Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 23

2021-04-30 18:07:59 صداے بدر

یوم بدر 17 رمضان المبارک ، اہل حق کے لیے امیدوں اور حوصلوں کا ایک عظیم نشاں
____

ستم ہو لاکھ مگر خوف و یاس تھوڑی ہے
بھروسہ رب پہ ہے ، دنیا سے آس تھوڑی ہے

ہم اہل حق کو ہے لا تقنطوا کا پروانہ
کہیں شکستہ دلی آس پاس تھوڑی ہے

ڈریں گے وہ ، جو فقط نام کے مسلماں ہیں
جو سچے ہیں اُنھیں خوف و ہراس تھوڑی ہے

ہے مومنوں کے لیے تاجِ انتم الاعلون
یہ قول رب ہے، گمان و قیاس تھوڑی ہے

ستم میں جوہرِ مومن فروغ پاتے ہیں
لباسِ عیش ہمارا لباس تھوڑی ہے

نبی کے نام پہ مٹنے میں ہے بقا اپنی
حیاتِ دہر ہماری اساس تھوڑی ہے

بڑی تپش ہے مگر پھر بھی روزہ داروں کو
یہ پیاس دل کی طراوٹ ہے پیاس تھوڑی ہے

پھر آج آیا ہے رمضاں میں بدر کا منظر
فریدی حق کی جماعت اداس تھوڑی ہے

فریدی صدیقی مصباحی
@madhesahabachainal ☜
152 views15:07
باز کردن / نظر دهید
2021-04-30 18:07:01 ١٧ رمضان المبارک

یوم بدر

افتخار اہلِ حق
آبروے دین وملت 
اولین مجاہدین اسلام ، اور
شہیدان راہ وفا … کو خراج عقیدت "

” "” "” "”

جہادِ راہِ حق میں ہیں مقدّم تین سو تیرہ 
یقینا ہیں وقارِ دینِ اکرم تین سو تیرہ

مقامِ بدر میں، اسلام کی عظمت بچانے کو 
کفن باندھے تھے اصحاب معظم تین سو تیرہ

ہمارےدین ومذہب کے نشاں سب مٹ چکے ہوتے
نہ لہراتے اگر ملت کا پرچم، تین سو تیرہ

فدا اربابِ ملت ، انکی طرز جانثاری پر
کہ تھا مرنا گوارہ، پر نہ تھے خَم تین سو تیرہ

محبت آشنائ آج تک ہے لا جواب انکی 
ہیں اب بھی افتخارِ بزم آدم تین سو تیرہ

صحابہ میں الگ ہی شان ہےبدری صحابہ کی 
ہوئےہیں مرتبے میں سب سے اعظم تین سو تیرہ

کہاسرکارنے،جسکو بھی جانا ہے چلا جاے 
توبولےیک زباں ہوکر،وہ باہم تین سو تیرہ

نہیں ہیں قوم موسیٰ کی طرح ہم بیٹھنے والے 
تری ناموس پر، قربان ہیں ہم تین سو تیرہ

جفا کی آنچ، ہرگزآپ تک آنے نہیں دینگے 
رہینگےساتھ ہم ، تا آخری دم تین سو تیرہ

اُنہیں اللہ نےایسی جواں مردی عطا کی تھی 
قسم کھائ، لڑینگے یوں ہی پیہم تین سو تیرہ

مدارِشوکت اسلام ہیں ، قربانیاں انکی 
یقیناً ہیں سُتونِ دینِ محکم تین سو تیرہ

خدانےانکو”لاخوفٌ”کے ایسےتاج بخشے ہیں 
رہینگےتا ابد مسرور و بـے غم تین سو تیرہ

اب انکےبحرِہستی میں ہے دائم نورکی موجیں 
بقاےحق کےجلوؤں میں ہوے ضم تین سوتیرہ

ہلال لازوال انکو کیا عشق رسالت نے
خداکےفضل سے، ہونگے نہ مدھّم تین سو تیرہ

مقام بدر پہلا کربلاہـے، حق پرستوں کا 
قیامت تک ہیں اھلِ حق کے ہمدم تین سوتیرہ

شہیدان محبت اُس جگہ آرام فرما ہیں 
ابھی تک بدر کی وادی ہے پُرنَم تین سو تیرہ

ضیاے عشق انکی قبر سے اب بھی نکلتی ہے 
کہ ہیں ایماں کے خورشید مکرم تین سو تیرہ

ہےاعداے نبی سےجنگ انکی آج بھی جاری
ہراک دشمن پہ ہیں تاحشر برہم تین سو تیرہ

فریدی انکی جرأت کو فرشتوں نے سلامی دی 
برائےحق، ہوئے ایسے مُنظَّم تین سو تیرہ

"” "” "” "”



: فریدی مصباحی بارہ بنکوی
@madhesahabachainal ☜
147 views15:07
باز کردن / نظر دهید
2021-04-30 18:05:56 ’’بدلتا نہیں عشق کا فیصلہ‘‘
ظلم کے خاتمے اور اسلام کے تحفظ کا مکمل نصاب ’’غَزْوۂ بَدْر‘‘
.............................................
صدا حق کی ایسی اُٹھی بَدْر سے
مَچی کفر میں کَھلبلی بَدْر سے

مسلماں ہیں جس سے حرارت پَذیر
ملی ایسی زندہ دلی بَدْر سے

جو ہے سرفروشی کا اعلیٰ نصاب
وَفا نے وہ چاہت لکھی بَدْر سے

بدلتا نہیں عشق کا فیصلہ
محبت نے آواز دی بَدْر سے

شجاعت کا پیمانہ، ہمت کے جام
شہیدوں نے مَـے ایسے پی بَدْر سے

ہتھیلی پہ جاں اور سر پر کفن
ہوئ ایسی جرات گری بَدْر سے

یہاں حوصلے ولولے پلتے ہیں
ہے دل کو نئی زندگی بَدْر سے

نِڈَر کرتا ہے کُشت و خوں کا سفر
دلیری کی ہے روشنی بَدْر سے

کہا رب نے" لَا تَھِنُوا ، لَا تَحزَنُوا "
مِلی نُصرتوں کی خوشی بَدْر سے

محبت ہے سب کچھ لُٹانے کا نام
یہ کہتا ہے عشقِ نبی، بَدْر سے

تم اُٹھّو گے تو ساتھ دے گا خدا
سبق مل رہا ہے یہی بَدْر سے

ہے ڈرنے لَرَزنے سے سارا زَوال
سُنو ! نعرۂ آگہی ، بَدْر سے

وہی سَر بلندی کا دستور ہے
رَوِش جو صحابہ نے دی بَدْر سے

جو قائد ہیں وہ آگے آگے چلیں
کہ لیں پرچمِ رہبری بَدْر سے

جیالوں کو دیتی ہے تازہ اُمنگ
ہے اسلام کی بَرتری بَدْر سے

گھروں سے اُٹھو، عزم و ہمت کے ساتھ
یہ آواز ہے آرہی بَدْر سے

اگر چاہتے ہیں عروج و کمال
چلو ہم جُڑیں آج ہی بَدْر سے

وہاں سے کریں جوش و جرأت کشید
کہ رکھّیں سدا ہمرہی بَدْر سے

کریں کس طرح ظلم کا سامنا
چلو سیکھ لیں ہم سبھی بَدْر سے

ہے کمزور کو باعثِ تقویت
ملا جذبۂ آہنی بَدْر سے

یہی اب کے بوجہل کا ہے علاج
اُٹھو لے کے ہمت اُسی بَدْر سے

لرز اُٹھا ہیبت سے باطل کا دل
ڈگر عظمتوں کی کُھلی بَدْر سے

فریدی اُسی میں ہے ملت کا اَوج
وہی خٗو ، جو ہم کو مِلی بَدْر سے

.............................................
بموقع: یومِ بدر ۱۷؍رمضان المبارک

فریدی صدیقی مصباحی
@madhesahabachainal ☜
180 views15:05
باز کردن / نظر دهید
2021-04-30 18:04:48 وہ حسن مجتبیٰ، سید الاسخیاء
راکبِ دوشِ عزت پہ لاکھوں سلام

شاعر: نامعلوم
@madhesahabachainal ☜
174 views15:04
باز کردن / نظر دهید
2021-04-30 03:35:00 منقبت: صدیقہِ کائنات (سلام اللہ علیہا)

وہ نبوّت کے تبسّم کی ضیا جانتی ہے
بابِ عصمت پہ چمکنے کی ادا جانتی ہے

سورہِ نور کے آنچل نے اُسے ڈھانپ لیا
یہ شَرَف کوئے تقدس کی فضا جانتی ہے

کوئی جانے کہ نہ جانے یہ مقدّر اُس کا
خندہِ گُل کو فقط بادِ صبا جانتی ہے

جس کے بستر پہ نبوت کو بڑا مان رہا
ایک دُنیا اُسے معیارِ وفا جانتی ہے

کرتی رہتی ہے شرر بار ہواؤں کو پرے
ریت بھی اُس کا نشانِ کفِ پا جانتی ہے

نسلِ پاکیزہ خطار کار و گنہ گار سہی
اپنی ماؤں کا تحفظ تو بڑا جانتی ہے

بس ذرا گرد اڑا لی سرِ فانوسِ حیا
اور کیا دشتِ ملامت کی ہَوَا جانتی ہے؟

دُھند حائل ہی نہیں جس کے سفر میں فائق!
وہ کرن بُرجِ صداقت کا پتا جانتی ہے


: فائق تُرابی
┏╮/╱
╰ @madhesahabachainal
╱/ ╰┛
275 views00:35
باز کردن / نظر دهید
2021-04-29 21:36:21 شان امام حسن رضی اللہ عنہ

ہر مست حال بندہِ دانا حَسَن کا ہے
مِلّت کی خیر چاہنے والا حَسَن کا ہے

اُن کے سبب ہے مجلسِ امکاں میں اعتدال
وہ لوگ جن کے ہاتھ میں جھنڈا حَسَن کا ہے

میرے سُخن میں آج طراوت ہے دیدنی
میرے لبوں پہ آج قصیـدہ حَسَن کا ہے

خورشید و ماہ تاب کی دستار گر پڑی
اتنـا بلنـد ، افق پہ ستـارا حَسَن کا ہے

اِتـرا رہا ہے بیٹـھ کے جـس تخـت پر یـزید
اُس کو خبر کرو کہ یہ صدقہ حَسَن کا ہے

بیعت طلب ہیں آج وہ مولا حسین سے
کم ظرف جن کے منہ میں نوالہ حَسَن کا ہے

پورا کب آئے گا اسے پیراہنِ ہَوَس
پُرکھوں سے یہ فقیر جو مولا حَسَن کا ہے

وہ پانچـویں خلیـفہِ راشـد رسـول کے
فائق، حدیثِ پاک میں شہرہ حَسَن کا ہے

: فائق تُرابی
@madhesahabachainal ☜
288 views18:36
باز کردن / نظر دهید
2021-04-29 07:52:57 سیدنا حسن مجتبیٰؓ کے حضور

سرکارؐ کی تصویر حسن ابنِ علی ہیں
کرارؓ کی شمشير حسن ابنِ علی ہیں

جنت کے جوانان ِ جواں بخت کے سردار
کیا صاحبِ جاگیر حسن ابن علی ہیں

جس نور سے ہیں دور جہالت کے اندھیرے
اس نور کی تنویر حسن ابن علی ہیں

ناپاک مجالس میں قدم رکھتے نہیں ہیں
پروردہِ تطہیر حسن ابن علی ہیں

شیرازہِ امت کو بکھرنے نہیں دیتے
اک صلح کی تفسیر حسن ابنِ علی ہیں

سازش کے کوئ جال بچھائے تو بچھائے
ناقابلِ تسخیر حسن ابنِ علی ہیں

اصحاب کی آنکھوں کے وہ تارے ہیں پیارے
اصحاب کی توقیر حسن ابنِ علی ہیں

قرطاس پہ لکھتے ہیں عجب امن کے نسخے
دانائی ِ تحرير حسن ابنِ علی ہیں

تقریر میں تاثیر٫ خطابت میں بلاغت
حق بات کی تشہیر حسن ابنِ علی ہیں

نیرؔ٫ مرے سید مرے راہبر مرے مرشد
ابرار ٫ مرے پیر حسن ابنِ علی ہیں

: ابرار حسین نیرؔ
@madhesahabachainal ☜
339 views04:52
باز کردن / نظر دهید
2021-04-28 13:31:30 ہدیہٕ منقبت ببارگاہ ام المومنین ،صدیقہٕ کاٸنات، طیبہ،طاہرہ، سیدہ عاٸشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا۔۔۔۔

اعمال میں افعال میں اخلاص کی خوشبو
گفتار پہ کردار پہ تطہیر کا پہرا
تصدیق کی تسنیم میں مغسول سراپا
قرآن کی تنویر سے والنور ہے چہرہ
احساس کا جذبات کا ہر رنگ مطہر
حالات خیالات کا ہر گام سنہرا
مصدوق (صلی اللہ علیہ وسلم ) کاملبوس ہے صدیق کی پگڑی
تطہیر، صداقت سے ترا ربط ہے گہرا
کرار کے ہاتھوں میں بہ ہنگامِ تحارب
اسلام کا پرچم ترا جلباب ہے لہرا.....

اور اسی کو پنجابی میں منتقل کرنےکی کوشش بھی ملاحظہ فرماٸیں:

اعمال تے افعال تے اخلاص دی چھاں اے۔۔۔۔
کرداردے ہرموڑ تے تطہیرداپہرا۔۔۔۔
احساس تے جذبات چ زمزم جٸی پاکی۔۔۔
حالات خیالات داہرباب سنہرا۔۔۔
معصوم ﷺ دا جوڑاایں تے صدیق دی پگ ایں۔۔۔۔
تطہیرتے اخلاص داتوں جوڑ ایں گاڑھا۔۔۔
کرار دے ہتھاں چ ترے اُتلے داستان اوہ جھنڈا۔۔۔۔
کفار دے ہاویں ادھا پھٹ اے بہوں گہرا۔۔۔۔

: محمد نعیم۔۔۔۔سرگودھا
@madhesahabachainal ☜
379 views10:31
باز کردن / نظر دهید
2021-04-27 03:03:56 وہ واہ صحابہؓ وہ واہ صحابہؓ

عام کیونکر نہ کریں گے ہم یہ نعرہ وہ واہ صحابہ
شاہِ دیں پر اپنا سب کچھ تم نے وارا وہ واہ صحابہ

یاد رکھے گا زمانہ، دار چوم کر آپ بولتے تھے
دین پر آنچ تک نہیں ہم کو گوارا وہ واہ صحابہ

مل نہ پائے ڈھونڈھنے سے آپ کی طرح کوئ تاقیامت
صحبتِ نبی میں ہے وقت آپ نے گزارا وہ واہ صحابہ

مال و زر تن من نہ دیکھا گھر نہ دیکھا بس فدا ہوگئے
پالیا جب مصطفیٰ سے اِک اشارہ وہ واہ صحابہ

کھولا قرآن دیکھا قمقمے صادقیں، راشدیں، فائزیں کے
آیتوں میں تذکرہ خوب ہے تمہارا وہ واہ صحابہ

لائے مال سب تو نبی نے پوچھا گھر اپنے کیا ہے چھوڑا
بولے صدِیق، آقا اور رب کا سہارا وہ واہ صحابہ

اپنے کون ہیں غیر کون ہیں اس جہان میں تب پتا چل گیا
جب تمہارا نام صارِم نے پکارا وہ واہ صحابہ

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللہ عباسی صارِم
@madhesahabachainal ☜
45 views00:03
باز کردن / نظر دهید
2021-04-27 03:03:25 "چند بہترین گروپ وچینل کی فہرست"

۱۴ رمضان الآخر ١٤٤٢ هـ ↹ 27/04/2021

لسٹ نمبر ❻
از 1501 تا 3000 ممبر
کلک میرے یوٹیوب چینل کو جوائن کریں اسلامک ویڈیو حاصل کرے شکریہ


نمازِ کی اہمیت
نمازِ کے مسئلہ بیان کیا جائے گے

محمد رضا ثاقب مصطفائی
محمد رضا ثاقب کہ بیان کہ لیے ہے

دارالافتاء بھاٹاباری
ٹیلیلی گرام کی دنیا کا سب سے زیادہ مکمل و مدلل حنفی دیوبندی چینل ہے جس میں مسائل کا بہت بڑا مجموعہ ہے

اُردو قرآن لفظی ترجمہ 
مقصد قرآن کریم کو لفظ با لفظ سینڈ کرنا ہے

اکابر علماء دیوبند
اصلاحی باتیں۔ادبی لطیفہ۔خوبصورت اشعار

باوفا شاعری گروپ
یہ شاعری کے لیے گروپ بنا ہے

واقعات وحکایات
دلچسپ ایمان افروز واقعات وحکایات کے لئے ہے

دارالشفاء طبی مسائل اور انکاحل
طب یونانی اور علاج

سنہرےحروف
اچھی باتیں اقوال زریں خوبصورت تصاویر کے ساتھ

اصلاحی باتیں
صرف نصیحت آموز باتیں

طب یونانی چینل
نسخوں کے ذریعے سے لوگوں کی مدد کرنا
یونین

حمد و نعت اکیڈمی دیوبند
آپ کو حمد و نعت ملے گی

آپکےمسائل اورانکاشرعی حل
سوالوں کے جوابات مسلکِ احناف کے مطابق علمائے دیوبند کی اتباع و پیروی میں دیے جاتے ہیں۔

مولاناطارق جمیل صاحب
حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم کے بیانات آڈیو اور ویڈیو یو اور ابڈیٹ پیش کی جائینگی

استادہ عفت مقبول
آپ کو استادہ عفت مقبول کے بیانات ملے گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انگلش اور ہندی اُردو بیان کے لیے ہے

اسلامک کارٹون
اردو میں اور انگلش میں سینڈ کیا جاتے ہے

آئیے اردو سے انگریزی سیکھیں
اردو سے انگریزی سکھانا

اسلامک قرآنی دعائیں
اسلامک قرآنی دعائیں کہ لیے بنا ہے

دعوتِ اسلام
آپ کو دین اسلام کے ہر موضوع پر بادلیل اور باحوالہ جامع اور مفصل تحاریر پڑھنے کو ملیں گی

اسلامی مرکز آفیشل
استاد محترم سید جواد نقوی کے بیان بھیجے جاتے ھیں

ایک غلط سوچ
ہمارے معاشرے میں موجود غلط سوچ اور غلط رواجوں کے متعلق متنبہ کرنا ہے.

حــــدیثِ رســــــولﷺ
یہ چینل حدیث کے لیے بنا ہے

روح حیات سینٹر
لوگوں کے دین سے جڑے ہر سوال و مسئلہ کا حل صحیح کتاب و سنت کی روشنی میں دینا

تلاوت القرآن الکریم 
تلاوت قرآن آڈیو اور ویڈیو کے لیے بنا ہے

اسلامک کوئز
سوال و جواب (کوئز) کی شکل میں فہمِ دین کو آسان انداز میں پیش کرنا

قرآن کریم سـے نصیحت
اور بلاشبہ یقینا ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کردیا ہے

دلچسپ اور عجیب معلومات
کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ کی جاتی ہے

داســـتانِ مجـــــاہــدیـــن
مجاہدوں اور غازیوں کے واقعات شیئر کر رہے ۔جن کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

ڈاکٹر فرحت ہاشمی
ڈاکٹر فرحت ہاشمی کہ بیان کہ لیے ہے

قاری صہیب احمد میر محمدی
الشیخ قاری صہیب احمد کہ بیان کہ لیے ہے

تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
اسلامک تاریخ بیان اور انبیاء کرام کی زندگی کہ بارے میں بتایا جائے گا

لطیفوں کی بستی
یوٹیوب شعر و شاعری

غضب شاعری
پاکستان کا نمبر1 اردو شاعری گروپ

مدحِ صحابہؓ پر اشعار
اس چینل میں شانِ صحابہؓ پر بہترین اشعار پیش کئیے جاتے ہیں

فوٹوں جی موکاف
گرافکس کورس سکھایا جاتا ہے

اشعار غالب
دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری کیلئے۔

محبت موم کا گھر ہے
اردو تحریر شعروشاعری ادبی لطیفہ کے لئے ہے

اسلام کی بیٹیاں
اصلاح معاشرہ کے لئے ہے

پیام انسانیت
ایک سے بڑھ کر ایک اسلامک پوسٹ کے لئے۔

اسلامی کتب خانہ چینل
ہر موضوع پر مشتمل مستنددینی کتابوں کا عظیم مرکز



نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں

رابطہ:
@ItxUSMAN
@Syedazainab143
46 views00:03
باز کردن / نظر دهید