Get Mystery Box with random crypto!

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 م
لوگوی کانال تلگرام madhesahabachainal — 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
آدرس کانال: @madhesahabachainal
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 2.93K
توضیحات از کانال

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

Ratings & Reviews

2.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها 26

2021-03-04 15:17:13 درشان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ

لطفِ نامِ عمر بارہا چاہئے
دائماً، مستقل، ہرجگہ چاہئے

جس کی رائے کو آیت بنائے خدا
اُس عمر کی ثناء میں فنا چاہئے

کون محوِ دعا، اک عمر دیجئے
خدمتِ دین کو ہمنوا چاہئے

سیرتِ ابنِ خطاب پڑھتا رہے
جس کو مرضِ وہن سے شِفا چاہئے

جو عمر کی فضیلت کا قائل نہیں
اُس کو دوزخ میں گویا سزا چاہئے

مختصر راہِ جنت نبی نے کہا
مجھکو وہ مختصر راستہ چاہئے

جو صحابہ کی خاطر فنا ہوگئے
اُن شہیدوں کا طرزِ وفا چاہئے

بیعت کرکے علی گویا یوں کہہ گئے
مقتدی! آپ کی اقتدا چاہئے

آج سرکش ہے فارس، عمر آپ کا
تجربہ چاہئے نقشِ پا چاہئے

باہمی نرم غیروں پہ سختی رہئے
عاجزی چاہئے دبدبہ چاہئے

منکرینِ صحابہ ہوں دشمن مگر
کلمہءِ حق زباں پر سدا چاہئے

بے وزن شاعری کے سوا کچھ نہیں
داد نہ واہ واہ، بس دعا چاہئے

ہر کسی کے لئے میں دعاگو مگر
دشمنانِ عمر کا بُرا چاہئے

میری پہچاں عمر کے کلاموں سے ہو
نفس و شیطان سے فاصلہ چاہئے

سچ کو سچ جھوٹ کو جھوٹ لکھتا رہوں
عرشِ اعظم سے ایسی عطا چاہئے

یار ! حکمت پسندوں سے کہہ دے کوئی
مجھکو ترغیب نہ مشورہ چاہئے

مجھکو کافی ہے توفیقِ نامِ عمر
مال و اسباب نہ گھر بڑا چاہئے

اے خدا حشر میں مجھ سے بولے عمر
آجا ہُدہُد یہاں، بول! کیا چاہئے

: ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜
2.9K views12:17
باز کردن / نظر دهید
2021-02-02 09:51:12 خلیفہ ء اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق

فوراً نبی کے بعد جو اک نام آگیا
حلقہ بگوش ِ عالم ِ اسلام آگیا

ہاتھوں میں لے کے ضرب ِ مسلسل ، بہ حکم ِ رب
مسمار کرنے قلعہ ء اصنام آگیا

وہ غار ِ ثور ، سانپ کا بل، تارِ عنکبوت
زانو پہ ان کے ، چہرہ ء گلفام آگیا

بجھنے لگے تھے ، بعدِ نبی جب دئیے تمام
ظلمت میں یہ چراغ بہت کام آگیا

تھا ان کی سلطنت میں مساوات کا یہ حال
وہ خاص ہوگیا ، جو وہاں عام آگیا

اے کاش ! ان کے شہر کی مٹی ہو زیب تن
سوچا ہی تھا کہ مژدہ ء احرام آگیا

جو بھی خدا نے ان کو دیا تھا متاع و مال
خوشنودی ء رسول میں سب کام آگیا

روشن انہیں سے منبر و محراب ہوگئے
جب ماہتاب ِ عشق لب ِ بام آگیا

: خالدؔ عرفان
@madhesahabachainal ☜
2.4K views06:51
باز کردن / نظر دهید
2021-02-01 21:32:57 در مدحِ یارِ غارِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حمیرا کے بابا کے رتبے جدا ہیں
وہ لوگو حبیبِ حبیبِ خدا ہیں

ہیں وارث مصلائے نبوی کے لوگو
تمامی صحابہ کے وہ مقتدٰی ہیں

مقدر کے یاور ہیں ایسے کہ اب بھی
مکینِ مزارِ شہِ دوسرا ہیں

ستاروں سے بڑھ کر ہیں اعمال ان کے
اڑانِ تخیل سے وہ ماورا ہیں

: ادیب فاکر
@madhesahabachainal ☜
2.1K views18:32
باز کردن / نظر دهید
2021-02-01 21:30:45 شان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

تعلق نبی سے جو جس دم لگایا
صداقت کا تمغہ لقب جو ہے پایا
ہے رتبہ جو اعلی صحابہ میں ان کا
کفر کے نشان کو جنہوں نے مٹایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

رسالت عطا جب ہوئی مصطفی کو
گواہی صداقت کی دی مصطفی کو
ادا یہ جو اچھی لگی مصطفی کو
خدا نے جو اول ہے مومن بنایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

کیا کام صدیق نے دین پر ہے
ہے احسان تیرا سدا دین پر ہے
ہے صدیق کو ہی جو اول ملا ہے
جو پیغام جنت نبی نے سنایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

نبی جب ہیں آئے جو صدیق کے گھر
ہمیں چھوڑنے ہیں جو اپنے سبھی گھر
حُکم جب ہے مانا اُنھوں نے نبی کا
ہے ہجرت کا ساتھی نبی نے بنایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

ہے رحلت جو دنیا سے کی جب نبی نے
کہا ہے عمر نے غنی نے علی نے
سبھی نے یہی فیصلہ جب سُنایا
جو صدیق کو ہی خلیفہ بنایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

نبی کا حکم مال سب جو دیا ہے
کہا مصطفی نے بچایا کیا ہے
تو صدیق نے مسکرا کر کہا ہے
ھے لایا سبھی اسمِ اللہ بچایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

ذکر جو سُناوں گا تیرا کفر کو
کِخل ہے تیرا نام میری بصر کو
رفاقت اُنہوں نے جو کی ہی نبی سے
ہے روضے میں اپنے نبی نے سُلایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

بہارِ گُلِستان صدیق اکبرؓ
نبی کا ہے ارمان صدیق اکبرؓ
صحابہ کا سُلطان صدیق اکبرؓ
مُثلّہ اِمامت نبی سے ہے پایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

چمک ہےسِتاروں کی صدیق اکبرؓ
مہک ہے بہاروں کی صدیق اکبرؓ
دمک ہے نظاروں کی صدیق اکبرؓ
ہمیشہ کا ساتھی نبی نے بنایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

سبق ہے سپاروں کا صدیق اکبرؓ
سُکوں بے قراروں کا صدیق اکبر
ہے احمٙد پیاروں کا صدیق اکبرؓ
بعد از نبی کے ہے دیں کو پھیلایا
سسر جو جہنیں مصطفی نے بنایا
ہے تن من سبھی مصطفی پر لٹایا

: حسیب احمد
@madhesahabachainal ☜
2.3K views18:30
باز کردن / نظر دهید
2021-02-01 03:50:42 شان حضرت حسین رضی اللہ عنہ

خدا کے دین کا محور حسین زندہ باد
اکیلا ہو کے بھی لشکر، حسین زندہ باد

وہ جس نے بیعت- کفر و غرور کو رکھا
ہمیشہ پاوں کی زد پر حسین زندہ باد

خدایا وقت کی گردش اگر پلٹ جائے
یزید خود کہے آکر حسین زندہ باد

وہ جن کی پیاس پہ صدقے زمین کا پانی
مگر وہ صبر کا پیکر حسین زندہ باد

ہر اک زبان پہ جاری ہے عشق کا کلمہ
بس ایک گونج ہے گھر گھر حسین زندہ باد

زمانہ دیکھتا آیا ہے معجزائے ثبات
چراغ جل اٹھا بجھ کر حسین زندہ باد

: کومل جوئیہ
@madhesahabachainal ☜
2.3K views00:50
باز کردن / نظر دهید
2021-01-31 14:00:14 #مدحت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر منفرد کلام

میــــرا چیــن قـرار صحــابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

پیکر عدل شجاعت کا تم صدق حیاء والے
پاکـــــ نبی سے عشـق محبت اور وفا والے
تــم ہــو بـاکــردار صحــابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

دیـن کا ہـر شعـبہ اپـنایا اور حـفاظـت کی
پاک نبی کی اورخدا کی خوب اطاعت کی
سچّے تابعـــدار صحـــابــہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

وقْت کی ریـزہ ریـزہ تــم نے سپر پاور کی
ہردم تــم نے پاک نبی پہ جان نچھاور کی
عــربی کی تلــوار صحــابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

دینِ محـمّد پـر دشـمن نے ڈاکہ جـب ڈالا
رب کی نصرت سےتم نے ہے دشمن کو ٹالا
دیــن کے چـوکیـدار صحـابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

تم محبوب نبی اکرم کو ہو تم یزداں کو
اللّٰہ نے معــیار بنـایـا ســب کے ایماں کو
ایــماں کــا معـیار صحــابہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

پاک نبی ســـردار ہیں وہ استاد صحابہ کے
سـب سردار ہمارے ہیں افراد صحــابـہ کے
اے میـرے ســردار صحـــابہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

کالا ہے نـاپاک وہ ہے اصحاب کا اک دشمن
مرتد ہےسفّاک وہ ہے اصحاب کا اک دشمن
سنّی نعــرہ مــار صحـــابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

پاک صحــابہ کا نوکر ہوں آل نبی کا میں
شبّــر نوکــر پاک نبی کا اور علی کا میں
ہے ہــر دم اظــہار صحــابـہ I love you
اے مـدنی کے یــار صحـــابـہ I love you

: شبر تونسوی ملغانی
@madhesahabachainal ☜
377 views11:00
باز کردن / نظر دهید
2021-01-31 07:05:19 منقبت خلیفہء بلا فصل سیدنا صدیقِ اکبر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سنو ہے یہ حقیقت نہیں کوئی فـسانہ
ہے شان والا صدیق کا حسیں گھرانہ

بلا دلــیل ایمــــاں نبــی پہ لے کے آئے
دمــــاغ ہے منور تو قــلـب عـــارفانہ

ہیں چــار پشتیں انکی حضورکی صحابی
انہــیں کو ہے یہ حاصل سعادتِ یگانہ

ســلا دیا ہے پہلوئے مصطفیٰ میں ان کو
پســند ایـسا آیا خــــــدا کو دوســـتانہ

اشاروں پرلٹایا ہےمــال و زر سبھی کچھ
نبی سے ان کو ایســـا تھا عشـق والہـــانہ

علی کو گھر سـلا کر نبی کڑی گھڑی میں
جــدھـــر کو چـل کے آئے ہے ان کا آستانہ

سبائی کیا کـرے گا کہ نام سے ہی ان کے
ہے ان کی اولــیت کا معــترف زمــــانہ

خدا کاشکر خـالـد کہ ہوں میں ان کانوکر
ہے کافی میری بخشش کو اک یہی بہانہ

: سیف اللہ خالد
@madhesahabachainal ☜
2.3K views04:05
باز کردن / نظر دهید
2021-01-30 08:00:29 #ہفتہ_مدحہ_صحابہ کےلیے تازہ کاری
صحابہؓ کوئ عام نہیں

جن کے رتبے میں کسی خلق کو ابہام نہیں
وہ صحابہؓ کی جماعت ہے کوئ عام نہیں

جو صحابہؓ کی محبت میں پلایا جائے
ایسا میخانے میں پر لطف کوئ جام نہیں

شرق یا غرب، جنوب اور شمالی جانب
کون کہتا ہے کہ اصحاب کے خدّام نہیں

ہم غلامانِ صحابہؓ ہی رہیں گے کیونکہ
اس غلامی میں سحر ہی ہے کوئ شام نہیں

حبّ اصحاب سے جو شخص ہے خالی صٓارم
اس کا رب اور محمد کے یہاں دام نہیں

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللہ عباسی صٓارِم
@madhesahabachainal ☜
507 views05:00
باز کردن / نظر دهید
2021-01-29 22:50:27 تازہ منقبت سیدنا صدیق اکبر رض

حضرتِ بوبکر ؓ سا کردار ہونا چاہیے
مصطفٰیﷺ کے عشق سے سرشار ہونا چاہیے

ہم ہیں صدیقی، ہمیں نسبت پہ اپنی فخر ہے
اس صدا کا ہر طرف پرچار ہونا چاہیے

کس کو کہتے ہیں وفا کیا میں بتاؤں دوستو؟
ثانیِ اثنین ؓ والا پیار ہونا چاہیے

جان، مال، اولاد سب کچھ دان اپنا کردیا
یعنی ایسا یار جیسا یار ہونا چاہیے

حرمتِ شاہِ شہا ؓ پر ہم ہیں مصعب پہرے دار
ہم ہیں صدیقی، ہمیں بیدار ہونا چاہیے

مصعب شاہین
@madhesahabachainal ☜
497 views19:50
باز کردن / نظر دهید
2021-01-29 16:24:00 ‏ لاجواب

علیؓ جیسا مشیر اسؓ کا
سخیؓ جیسا سفیر اسؓ کا
عمرؓ جیسا وزیر اسؓ کا
محمدؐ خود ہے پیر اسؓ کا
اسے بوبکرؓ کہتے ہیں

صداقت کی سند ہے وہ
نبوت کی مدد ہے وہ
وفاداروں کا جد ہے وہ
ہر اک باطل کا رد ہے وہ
اسے بوبکرؓ کہتے ہیں

: طوبیٰ مہک

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬
508 views13:24
باز کردن / نظر دهید