Get Mystery Box with random crypto!

میں عمر کا ہوں دیوانہ میں عمر بولوں گا یہ تعلق ہے پرانا می | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

میں عمر کا ہوں دیوانہ میں عمر بولوں گا
یہ تعلق ہے پرانا میں عمر بولوں گا

مجھ کو حالات کی گرمی سے ڈرانے والے!
چھوڑئیے مجھکو ڈرانا میں عمر بولوں گا

جہاں ممنوع ہے، عمر کہنا، اُسی نگری میں
ایک دن بزم سجانا میں عمر بولوں گا

مجھکو معلوم ہے دامادِ علی کا رتبہ
ہاں میں ہُشیار و سیانا میں عمر بولوں گا

ابنِ خطاب کی عظمت کے فضائل میں نے
شاہِ ابرار سے جانا میں عمر بولوں گا

میرے اشعار کو سُن کر اے جساسہ فوراً
جاکے تھانے میں بتانا میں عمر بولوں گا

روز تنقید کے نشتر سے مجھے زخمی کر
تیری فطرت ہے ستانا میں عمر بولوں گا

مجھکو دشمن کی نگاہوں سے مسلسل دیکھو
لو میرے سر کا نشانہ میں عمر بولوں گا

مجھ پہ سایہ ہے بلال ابنِ رباح کا ہُدہُد
میرا دشمن ہو زمانہ میں عمر بولوں گا

: ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜