Get Mystery Box with random crypto!

منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ نام و نشاں ابھی بھی ہے زندہ ح | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

نام و نشاں ابھی بھی ہے زندہ حسین کا
عالی نسب ہے سارا یہ کنبہ حسین کا

نیزے پہ سر تھا تر تھی زباں ذکرِ خدا سے
رب سے کمال کاتھا یہ رشتہ حسین کا

زہرہ کا پیارا اور نواسہ رسول کا
دیکھو ہے کتنا عالی یہ رتبہ حسین کا

وہ ڈٹ گیا تھا کوفہ میں ظالم کے سامنے
ہے سر بلندی دین کی صدقہ حسین کا

جو تھے مٹانے والے، زمانے سے مٹ چکے
اب نام یوں رہے گا یہ زندہ حسین کا

وہ لاڈلا عمر کا تھا عثماں سے دوستی
چاروں سے رشتہ کتنا تھا پختہ حسین کا

باطل کے سامنے میں بھی حق بات ہی کروں
مل جائے سحر کو بھی یہ جذبہ حسین کا

:صغریٰ یامین سحر
@madhesahabachainal ☜