Get Mystery Box with random crypto!

'منقبت حضرت حسین رض ' تہدید کو صدائے تعطل حسین ہے بہتے لہو | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

"منقبت حضرت حسین رض "

تہدید کو صدائے تعطل حسین ہے
بہتے لہو کا رنگِ تجمُل حسین ہے

اک سمت جیشِ کوفہ ہے اور دوسری طرف
ابنِ امیرِ بصرہ و کابل حسین ہے

پیدا ہے العطش کی صداوں کا اک سماں
منظر ہے کربلا تو تخیُل حسین ہے

اسلام کے رواجِ عزیمت کا پاسدار
کچھ ہے تو دینِ حق کا تسلسل حسین ہے

سونے سے پہلے رات کو پڑھتا ہوں کربلا
گویا قرآن پاک کا ہر قُل حُسین ہے

: وفا مدراسی
@madhesahabachainal ☜