Get Mystery Box with random crypto!

وہ خلیفہ بلا فصل صدّیق ہیں آئ قرآن میں جن کی توقیر ہے وہ خل | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

وہ خلیفہ بلا فصل صدّیق ہیں

آئ قرآن میں جن کی توقیر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں
جن کا ہر پل صداقت سے تعبیر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں


وہ وفاؤں میں اول رہے تھے سدا جن کے ایثار کا شہرہ ہر سو رہا
جن کا ڈھب مشعلِ راہ و تنویر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

گزرا بچپن جوانی بڑھاپا سبھی آقا کے سنگ حتیٰ کہ روضے میں بھی
جن کے حصے میں آئ یہ تقدیر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

منکرین زکوٰۃ اور جھوٹے نبی سب ہیں دہشت زدہ دیکھ لو ہیں جہاں
چونکہ ان پہ تنی جس کی شمشیر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

نیک نامی تواضع بزرگی میں وہ دلربا اپنی ساری اداؤں میں، گو
ہو بہو مصطفیٰﷺ کی جو تصویر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

اعتمادِ صحابہؓ رہا دائمی اِس امر پر کہ آقا کی رحلت کے بعد
جن پہ جچتی خلافت کی تعمیر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

فاطمہ کا جنازہ ابوبکر سے خود ہی پڑھواکے صؔارِم علی نے کہا
آلِ آقا نے سمجھا جسے میر ہے وہ خلیفہ بلا فصل صدیق ہیں

رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
@madhesahabachainal ☜