Get Mystery Box with random crypto!

بارگاہِ یارِ غار میں یادگار حاضری تو کس لیے ہے پریشان ، یار | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

بارگاہِ یارِ غار میں یادگار حاضری

تو کس لیے ہے پریشان ، یار ، لاتحزن
خدا نے باندھ رکھا ہے حصار . لاتحزن

خدائے امن تجھے امن کیوں عطا نہ کرے
تو ہے نبی کیلیے بے قرار لاتحزن

صحیفہ اور سکینہ بہم اترتے ہیں
پکار اٹھا وہ ہجرت کا غار لاتحزن

ہم ایک تیسری قوت کے پاس ہیں محفوظ
مرے خلیل! مرے جاں نثار! لاتحزن

ترا گماں ہے یہاں غار میں ہیں دو ہی رفیق
ہے ایک تیسرا پروَردگار ، لاتحزن

حصار باندھ کے کہنے لگا خدا اس کو
مرے نبی کا ہے تو جاں سپار لاتحزن

یہ باؤلے تری صحبت کو کاٹ سکتے نہیں
تو حشر تک ہے محمد کا یار لاتحزن

اللھم صل علی محمد و صاحبہ
امیدوارِ مغفرت
: نادر صدیقی

@madhesahabachainal ☜
▬▬▬ ▬▬▬