Get Mystery Box with random crypto!

منقبت در شان حسین رضی اللہ عنہ اُصولِ زندگی تو بس حُسینؓ ہی | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت در شان حسین رضی اللہ عنہ

اُصولِ زندگی تو بس حُسینؓ ہی کی ذات ہے
جو راستہ حُسینؓ کا، وہی رہِ نجات ہے

حُسینؓ حق پرست ہے، حُسینؓ حق نواز ہے
حُسینؓ کی ہے جو سند، وہ مصطفیٰؐ کی ذات ہے

جو جان لے حُسینؓ کو،حُسینؓ کی جو مان لے
وہ منزل اپنی پا گیا، یہ بالیقین بات ہے

کٹایا کربلا میں سر، خدا کے دین کے لیے
یہی شہیدِ کربلاؓ کا فلسفہِ حیات ہے

عذاب یہ نہیں تو کیا، خدا کی مار ہی تو ہے
کہ دشمنِ حُسینؓ پر یہ تنگ کائنات ہے

حُسینؓ ہے چراغِ حق، تو راہِ حق سے تم اگر
حُسینؓ کو نکال دو تو پھر سیاہ رات ہے

یہ کوفیوں کا شہر ہے، حُسینیو! سُنو یہاں۔۔!!
لبوں پہ نام حُسینؓ، کا، دلوں میں سومنات ہے

میدانِ کارزار ہے، حُسینیوں کی ملکیت
غرورِ فاتحانہ کو یہاں پہ آ کے مات ہے

بلالؔ کو یہی تو کربلا سے ہے سبق ملا
کٹاؤ سر جو دین پر، یہ خون کی زکوٰة ہے

: محمد بلال خان (شہیدؒ)
@madhesahabachainal ☜