Get Mystery Box with random crypto!

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ معاویہ کو خدا نے ایسا عروج ب | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

معاویہ کو خدا نے ایسا عروج بخشا کمال بخشا
یہ شرق بخشایہ غرب بخشاجنوب بخشا شمال بخشا

ابھی تلک اُس کے دبدبے سے منافقوں پر ہے رعب طاری
نبی کی صحبت کا فیض ہے یہ کہ رب نے ایسا جلال بخشا

جوراج رب نے عطا کیا تھا زمین کی خشک وسعتوں پر
توموجِ بحرِ رواں کو بھی اُس کی چاکری کا خیال بخشا

سلیم فطرت حلیم خصلت سراپا حکمت بلا کی جرأت
تمام اوصاف میں خدا نے عروج بھی لازوال بخشا

عدوکی فوجوں کو زیر کردےنظامِ باطل جو ڈھیر کردے
جہان بانی میں اپنی رحمت کا رب نےاس کو ظلال بخشا

جورومی کتوں کو دنگ کردے جوتلف ان کی امنگ کردے
علی کے دشمن کے آگے غیرت نے اُس کو وہ اشتعال بخشا

دعائے مدنی کریم دیکھو عطائے ربّ عظیم دیکھو
کہ ہادی مہدی بنا کےامت کووہ ستودہ خصال بخشا

وہ خادمِ اہلِ بیت ایسا کہ اُن کی خدمت پہ ناز کرتا
نبی کی اولاد سے محبت کا جذبہ رب نے کمال بخشا

نفاذِ دینِ متیں زمانےمیں کرگیا ہے وہ اس طرح سے
کہ وقتِ رحلت بھی کل جہاں کونظامِ نبوی بحال بخشا

کفن بنی ہے نبی کی چادر خداکی رحمت کا سایہ لےکر
نبی کی بے حد نوازشیں ہیں خدا نے بھی بے مثال بخشا

الٰہی صد بار شکریہ ہے کہ تُو نے رفرفٓ کے دل میں ہردم
معاویہ کی کُھلی غلامی کا خوبصورت خیال بخشا


اِمتیاز احمد رفرفٓ
@madhesahabachainal ☜