ ہی اس تاج خلافت کے
نبی کے بعد امامِ اولیں صدیق اکبر ہیں

سفر ہجرت کا ہو یا عالم بالا کی منزل ہو
یہاں بھی اور وہاں بھی ہم نشیں صدیق اکبر ہیں

کلام اللہ میں ہے تذکرہ ان کے محاسن کا
سبھی اخلاقِ اعلی کے امیں صدیق اکبر ہیں

وہ جس نے رکھ دیا سب کچھ نبی کے آستانے پر
عزیمت اور صداقت کی زمیں صدیق اکبر ہیں

مٹے فتنے، قتال ایسا کیا اول خلیفہ نے
عروجِ کوہِ ایمان و یقیں صدیق اکبر ہیں

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا
پیمبر کی نوائے دلنشیں صدیق اکبر ہیں

: راہی حجازی صاحب
@madhesahabachainal ☜
807 views09:09
باز کردن / نظر دهید