Get Mystery Box with random crypto!

شان ِعمر فاروق رضی اللہ عنہ اہلِ باطل کو دبانے کا ہنر | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

شان ِعمر فاروق رضی اللہ عنہ

اہلِ باطل کو دبانے کا ہنر رکھتے ہیں
ہم ہیں فاروق کے دیوانے , جگر رکھتے ہیں

ہم کو فاروق کی مدحت سے نہ روکو یارو!
اونچا اڑتے ہیں کہ شاہین کے پر رکھتے ہیں

کتنے محفوظ ہیں شیطان کے شر سے ہم لوگ
کتنے خوش بخت ہیں سینے میں عمر رکھتے ہیں

تیرے عشاق زمانے میں معزز ٹھہرے
جن کے دل تیری محبت کے گہر رکھتے ہیں

تیری ہیبت سے لرزتا ہے جہان ِ باطل
آج تک تیرے عدو تجھ سے خطر رکھتے ہیں

ہم ترے نام کی برکت سے مٹا کر ظلمت
اپنی محفل کو سدا مثل ِ قمر رکھتے ہیں

کس کی تائید میں رب بول پڑا ہے ,عثمان
کس کے الفاظ ہواؤں پہ اثر رکھتے ہیں

: عثمان عباسی
@madhesahabachainal ☜