Get Mystery Box with random crypto!

منقبت ابو بکر صدیقؓ پیمبر پہ فدا، عہد آفریں صدیق اکبر ہیں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت ابو بکر صدیقؓ

پیمبر پہ فدا، عہد آفریں صدیق اکبر ہیں
حبیبِ کبریاء کے جانشیں صدیق اکبر ہیں

یقینا مستحق تھے وہ ہی اس تاج خلافت کے
نبی کے بعد امامِ اولیں صدیق اکبر ہیں

سفر ہجرت کا ہو یا عالم بالا کی منزل ہو
یہاں بھی اور وہاں بھی ہم نشیں صدیق اکبر ہیں

کلام اللہ میں ہے تذکرہ ان کے محاسن کا
سبھی اخلاقِ اعلی کے امیں صدیق اکبر ہیں

وہ جس نے رکھ دیا سب کچھ نبی کے آستانے پر
عزیمت اور صداقت کی زمیں صدیق اکبر ہیں

مٹے فتنے، قتال ایسا کیا اول خلیفہ نے
عروجِ کوہِ ایمان و یقیں صدیق اکبر ہیں

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا
پیمبر کی نوائے دلنشیں صدیق اکبر ہیں

: راہی حجازی صاحب
@madhesahabachainal ☜