Get Mystery Box with random crypto!

شان نواسۂ نبیﷺ موجود کربلا ہے لہو کی کشود میں صدیاں گزر چ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

شان نواسۂ نبیﷺ

موجود کربلا ہے لہو کی کشود میں
صدیاں گزر چکی ہیں اگرچہ ورود میں

آل_نبی نے جیسے گھرانہ لٹا دیا
آئی مثال کوئی نہ ایسی وجود میں

ہر سو مرے حسین کی خوشبو ہے باشرف
ملعون ہیں یزیدی سبھی ہست و بود میں

ذرے چمک اٹھے کسی مہتاب کی طرح
صحرا فلک مثال ہے اپنی نمود میں

پہچان اہل_حق کی مگر پوچھتے ہو کیا
نیزوں کے سائے سائے ہیں اسعد سجود میں

: بلال اسعد
@madhesahabachainal ☜