Get Mystery Box with random crypto!

ریحانة الرسول سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی منقبت اندازِ محبت | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

ریحانة الرسول سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی منقبت

اندازِ محبت میں جدا ابنِ علی ہے
آقا کی اداؤں میں ادا ابنِ علی ہے

وہ خواب مبارک تھا یہ تعبیر مبارک
حارث کی لبابہ کی ندا ابنِ علی ہے

اصحابِ نبی پاک کو جنگوں سے بچایا
اصحاب پہ رحمت کی گھٹا ابن علی ہے

اللہ کے محبوب کو محبوب نواسہ
اللہ کا محبوب بنا ابن علی ہے

صحرا ہو کہ باغوں کی زمیں ہو اسے دیکھو
ہر دور میں دیکھو گے،ہرا ابن علی ہے

غیروں نے بہت چاہا کہ سر اس کا جھکا دیں
اللہ کے آگے ہی جھکا، ابن علی ہے

یاد آئی اسے دیکھ کے نانا کی شجاعت
صخرہ ہے یا کربل میں کھڑا ابنِ علی ہے

ہم لوگ تو لہروں سے ڈرے جاتے تھے احسن
تاثیر میں موسی کا عصا ابنِ علی ہے

: احسن خلیل احسن
@madhesahabachainal ☜