Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 24

2021-04-26 05:41:15 "چند بہترین گروپ وچینل کی فہرست"

۱۳ رمضان الآخر ١٤٤٢ هـ ↹ 26/04/2021

لسٹ نمبر ❻
از 1501 تا 3000 ممبر
کلک میرے یوٹیوب چینل کو جوائن کریں اسلامک ویڈیو حاصل کرے شکریہ


پیام انسانیت
ایک سے بڑھ کر ایک اسلامک پوسٹ کے لئے۔

نمازِ کی اہمیت
نمازِ کے مسئلہ بیان کیا جائے گے

محمد رضا ثاقب مصطفائی
محمد رضا ثاقب کہ بیان کہ لیے ہے

دارالافتاء بھاٹاباری
ٹیلیلی گرام کی دنیا کا سب سے زیادہ مکمل و مدلل حنفی دیوبندی چینل ہے جس میں مسائل کا بہت بڑا مجموعہ ہے

اُردو قرآن لفظی ترجمہ 
مقصد قرآن کریم کو لفظ با لفظ سینڈ کرنا ہے

اکابر علماء دیوبند
اصلاحی باتیں۔ادبی لطیفہ۔خوبصورت اشعار

باوفا شاعری گروپ
یہ شاعری کے لیے گروپ بنا ہے

واقعات وحکایات
دلچسپ ایمان افروز واقعات وحکایات کے لئے ہے

دارالشفاء طبی مسائل اور انکاحل
طب یونانی اور علاج

سنہرےحروف
اچھی باتیں اقوال زریں خوبصورت تصاویر کے ساتھ

اصلاحی باتیں
صرف نصیحت آموز باتیں

طب یونانی چینل
نسخوں کے ذریعے سے لوگوں کی مدد کرنا
یونین

حمد و نعت اکیڈمی دیوبند
آپ کو حمد و نعت ملے گی

آپکےمسائل اورانکاشرعی حل
سوالوں کے جوابات مسلکِ احناف کے مطابق علمائے دیوبند کی اتباع و پیروی میں دیے جاتے ہیں۔

مولاناطارق جمیل صاحب
حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم کے بیانات آڈیو اور ویڈیو یو اور ابڈیٹ پیش کی جائینگی

استادہ عفت مقبول
آپ کو استادہ عفت مقبول کے بیانات ملے گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انگلش اور ہندی اُردو بیان کے لیے ہے

اسلامک کارٹون
اردو میں اور انگلش میں سینڈ کیا جاتے ہے

آئیے اردو سے انگریزی سیکھیں
اردو سے انگریزی سکھانا

اسلامک قرآنی دعائیں
اسلامک قرآنی دعائیں کہ لیے بنا ہے

دعوتِ اسلام
آپ کو دین اسلام کے ہر موضوع پر بادلیل اور باحوالہ جامع اور مفصل تحاریر پڑھنے کو ملیں گی

اسلامی مرکز آفیشل
استاد محترم سید جواد نقوی کے بیان بھیجے جاتے ھیں

ایک غلط سوچ
ہمارے معاشرے میں موجود غلط سوچ اور غلط رواجوں کے متعلق متنبہ کرنا ہے.

حــــدیثِ رســــــولﷺ
یہ چینل حدیث کے لیے بنا ہے

روح حیات سینٹر
لوگوں کے دین سے جڑے ہر سوال و مسئلہ کا حل صحیح کتاب و سنت کی روشنی میں دینا

تلاوت القرآن الکریم 
تلاوت قرآن آڈیو اور ویڈیو کے لیے بنا ہے

اسلامک کوئز
سوال و جواب (کوئز) کی شکل میں فہمِ دین کو آسان انداز میں پیش کرنا

قرآن کریم سـے نصیحت
اور بلاشبہ یقینا ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کردیا ہے

دلچسپ اور عجیب معلومات
کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ کی جاتی ہے

داســـتانِ مجـــــاہــدیـــن
مجاہدوں اور غازیوں کے واقعات شیئر کر رہے ۔جن کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

ڈاکٹر فرحت ہاشمی
ڈاکٹر فرحت ہاشمی کہ بیان کہ لیے ہے

قاری صہیب احمد میر محمدی
الشیخ قاری صہیب احمد کہ بیان کہ لیے ہے

تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
اسلامک تاریخ بیان اور انبیاء کرام کی زندگی کہ بارے میں بتایا جائے گا

لطیفوں کی بستی
یوٹیوب شعر و شاعری

غضب شاعری
پاکستان کا نمبر1 اردو شاعری گروپ

مدحِ صحابہؓ پر اشعار
اس چینل میں شانِ صحابہؓ پر بہترین اشعار پیش کئیے جاتے ہیں

فوٹوں جی موکاف
گرافکس کورس سکھایا جاتا ہے

اشعار غالب
دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری کیلئے۔

محبت موم کا گھر ہے
اردو تحریر شعروشاعری ادبی لطیفہ کے لئے ہے

اسلام کی بیٹیاں
اصلاح معاشرہ کے لئے ہے



نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں

رابطہ:
@ItxUSMAN
@Syedazainab143
57 views02:41
باز کردن / نظر دهید
2021-04-18 08:47:33 آہا کیا کہنے

ہم نے تو دیکھنی ہے فقط نسبتِ نبی ﷺ..
ہے اُنکے قُرب والوں میں نامِ معاویہؓ..

شاعر: نامعلوم

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
3.2K views05:47
باز کردن / نظر دهید
2021-04-17 17:46:07

"- ہمت ہے تو محشر میں پیغمبر ؐ سے کہنا ہم احترامِ فاطمہؓ تو کرتے ہیں احترام عائشہ صدیقہ ؓ نہیں کرتے۔۔۔۔


@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
367 views14:46
باز کردن / نظر دهید
2021-04-16 15:33:00 امی جان اماں فاطمہ رضی اللہ عنہا

دل پہ ہوتا ہے الہام نامِ بتول ؓ
پیارے ناموں میں اک نام نامِ بتولؓ
ہے وظیفہ سحر شام نامِ بتولؓ
آگیا ہے مرے کام نامِ بتولؓ

آبروئے نبیؐ سیدہ فاطمہؓ
مشک و بوئے نبیؐ سیدہ فاطمہؓ
عکسِ خوئے نبیؐ سیدہ فاطمہؓ
یعنی روئے نبیؐ سیدہ فاطمہؓ

اہلِ بیتِ وفا دخترِ مصطفی ؐ ؓ
جانِ خیر الوریٰ ؐ دخترِ مصطفی ؐ ؓ
آیتِ مصطفیؐ دخترِ مصطفی ؐ ؓ
زوجۂِ مرتضیٰؓ دخترِ مصطفی ؐ ؓ

فاطمہؓ ہر طرح سے مبارک بنی
فاطمہؓ سچے لوگوں کا مسلک بنی
فاطمہؓ میرے آقاؐ کی ٹھنڈک بنی
فاطمہؓ کملی والے ؐ کی اجرک بنی

اس کے در کے گدا شاہ بنتے گئے
اس کے نقشِ قدم راہ بنتے گئے
ذرے مٹی کے تھے ماہ بنتے گئے
جو بھی اس کے بہی خواہ بنتے گئے

نازشِ زندگی فاطمہؓ فاطمہؓ
روشنی روشنی فاطمہؓ فاطمہؓ
نورِ عینِ نبیؐ فاطمہؓ فاطمہؓ
اور لباسِ علیؓ فاطمہؓ فاطمہؓ

آیتوں نے سلامی اسے پیش کی
قدسیوں نے سلامی اسے پیش کی
مؤمنوں نے سلامی اسے پیش کی
نوکروں نے سلامی اسے پیش کی

فاطمہؓ کی جو پوشاک ہے پاک ہے
اس کے قدموں کی جو خاک ہے پاک ہے
دخترِ شاہِ لولاکؐ ہے پاک ہے
میرا ادراک ہے پاک ہے پاک ہے

وہ جو راحت ہے قلبِ نبیؐ کیلئے
وہ جو حرمت ہے حضرت علیؓ کیلئے
وہ جو جنت ہے سید ولی ؓ کیلئے
سیدی کیلئے مرشدی کیلئے

فاطمہؓ سے مقدس کہانی بنی
فاطمہؓ دونوں عالم کی رانی بنی
فاطمہؓ اس قدر تو سہانی بنی
فاطمہؓ مصطفیٰؐ کی نشانی بنی

ماؤں کا مان ہے، آن ہے، بان ہے
پاک تر شان ہے جیسے قرآن ہے
بنتِ لاثانؐ ہے، بوئے ریحان ہے
دین و ایمان ہے میرا ایمان ہے

ساری پاکیزگی سیدہؓ کیلئے
یہ مری زندگی سیدہؓ کیلئے
وقف ہے شاعری سیدہؓ کیلئے
نوکری چاکری سیدہؓ کیلئے

علم و نورِ نبیؐ ورثۂِ فاطمہؓ
صاف و شفّاف آئینۂِ فاطمہؓ
لکھتا پڑھتا رہوں اسوۂِ فاطمہؓ
اور کھاتا رہوں صدقۂِ فاطمہؓ

ماں خدیجہؓ کی بیٹی پہ لاکھوں سلام
میرے آقا کی بیٹی پہ لاکھوں سلام
شاہِ والا کی بیٹی پہ لاکھوں سلام
سب کے مولیٰؐ کی بیٹی پہ لاکھوں سلام

:نادر صدیقی
┏╮/╱
╰ @madhesahabachainal
╱/ ╰┛
474 views12:33
باز کردن / نظر دهید
2021-04-15 13:30:29

درِ رسول پہ محتاط گفتگو کیجیے
نبی کے ساتھ عمر ہے خیال رکھیے گا

: احمد ساقی
@madhesahabachainal ☜
535 views10:30
باز کردن / نظر دهید
2021-04-13 07:25:49

نبی کی روز و شب محنت جماعت ہے صحابہ کی
ہوکم بحرِ محبت کا بہاؤ یہ نہیں ہو گا

: افضال صدیقی

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
753 views04:25
باز کردن / نظر دهید
2021-04-09 19:07:59 شان ِعمر فاروق رضی اللہ عنہ

اہلِ باطل کو دبانے کا ہنر رکھتے ہیں
ہم ہیں فاروق کے دیوانے , جگر رکھتے ہیں

ہم کو فاروق کی مدحت سے نہ روکو یارو!
اونچا اڑتے ہیں کہ شاہین کے پر رکھتے ہیں

کتنے محفوظ ہیں شیطان کے شر سے ہم لوگ
کتنے خوش بخت ہیں سینے میں عمر رکھتے ہیں

تیرے عشاق زمانے میں معزز ٹھہرے
جن کے دل تیری محبت کے گہر رکھتے ہیں

تیری ہیبت سے لرزتا ہے جہان ِ باطل
آج تک تیرے عدو تجھ سے خطر رکھتے ہیں

ہم ترے نام کی برکت سے مٹا کر ظلمت
اپنی محفل کو سدا مثل ِ قمر رکھتے ہیں

کس کی تائید میں رب بول پڑا ہے ,عثمان
کس کے الفاظ ہواؤں پہ اثر رکھتے ہیں

: عثمان عباسی
@madhesahabachainal ☜
3.2K views16:07
باز کردن / نظر دهید
2021-04-09 19:06:37 حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

معاویہ کو خدا نے ایسا عروج بخشا کمال بخشا
یہ شرق بخشایہ غرب بخشاجنوب بخشا شمال بخشا

ابھی تلک اُس کے دبدبے سے منافقوں پر ہے رعب طاری
نبی کی صحبت کا فیض ہے یہ کہ رب نے ایسا جلال بخشا

جوراج رب نے عطا کیا تھا زمین کی خشک وسعتوں پر
توموجِ بحرِ رواں کو بھی اُس کی چاکری کا خیال بخشا

سلیم فطرت حلیم خصلت سراپا حکمت بلا کی جرأت
تمام اوصاف میں خدا نے عروج بھی لازوال بخشا

عدوکی فوجوں کو زیر کردےنظامِ باطل جو ڈھیر کردے
جہان بانی میں اپنی رحمت کا رب نےاس کو ظلال بخشا

جورومی کتوں کو دنگ کردے جوتلف ان کی امنگ کردے
علی کے دشمن کے آگے غیرت نے اُس کو وہ اشتعال بخشا

دعائے مدنی کریم دیکھو عطائے ربّ عظیم دیکھو
کہ ہادی مہدی بنا کےامت کووہ ستودہ خصال بخشا

وہ خادمِ اہلِ بیت ایسا کہ اُن کی خدمت پہ ناز کرتا
نبی کی اولاد سے محبت کا جذبہ رب نے کمال بخشا

نفاذِ دینِ متیں زمانےمیں کرگیا ہے وہ اس طرح سے
کہ وقتِ رحلت بھی کل جہاں کونظامِ نبوی بحال بخشا

کفن بنی ہے نبی کی چادر خداکی رحمت کا سایہ لےکر
نبی کی بے حد نوازشیں ہیں خدا نے بھی بے مثال بخشا

الٰہی صد بار شکریہ ہے کہ تُو نے رفرفٓ کے دل میں ہردم
معاویہ کی کُھلی غلامی کا خوبصورت خیال بخشا


اِمتیاز احمد رفرفٓ
@madhesahabachainal ☜
2.9K views16:06
باز کردن / نظر دهید
2021-04-02 05:37:29 شانِ امیر معاویہ ؓ

: محمد نعیم سرگودھا

صداقتوں کا ہے نشاں وہ عظمتوں کا فخرہے
وہ حق کاسچاپاسباں عزیمتوں کا قصرہے
خلافتِ نبی کے جو شہیدکاوکیل ہے
پیاسی سرزمین پہ وہ رحمتوں کا ابرہے
علی کاپاسبان ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں کاتبِ قرآن ہے۔۔۔۔معاویہ معاویہ


مرے نبی کے باغ کا نفیس سا وہ پھول ہے
سعادتوں سے اس کی کفر آج بھی ملول ہے
نبی کا اک وزیر ہے اوران کا اک سفیر ہے
بلندیوں کا سلسلہ سب اس کے آگے دھول ہے
بلندیوں کانازہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں اک دانائے راز ہے ۔۔۔۔معاویہ معاویہ


یہ نسبتوں کا فیض ہے کہ بھائی وہ نبی کاہے
برادر علی ہے وہ وکیل وہ غنی کاہے
محبتیں اخوتیں تھی ،فیصلوں کافرق تھا
جارومیوں سے پوچھ لے سپاہی وہ علی کاہے
ہدایتوں کانور ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں مہدی بالضرور ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ


وہ کاتبِ وحی بھی ہے ،وہی امیرشام ہے
توکافروں پہ اس کانام تیغ بے نیام ہے
نعیمم اس کے بغض کا جودائمی مریض ہے
بڑاہی نامرادہے،بڑاہی بے مرام ہے
خال مؤمنین ہے۔۔۔معایہ معاویہ
ہاں ہادی بالیقین ہے۔۔۔۔معاویہ معاویہ

@madhesahabachainal ☜
3.1K views02:37
باز کردن / نظر دهید
2021-03-30 21:16:16 یاد حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ

منقبت خیرالتابعین ، محبوب مصطفیٰ ، مَُقتداے اولیاء ، پیشواے صوفیاء ، عاشقِ شاہ زمن ، تاجدار یمن ، فنا فی الرسول ، حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ

چَرخِ اسلام کے مہتاب اویسِ قرنی
عشق کے گوہرِ نایاب اویسِ قرنی

بزمِ آقا میں تڑپ ہوگئی اُن کی مقبول
عشق میں یوں ہوئے بیتاب اویسِ قرنی

دور رہ کر بھی شہِ دیں کی وہ قربت پائ
بن گیے نازشِ اصحاب ، اویسِ قرنی

اُن کو آقا نے کیا طُورِ محبت کا کلیم
نور سے ہو گیے سیراب اویسِ قرنی

اپنا کُرتا انھیں محبوب خدا نے بھیجا
پا گیے جس سے بڑی تاب اویس قرنی

ان کے میخانے سے ہوتا ہے اجالا تقسیم
ابرِ رحمت کے ہیں میزاب ، اویس قرنی

یادِ سرکار میں وارُفتہ و بیخود ہردم
بحر الفت میں تھے غرقاب اویس قرنی

باعثِ عظمتِ اسلام ہے ، ان کا کردار
سَربسَر نعمتِ "وَہّاب" اویس قرنی

طائرِعشق ، بلندی پہ مسلسل ان کا
حُبِّ سرکار کے سِیماب اویس قرنی

فلسفہ ان کی بصیرت کا نہایت موزوں
نہ تو اِیجاز نہ اِطناب ، اویس قرنی

بخشش امتِ عاصی کا سنایا مژدہ
قصرِ جنت کے ہیں اک باب اویسِ قرنی

اُس گل عشق سے ملتی تھی نبی کو ٹھنڈک
اب رہیں گے یوں ہی شاداب اویسِ قرنی

تذکرہ اب بھی ہے ارباب وفا میں ان کا
زینتِ منبر و محراب اویس قرنی

مِشعلِ فکر و نظر ہے تری سیرت کا جمال
تو ہے مینارۂ دل تاب اویس قرنی

کیسی ہوگی مرےسرکار کے جُبّے کی جھلک
جس سے روشن، ترے اَنساب اویس قرنی

ایسے اعزاز ملے خدمتِ ماں سے تجھ کو
دوجہاں کرتے ہیں آداب ، اویس قرنی

تیری الفت کی ردا اوڑھی ہے جب سے ہم نے
ہیچ ہیں اطلس وکمخواب اویس قرنی

کیا لکھے تیرے فضائل میں فریدی ناچیز
تو بڑا ! چھوٹے ہیں القاب ، اویس قرنی


: فریدی صدیقی مصباحی
@madhesahabachainal ☜
2.9K views18:16
باز کردن / نظر دهید