Get Mystery Box with random crypto!

منقبت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پرتو حسن بھی سرمایہ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

پرتو حسن بھی سرمایہ جاں بنتا ہے
اک ستارا بھی کبھی کاہکشاں بنتاہے

قول صادق کی گواہی کا حوالہ بن کر
ایک کردار صداقت کا نشاں بنتا ہے

خامشی ثور کی روداد کہا کرتی ہے
عشق آنکھوں سے چھلکتا ہے، زباں بنتا ہے

پرخطر غار جسے دیکھ کے خوف آتا ہے
مہرباں ہوتا ہے اور جائے اماں بنتا ہے

غار کا واقعہ تفصیل سے لکھنا ہے مجھے
ثانی اثنین کا عنوان یہاں بنتا ہے

عشق جب سورہ توبہ میں گواہی دیکھے
معنا شرح رفاقت کا جہاں بنتا ہے

سانپ ڈستا ہے ، ابوبکر بقا پاتے ہیں
غار معراج محبت کا نشان بنتا ہے

بچپنے میں جو محبت ہو امر ہوتی ہے
ویسا رشتہ کسی دوجے سے کہاں بنتا ہے

میرے سرکار جسے چاہیں بنا دیتے ہیں
سازشوں سے کوئی صدیق کہاں بنتا ہے

چاند کے قرب سے سرشار ستارا کوئی
نورزا، نورفگن،نورفشاں بنتا ہے

عشق احمد کی طلب ہے ،در صدیق پہ آ
بات بنتی ہے یہاں کام یہاں بنتا ہے

: محمد مسعود اختر
@madhesahabachainal ☜