Get Mystery Box with random crypto!

شانِ امیر معاویہ ؓ : محمد نعیم سرگودھا صداقتوں کا ہے نشاں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

شانِ امیر معاویہ ؓ

: محمد نعیم سرگودھا

صداقتوں کا ہے نشاں وہ عظمتوں کا فخرہے
وہ حق کاسچاپاسباں عزیمتوں کا قصرہے
خلافتِ نبی کے جو شہیدکاوکیل ہے
پیاسی سرزمین پہ وہ رحمتوں کا ابرہے
علی کاپاسبان ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں کاتبِ قرآن ہے۔۔۔۔معاویہ معاویہ


مرے نبی کے باغ کا نفیس سا وہ پھول ہے
سعادتوں سے اس کی کفر آج بھی ملول ہے
نبی کا اک وزیر ہے اوران کا اک سفیر ہے
بلندیوں کا سلسلہ سب اس کے آگے دھول ہے
بلندیوں کانازہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں اک دانائے راز ہے ۔۔۔۔معاویہ معاویہ


یہ نسبتوں کا فیض ہے کہ بھائی وہ نبی کاہے
برادر علی ہے وہ وکیل وہ غنی کاہے
محبتیں اخوتیں تھی ،فیصلوں کافرق تھا
جارومیوں سے پوچھ لے سپاہی وہ علی کاہے
ہدایتوں کانور ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ
ہاں مہدی بالضرور ہے ۔۔۔معاویہ معاویہ


وہ کاتبِ وحی بھی ہے ،وہی امیرشام ہے
توکافروں پہ اس کانام تیغ بے نیام ہے
نعیمم اس کے بغض کا جودائمی مریض ہے
بڑاہی نامرادہے،بڑاہی بے مرام ہے
خال مؤمنین ہے۔۔۔معایہ معاویہ
ہاں ہادی بالیقین ہے۔۔۔۔معاویہ معاویہ

@madhesahabachainal ☜