Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 25

2021-03-28 19:41:30 معروف زمانہ کلام

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
خدا سے میں نے مانگا تھا دعائوں کا جواب آیا

ﻭﮦ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﻧﮯ ﺩﻭ ﺑﭽﮭﺎ ﺩﻭ ﭘﻠﮑﯿﮟ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﭘﺮ
ﻭﮦ ﭘﮩﻼ ﺳﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ﮐﺮﻭ ﻧﮧ ﺷﮏ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﭘﺮ
ﻭﮦ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﻻﺋﯽ ﮨﮯ
ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺁﺝ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﺑﺘﺎﻭ ﮐﯿﺴﮯ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ
ﺳﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮩﻦ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺟﻮ ﻟﮯﮐﺮ ﺗﻮ ﮐﺘﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺩﯾﮟ ﮐﮯ ﮔﻠﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺗﻮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﯾﺎ
ﮐﮭﻠﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻏﻨﭽﮯ ﮔﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﮭﺎﺭ ﺁﯾﺎ
ﻓﻠﮏ ﺟﮭﻮﻣﺎ ﺯﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﻣﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯽ ﭘﮧ ﺷﺒﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﻼﻡ ﻻﻧﮯ ﺳﮯ ﯾﮧ ﭼﮭﭗ ﮐﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮨﻮ
ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮔﮯ ﺁﺝ ﮐﻌﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺭﻭﮐﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﻮ
ﺍﮌﺍ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻔﺮ ﮐﺎ ﺟﻮ ﻧﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﺷﺠﺎﻋﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﺠﺎﻉ ﺁﯾﺎ ﺳﺠﺎﻋﺖ ﻧﮯ ﺳﻼﻣﯽ ﺩﯼ
ﻓﺤﺎﺷﯽ ﭘﺮ ﺯﻭﺍﻝ ﺁﯾﺎ ﺷﺮﺍﻓﺖ ﻧﮯ ﺳﻼﻣﯽ ﺩﯼ
ﺟﺒﺮﭨﻮﭨﺎ ﻣﭩﯽ ﻇﻠﻤﺖ ﻋﺪﻝ ﮐﺎ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﮐﻔﺮ ﮐﮯ ﺁﺷﯿﺎﮞ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺗﻮ ﺑﺠﻠﯽ ﺑﻦ ﮐﮯ ﮐﮍﮐﺎ ﮨﮯ
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺗﯿﺮﯼ ﮨﯿﺒﺖ ﺳﮯ ﺩﻝِ ﺑﺎﻃﻞ ﮐﻮ ﺩﮬﮍﮐﺎ ﮨﮯ
ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﮐﺎﻧﭗ ﺍﭨﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮭﯽ ﺍﺳﻢِ ﺟﻨﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﺗﯿﺮﯼ ﺁﺭﺍ ﻣﻘﺪﺱ ﭘﺮ ﻭﺣﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﻻﺗﯽ ﺗﮭﯽ
ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻈﻤﺖ ﻧﺮﺍﻟﯽ ﭘﺮ ﻧﺒﻮﺕ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﯽ ﺗﮭﯽ
ﺗﺠﮭﮯ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﺎ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

ﺗﯿﺮﮮ ﻧﻐﻤﮯ ﮐﻮ ﺟﺐ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻗﻠﻢ ﻃﺎﮨﺮ ﺍﭨﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﻗﻠﻢ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﻮﻡ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﻣﻌﻄﺮ ﺫﮨﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﺸﮏ ﮔﻼﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

: جناب طاہر جھنگوی صاحب
انتخاب: نوید الرحمٰن ابراری
@madhesahabachainal ☜
1.2K views16:41
باز کردن / نظر دهید
2021-03-26 05:35:21 خلفاء راشدین

ہے ان کی اتباع میں رستہ فلاح کا
راہِ جناں دکھاتے ہیں خلفائے راشدیں

: قمر آسی
@madhesahabachainal ☜
2.8K views02:35
باز کردن / نظر دهید
2021-03-20 19:10:45 فنافی الصحابہ مفتی سعید ارشد الحسینی صاحب کے کلام کا مطلع دیکھیے کہ۔۔۔

اصحاب محمّد کا دفاع کون کریگا
یہ فرض مگر اسکو ادا کون کریگا

ایموجی پر جواب دیجیے

@madhesahabachainal ☜
3.1K views16:10
باز کردن / نظر دهید
2021-03-18 12:30:58 کوئی رذیل جو نفرت کا باب کھولے گا
حُسین رنگِ محبت شفق میں گھولے گا

سکوتِ مَکْر فضاؤں پہ چھانے والا ہے
اگـر حُسـین نہ بولا تو کـون بولے گا ؟

(سلام اللہ و رضوان اللہ علیہ)
: فائق تُرابی
@madhesahabachainal ☜
1.7K views09:30
باز کردن / نظر دهید
2021-03-14 16:11:39

وہ ہو رہا تھا ترش رو معاویہ رض کے نام پر
بڑھا دی میں نے گفتگو معاویہ رض کے نام پر

انتخاب: ہارون عباسی
@madhesahabachainal ☜
3.5K views13:11
باز کردن / نظر دهید
2021-03-13 06:17:50 سیاستِ امیر معاویہؓ زندہ باد

دیکھ کیسے چھاگئے ہیں ابنِ سفیاں شش جہات
ان کی تدبیر و سیاست کی تو صارِم کیا ہے بات

⁦ ⁩: محمد سمیع اللہ عباسی صارِم

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
3.3K views03:17
باز کردن / نظر دهید
2021-03-10 05:57:37 یاد حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
- - - - - - -
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رُشْد کے تارے معاویہ

تاجِ صحابیت نے بڑھائ ہے اُنکی شان
سونپی حَسَن نے اُنکو خلافت کی آن بان
ہوگا نہ کم کسی سے وقارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

اصحابی کالنّجوم ہے اعلانِ مصطفیٰ
سب سے وفا کرو یہ ہےفرمانِ مصطفیٰ
ہیں اِس لیے ہمارے تمہارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

بزمِ صحابیت کے وہ دونوں سراج ہیں
دونوں کے نقشِ پا ، سَرِ مومن کے تاج ہیں
بیشک علی ہمارے ، ہمارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

مانے گا ہر صحابی کو جو بااصول ہے
ان سے دغا تو حُبِّ علی بھی فضول ہے
سچوں کے جان و دل ہیں نثارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

اُن کی برائ چھوڑ، اے باغی ! اے کم نظر
داٸم کُلاہِ وعدۂ حُسنیٰ ہے اُن کے سر
سرمہ ہے چشمِ دل کا غبارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

گلزارِ جاں میں قربِ نبوت کے پھول ہیں
انکی بہن ضیاے مکانِ رسول ہیں
ہیں لازوال نقش و نگارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

قرآن میں خدانے اتاری ہیں آیتیں
جن سے عیاں ہیں بزمِ صحابہ کی عظمتیں
مہکی اسی چمن سے بہارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

اُس آنکھ نے زیارتِ سرکار پائ ہے
سب رفعتوں سے بڑھ کے یہ ان کی بڑائ ہے
لبریز ہو گلوں سے مزارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

آقا نے ان کو مہدی و ھادی کی دی دعا
تا حشر جگمگاۓ گا وہ جلوۂ ھُدیٰ
ہے رہبری پہ اب بھی منارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

ملت کو عظمتوں کی سحر بخش دیجیے
اے شاہ اپنا فیضِ نظر بخش دیجیے
دامن فریدی بھی ہے پسارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ

: فریدی صدیقی
@madhesahabachainal ☜
3.4K views02:57
باز کردن / نظر دهید
2021-03-08 04:42:17 ٢٢ رجب المرجب

اُس پر سلامتی ہو کہ جس شہنشاہ کو
رستہ دکھا رہے تھے سمنـدر ، کہے بغیر

: فائق تُرابی
┏╮/╱
╰ @madhesahabachainal
╱/ ╰┛
3.0K views01:42
باز کردن / نظر دهید
2021-03-07 00:24:03 در شانِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

زہے مقدّر نبیﷺ سے گہرا تھا دوستانہ معاویہ کا
عمر علی سے بھت ہی عمدہ تھا جب یارانہ معاویہ کا

نبی کےصاحب وحی کےکاتب کتاب وسنّت کے خوب طالب
زمیں کا خطّہ ہے وہ مبارک ، جہاں ٹھکانہ معاویہ کا

نبی نے جسکو کہا ہے ہادی دباۓ جس نے سبھی فسادی
بڑا ہی دلکش ہے کفر سارے ، کو یوں مٹانا معاویہ کا

جو روم و فارس پہ چھا گیا ہے سبا کی نسلیں ڈرا گیا ہے
جہانِ ظلمت پہ بھاری اب بھی ، ہے جگمگانا معاویہ کا

نبی کی صحبت وہ علم وحکمت ملی ہےدیں کی عظیم نعمت
تبھی تو سب کو ہےرشک اس پرجو ہےدیوانہ معاویہ کا

معاویہ کاتھا دورجس دم نبی کےدیں کاتھا زور اس دم
تبھی تو شیطان پر گراں ہے ، جو تھا زمانہ معاویہ کا

عزیمتوں کا جو آسماں تھا وہ آدھی دنیا کا حکمراں تھا
جبھی تو عثمان کے لبوں پر بھی ہے ترانہ معاویہ کا

: عثمان عباسی
@madhesahabachainal ☜
3.1K views21:24
باز کردن / نظر دهید
2021-03-05 21:25:57 بارگاہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللّٰہ عنہ

مصطفٰےﷺ سے ربط گہرا ہے امیرِ شام کا
اسلیے عالم میں چرچا ہے امیرِ شام کا

سیدِ کونینﷺ سے ملتا نسب ہے آپ کا
یوں عظیم الشان رشتہ ہے امیرِ شام کا

ھادی و مھدی دعائیں کس کے حصے میں رہیں
کیوں نہ کہہ دوں بخت جاگا ہے امیرِ شام

لشکرِ کفار میں بےچینی چھائ، دیکھا جو
دین پر مظبوط پہرا ہے امیرِ شام کا

دشمنوں کی بھی کتب میں ہے یہ لکھا، دیکھ لو
آلِ آقا ﷺ سے یرانہ ہے امیرِ شام کا

جس کے دل میں ایک ذرہ بھی ہے ایماں کی رمق
دل سے وہ مدّاح ٹھہرا ہے امیرِ شام کا

جو عزیزِ جانِ جاں اور کاتبِ قرآن ہیں
ہاں یہی صارِم! اثاثہ ہے امیرِ شام کا

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللہ عباسی صارِم

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
3.1K views18:25
باز کردن / نظر دهید