Get Mystery Box with random crypto!

در مدح ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ظلم یہ جاں پہ کمایا ہی نہیں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

در مدح ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

ظلم یہ جاں پہ کمایا ہی نہیں جاسکتا
ذکرِ بوبکرؓ بھلایا ہی نہیں جاسکتا

جو نہ بوبکرؓ کو مانے وہ بروزِ محشر
جنّتی کہہ کے بلایا ہی نہیں جاسکتا

اس سےچاہت کا سلیقہ ہےعلیؓ سےسیکھا
جو کسی طور بھلایا ہی نہیں جاسکتا

میرا ایمان ہے بوبکرؓ پہ جو کٹ جائے
جسم وہ خاک سےکھایا ہی نہیں جاسکتا

زہر ایڑھی پہ تو سہ سکتا ہےصدیقؓ مگر
اُس سے محبوب جگایا ہی نہیں جاسکتا

جیسےصدیقؓ نےوارا ہےکسی اور سے اب
ایسے گھر بار ۔۔۔۔ لٹایا ہی نہیں جاسکتا

کملی والےؐ نے ابوبکرؓ کے بارے میں کہا
تیراؓ احسان چکایا ہی نہیں جاسکتا

جس کو پہلو میں سلایا ہے نبیﷺ نے صائم
مرتبہ اسکا گھٹایا ہی نہیں جاسکتا

: ملک مبشرصائم علوی
@madhesahabachainal ☜